موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کسی سے مخفی نہیں ہے۔یہ آج معلومات کی حصولیابی اور جانکاری کی فراہمی کا سب سے تیز ترین وسیلہ ہے۔جس کے پیش نظر دنیا کا ہر فرد ٹیکنالوجی کے جہان میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔چاہے وہ تجارت سے جڑا ہو یا سیاسی یا تعلیمی تنظیم کا حصہ ہو۔غرض ہر کوئی اپنے مقاصد کی ترویج میں اس کو ایک اہم ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔اگر ہم صرف تعلیمی ناحیہ سے دیکھیں تو طب،
وقت کے تقاضے کو سمجھتے ہوئے بعض دانش مند اہل علم نے ٹیکنالوجی اور حدیث نبوی کے درمیان روابط قائم کیے ہیں۔دونوں کے جوڑ سے بیسویں صدی عیسوی میں علم حدیث کی اشاعت میں عظیم انقلاب آیا۔اس کی مدد سے ڈاکٹر محمد مصطفی اعظمی نے ۱۹۸۳ء میں سنن ابن ماجہ کی اور ڈاکٹر محمود المیرۃ نے مستدرک حاکم کی فہرست سازی کی،
اسی طرح بہت سارے علمائے کرام نے کتب حدیثیہ کی کمپیوٹرائز کتابت،
ہر سوفٹ ویئر کی اپنی الگ الگ خصوصیت ہے۔ہم تفصیل سے گریز کرتے ہوئے صرف ان کا نام اور ان کی نوعیت ذیل میں ذکر کر رہے ہیں:
| نوعیت | سوفٹ ویئر کا نام | تیار کردہ |
| احادیث | برنامج الكتب التسعة للحديث الشريف | حرف کمپنی |
| ؍؍ | برنامج جامع الحدیث النبوي | ایجیکوم روایہ کمپنی |
| ؍؍ | برنامج الحدیث الشریف | انجینئرنگ کمپنی برائے کمپیوٹر |
| ؍؍ | برنامج جوامع الکلم | افق سافٹ ویئر کمپنی |
| ؍؍ | برنامج الكتب السنة | شركة المكنز لعلوم السنة |
| ؍؍ | الموسوعة الذهبية للحديث وعلومه | مرکز التراث لأبحاث الآلي |
| ؍؍ | المكتبة الألفية للسنة النبوية | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| ؍؍ | برنامج اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليه الشيخان | زراب سافٹ ویئر کمپنی |
| ؍؍ | برنامج البيان فيما اتفق عليه الشيخان | حرف کمپنی |
| ؍؍ | برنامج رياض الصالحين | انجینئرنگ کمپنی برائے کمپیوٹر |
| ؍؍ | برنامج صفوة الأحاديث | حرف کمپنی |
| ؍؍ | برنامج مكتبة صحيح السنة | مکہ کمپنی برائے سافٹ ویئرس |
| ؍؍ | برنامج الأحاديث الصحيحة | مركز التراث برائے کمپیوٹر ریسرچ |
| ؍؍ | برنامج صحيح الإمام البخاري | مركز التراث برائے کمپیوٹر ریسرچ |
| ؍؍ | برنامج صحيح الإمام مسلم | مرکز التراث برائے کمپیوٹر ریسرچ |
| ؍؍ | برنامج رياض الصالحين | البشائر کمپنی |
| ؍؍ | برنامج الموسوعة الشاملة | المكتب التعاوني للدعوة |
| علم رجال | موسوعة الرجال | نور کمپنی |
| ؍؍ | موسوعة الرجال | افق سافٹ ویئر کمپنی |
| ؍؍ | حياة الإمام البخاري | خلیفہ کمپیوٹر گروپ |
| ؍؍ | تاریخ دمشق | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| تخریج حدیث | موسوعة التخريج الكبرى والأطراف الشاملة | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| ؍؍ | برنامج تحفة الأشراف بمعرفة الأطراف | عرب سافٹ ویئر کمپنی |
| شروح حدیث | شرح الأربعين حديثا النبوية | خلیفہ کمپیوٹر کمپنی |
| ؍؍ | شرح الأربعين حديثا النبوية | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| ؍؍ | جامع العلوم والحكم | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| مصطلح حدیث | مكتبة علوم الحديث | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| ضعیف احادیث | موسوعة الأحاديث الضعيفة والموضوعة | مركز التراث لأبحاث الآلي |
| احادیث قدسیہ | موسوعة الأحاديث القدسية | انجینئرنگ کمپنی برائے کمپیوٹر |
| ؍؍ | موسوعة الأحاديث القدسية الصحيحة | الیسر انفارمیشن سسٹم کمپنی |
| محمد ﷺ کی وصیتیں | وصايا الرسول ﷺ للشعراوي | مصری سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی |
| ؍؍ | وصايا الرسول ﷺ | سہل کمپنی |
| ؍؍ | الجامع لأوصاف الرسول ﷺ | اراب سافٹ ویئر کمپنی |
| علمی اعجاز | مكتبة الإعجاز العلمي في السنة النبوية | مکہ سافٹ ویئر کمپنی |
(مستفاد: المجلة الدولية للتطبيقات الإسلامية في علم الحاسب والتقنية،
یہ تھے حدیث پر مبنی چند کمپیوٹر پروگرام،
جامع الكتب التسعة:
حدیث کی خدمت کرنے والاسب سے اچھا آف لائن ایپ ہے۔اس میں صحیح بخاری،
اسلام ۳۶۰ (Islam 360):
یہ اردو،
| ۱: سرچ حدیث صحیح بخاری | Search Hadees (Bukhari) |
| ۲: سرچ حدیث صحیح مسلم | Search Hadees (Muslim) |
| ۳: سرچ حدیث سنن ابو داود | Search Hadees (Abu Dawood) |
| ۴: سرچ حدیث سنن ترمذی | Search Hadees (Tirmizi) |
| ۵: سرچ حدیث سنن نسائی | Search Hadees (Nasai) |
| ۶: سرچ حدیث سنن ابن ماجہ | Search Hadees (Ibne Majah) |
اسلام ۳۶۰ میں صحیحین،
ایزی قرآن و حدیث (Easy Quran wa Hadees):
یہ ایپ بھی پچھلے سافٹ ویئر کی طرح صرف حدیث نبوی کے لیے خاص نہیں ہے بلکہ یہ اس کے ساتھ ساتھ احسن الحدیث (القرآن) کی بھی خدمت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اگر یہ کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہوگا کہ قرآن کے اردو تراجم وتفاسیر کے لیے اس سے بہتر کوئی سروس ٹیکنالوجی کی دنیا میں دستیاب نہیں ہے۔اس ایپ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس میں بلاتفریق مسلک و ملت ہر نقطہ نظر کے حامل افراد کی تفاسیر اور ان کے یہاں رائج کتب حدیثیہ کو جمع کردیا گیاہے۔صحیحین،
بعد ازیں اس نوعیت کے دوسرے ایپ پر ایک طائرانہ نگاہ ڈال لیتے ہیں۔ہم قارئین کے سامنے ایسے موبائل پروگرام کا نام اردو میں لکھنے کے ساتھ ساتھ اس رسم الخط کو بھی ذکر کرنے کی کوشش کریں گے جس انداز میں ان کا نام گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے تاکہ اسے آئندہ تلاشنے میں آسانی ہو۔
| اردو میں نام | گوگل پلے اسٹور کے مطابق نام | متوفر زبان |
| اسلام ون | Islam One–Quran, hadees, seerah, fiqhe sunnah | عربی، |
| صحیح بخاری شریف | Sahih Bukhari Shareef- Arabic, Urdu, English | عربی، |
| صحیح مسلم شریف | Sahih Muslim Shareef–Arabic, Urdu, English | عربی، |
| سنن ابو داود | Sunan Abu Dawud- Urdu and English translation | اردو، |
| سنن ترمذی | Sunan at Tirmidhi Shareef-Arabic,Urdu, English | عربی، |
| سنن ابن ماجہ | Sunan Ibn Majah- Urdu and English translation | اردو، |
| مسند امام احمد | Musnad Imam Ahmad-Arabic with Urdu translation | عربی، |
| موطا امام مالک | Muwatta Imam Malik-Urdu and English translation | عربی، |
| حدیث کلیکشن | Hadith Collection (13 Boooks) | عربی، |
| جامع الحدیث | Gamea Elhadith | عربی |
| موسوعۃ الحدیث | موسوعة الحديث-اسلام ویب | عربی |
| موسوعۃ الحدیث | موسوعۃ الحديث (Fekra Computers) | عربی |
| الموسوعة الحديثية | الموسوعة الحديثية(dorar net) | عربی |
| موسوعۃ الحديث الشريف | موسوعة الحديث الشريف-الأزهر الشريف | عربی |
| الباحث الحديثي | الباحث الحديثي(Sunnah.one) | عربی |
| موسوعة الأحاديث | موسوعة الأحاديث النبويةالصحيحة | عربی |
| تسهيل الوصول للحديث | تسهيل الوصول للحديث | عربی |
| الألباني للحديث | الألباني للحديث Albani صحيح وضعيف الأحاديث | عربی |
| رجال الحديث | رجال الحديث | عربی |
| الحديث الشريف | الحديث الشريف (Masaha Team) | عربی |
| الباحث الحديثي بدون نت | الباحث الحديثي بدون نت، |
عربی |
| أحاديث منتشرة لا تصح | أحاديث منتشرة لا تصح | عربی |
| صحيح البخاري | صحيح البخاري (Al-Reda) | عربی |
| صحيح مسلم | صحيح مسلم (Al-Reda) | عربی |
| سنن ابو داود | سنن أبي داود (Al-Reda) | عربی |
| سنن ترمذی | سنن الترمذي (Al-Reda) | عربی |
| سنن نسائی | سنن النسائي (Al-Reda) | عربی |
| سنن ابن ماجہ | سنن ابن ماجه (Al-Reda) | عربی |
| موطا مالک | موطأ الإمام مالك (Al-Reda) | عربی |
| سنن دارمی | سنن الدارمي (Al-Reda) | عربی |
| سنن دار قطنی | سنن الدارقطني (Al-Reda) | عربی |
| المعجم الصغیر | المعجم الصغير (Al-Reda) | عربی |
| حدیث کلیکشن | Hadith Collection (All in One) | عربی، |
| کتب ستہ | Kutubus Sittah | عربی، |
| الحدیث | بنگلہ | |
| بنگلہ حدیث | Bangla Hadith | بنگلہ |
انسائیکلوپیڈیا کے طرز پر آن لائن بہت ساری ویب سائٹیں تیار کی گئی ہیں۔جن کے ذریعہ حدیثوں کی تلاش و معرفت بہت آسان ہو گئی ہے۔ان میں سے بعض کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے:
Dorar.net/Hadith:
الدرر السنیۃ فاؤنڈیشن نے کئی سارے آن لائن دائرۃ المعارف تیار کیے ہیں جن میں سے دو کا تعلق فن حدیث سے ہے:(۱) الموسوعۃ الحدیثیۃ (۲) أحادیث منتشرۃ لا تصح۔پہلا والا بہت جامع ہے،
Sunnah.oneالباحث الحديثی:
یہ بھی آن لائن حدیث تلاشنے کی اچھی سائٹ ہے جو الدرر السنیۃ کے الموسوعۃ الحدیثیۃ سے مربوط ہے۔
Sunnah.com:
یہ اپنی نوعیت کی بہترین سائٹ ہے،
Islam-db.com:
قاعدۃ البیانات الاسلامیۃ کی سائٹ پر چار طرح کی خدمات ہیں،
el-eman.com:
یہ ویب سائٹ دینی علوم کے مختلف فنون پر مشتمل ہے۔جن میں سے ایک فن حدیث بھی ہے جس کے تحت ۸۸۱۰ فائلیں اور ۵۲ کتابیں ہیں۔اس سائٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ صحیحین اور سنن ترمذی وغیرہ کی آڈیو شرح عربی زبان میں اپلوڈ کی گئی ہے۔
ahlehadeeth.com:
ملتقی اہل الحدیث:یہ اہل علم کا فورم ہے جس پر سلفی منہج کے علما و طلبہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔اس پلیٹ فارم پر جہاں بہت سارے موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے وہیں تخریج،
hadeethenc.com:
موسوعۃ الأحادیث المترجمۃ:یہ بہت ہی بہترین multi lingualآن لائن سروس ہے جو روزمرہ پیش آنے والی حدیثوں کا دنیا کی مختلف زبانوں انگریزی،
shamilaurdu.com مکتبہ شاملہ (اردو):
اس کا پرانا نام مکتبۃ السنۃتھا۔یہ مکتبہ شاملہ کے طرز پر آن لائن اردو لائبریری ہے۔اس میں ہر وہ خصوصیت شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو سہولتیں مکتبہ شاملہ عربی میں موجود ہیں۔یہ ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔اب تک اس میں دوسری اہم کتابوں کے علاوہ کتب ستہ مع اردو ترجمہ اپ لوڈ کی گئی ہیں۔اس کا موبائل ایپ بھی دستیاب ہے۔
اوپر ذکر کردہ ویب سائیٹوں کے علاوہ بہت ساری ایسی خدمات ہیں جن کے پروجیکٹ میں احادیث کو ٹیکنیکل روپ میں پیش کرنا شامل ہے۔ایسے تمام ویب پیج کی خصوصیات مذکورہ فیچر سے قدرے مختلف ہونے کے باوجود یکسانیت پائی جاتی ہے۔اس لیے ہم آئندہ سطروں میں چند ایسے ویب سائٹ کا لنک اور ان پر موجود احادیث یا ان کے تراجم جن زبانوں میں متوفر ہیں بس انھی معلومات کے ذکر پر اکتفا کریں گے۔
| لنک | زبان |
| Qaalarasulullah.com | عربی، |
| Muflihun.com | عربی، |
| Islamicfinder.org/hadith | عربی، |
| HadithUrdu.com | عربی، |
| Ahadith.net | عربی، |
| Urdupoint.com/Islam/hadees-books.html | عربی، |
| Islamiuloom.com/ahadeeth-nabwi-SAW.pnp | عربی، |
| Mohaddis.org | عربی، |
| Hadith.com | عربی |
| Sonnaonline.com | عربی |
| Islamport.com | عربی |
| Albani.com | عربی |
| Islamweb.net/at/library/index.php?page=bookslistssubject=1 | عربی |
| Hadithcollection.com | انگریزی |
| Searchtruth.com | انگریزی |
| Alim.org | انگریزی |
| Ahadith.co.in | انگریزی |
| Sahihbukhari.com | انگریزی |
| Theonlyquran.com/hadith | انگریزی |
| Quranexplorer.com/hadithebook/english/index.html | انگریزی |
| Hadith portal.com | عربی، |
| Muhaddis.org | ترکش |
ایسے بے شمار مواقع ہونے کے باوجود جس طرح دیگر علوم و فنون کے ماہرین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہیں اس طرح ہمارے دینی مدارس کے طلبہ اس کا کماحقہ استعمال نہیں کرتے۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ دینی علوم کے متخصصین کو ان چیزوں کا علم نہیں ہوتا۔ان کے یہاں کہیں نہ کہیں ایک طرح کی فکری پسماندگی پائی جاتی ہے جو انھیں ان چیزوں کے قریب آنے سے روکتی ہے کہ کہیں یہ یہودی شکنجہ نہ ہو۔اہل مدارس تقلیدی نظام تعلیم کو عصری تقاضوں کے موافق بنانے سے ہچکچاتے ہیں۔ضرورت ہے کہ مدارس و کالج (Colleges) میں ایسے الیکٹرانک برنامج کا تعارف کروایا جائے اور ان کے استعمال پر ورکشاپ (Work shop) کا انعقاد کروایا جائے،
ای مدرسہ کی ویب سائٹ emadrasah.in پر بھی تیزی سے دیگر اسلامی علوم کے ساتھ حدیث پر کام جاری ہے۔اللہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔آسانی کی سبیل پیدا کرے۔آمین
اے اللہ ہمیں اسلام کی نشرو اشاعت میں قدیم وجدید ہرطرح کے وسائل کو بروئے کار لانے نیز خاص و عام کو اس سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین






