وقت لیتا نہیں دوبارہ نام
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

فل اسکرین دیکھیں
جب سے اس شوخ نے پکارا نام
شہر میں ہو گیا ہمارا نام
آنے والا ہے میرا اسٹیشن
اب بتا دیجیے خدارا نام
پیار سے جب کوئی بلاتا ہے
یاد آتا ہے ایک پیارا نام
آئنہ پوچھ تاچھ کرتا ہے
لب پہ آتا نہیں تمھارا نام
نام کس کا نہیں دوانوں میں
کس کو ازبر نہیں تمھارا نام
آفریں قیس آفریں فرہاد
تم نے روشن کیا ہمارا نام
آج پھر آستین کو جھٹکا
گر گئے اور دس گیارہ نام
کاٹتا ہے کبھی کبھار نسب
اور دیتا نہیں سہارا نام
ہاتھ اٹھانے میں دیر مت کرنا
وقت لیتا نہیں دوبارہ نام
وہ تو غیروں کی مہربانی ہے
ورنہ مجھ کو کہاں گوارا نام
کام میرا ہے عشق کی تشبیہ
اور وحشت کا استعارہ نام
یہ نہ ہو آسمان چبھ جائے
اڑ رہا ہے بہت غبارہ نام
دو قدم رہ گئی ہے بد نامی
کر رہا ہے کوئی اشارہ نام
پھر ہوا حاصلِ غزل اک شعر
پھر کسی نے لیا تمھارا نام
ان کے ہونٹوں پہ شاد آنے لگا
معتبر ہو گیا ہمارا نام
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
زمرہ:مشق سخنعبدالکریم شادٹیگز:#اردو غزل#رومانوی شاعری#اردو ادب#دی فری لانسر اردو میگزین#بہترین اردو شاعری#شاعری
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!





