جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

پرانے لوگ

کلام: سحر محمود2 اکتوبر، 20261,659قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
پرانے لوگ
فل اسکرین دیکھیں
ہنسی خوشی سے وہ جیون کے پل بتاتے تھے
پرانے لوگ محبت سے پیش آتے تھے
گزر بسر کا فقط ایک ہی ذریعہ تھا
ہمارے آبا و اجداد ہل چلاتے تھے
اٹھایا کرتے تھے بارِ حیات کاندھوں پر
دلوں پہ بوجھ نہ تھا کھل کے مسکراتے تھے
تکلفات سے خالی تھی زندگی ان کی
وہ سادگی میں ہی جینے کا لطف اٹھاتے تھے
ہمیں یہ لگتا تھا دنیا ہے اپنی مُٹھی میں
وہ دن بھی خوب تھے جب سائیکل چلاتے تھے
زبان و دل میں نہ تھا ان کے کچھ تضاد سحر
وہ اپنے چہروں پہ چہرہ نہیں لگاتے تھے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

پرانے لوگ - دی فری لانسر | دی فری لانسر