السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
برادران اسلام!
ابھی کچھ دیر پہلے صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم مولانا شھاب الدین مدنی حفظہ اللہ نے مختلف شہادتوں کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور 15 جون کو یکم شوال عید کا دن ہے،
اس فیصلہ کی بنیاد پر جن لوگوں نے 18 مئی جمعہ سے روزہ کا آغاز کیا تھا انھیں ایک دن کے روزہ کی قضا کرنا ہوگی-
اللہ ہم سب کی طاعات و عبادات قبول فرمائے آمین
محمد ابراھیم مدنی ( امیر )
عبد المنان سلفی ( ناظم )
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر





