جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

رفیق احمد رئیس سلفی

تحریر: اداریہ26 نومبر، 20181,794قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

دی فری لانسر پر چھپنے والے مضامین کا معاوضہ

نئی نسل کی سوچ کو مبارک باد۔ابھی یہ اعلان اور اس پر عمل ایک مثبت قدم ہے۔اس سے ان شاء اللہ لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔جہاں تک سوال مضامین کے معیار اور اس کی قدر وقیمت کی تعیین کا ہے،اس کے لیے ناقدین کی ایک مختصر ٹیم درکار ہے جو اس وقت بہ ظاہر مشکل ہے۔اس لیے ناظرین/قارئین کی تعداد کو معیار قرار دینا ایک وقتی اور آسان حل ہے۔کسی دوست نے اسے معاوضہ کی بجائے انعام کہنے کی وکالت کی ہے،تعبیر حسب حال اور مناسب ہے۔امید ہے کہ جلد ہی ذمہ داران پورٹل پر چھپنے والے مضامین کا ایک معیار متعین کرلیں گے اور پھر تمام قابل اشاعت مضامین پر حق خدمت ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔اس کے لیے ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تجارتی کمپنیوں سے اشتہارات حاصل کرکے اس شعبے کے مالیاتی مسئلے کو حل کریں۔بعض اہل ثروت اور مخیر حضرات کو بھی اس طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ دوسروں کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے یہ دیکھا جائے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں اور کتنا کرسکتے ہیں۔دوسروں کو ترغیب دینے کا یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔ممکن ہے کہ اسی سے ایک اچھی سنت کا آغاز ہوجائے اور ہمارے دوسرے رسائل وجرائد بھی اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر مضمون نگاروں کو حق خدمت دینے کا سلسلہ شروع کردیں۔اب تو بحمداللہ ہمارے بیشتر قلم کار براہ راست کمپیوٹر پر لکھتے ہیں اور  وہی ان کا مسودہ اور مبیضہ بن جاتا ہے۔جن دوستوں نے ابھی کمپیوٹر پر لکھنے کا آغاز نہ کیا ہو،وہ تھوڑا وقت نکال کر کی بورڈ کو سمجھ لیں،سیکھنے میں صرف ایک یا دو دن لگیں گے اور پھر آپ کی انگلیاں کمپیوٹر پر گردش کرنے لگیں گی۔ابھی دو تین سال ہوئے،میں نے بھی اسے سیکھ لیا ہے اور اپنے تمام کام کاغذ پر نہیں کمپیوٹر اسکرین پر ہی کرتا ہوں۔اس سے بہت آسانی ہوگئی ہے۔

فالحمدللہ علی ذلک

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

رفیق احمد رئیس سلفی - دی فری لانسر | دی فری لانسر