190/برس کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر 15/اگست 1947 کے دن ہندوستان نے آزادی حاصل کرلی۔اور تقریبا تین برس کی شب وروز کوششوں اور 62 لاکھ 96 ہزار 792 روپیے کی خطیر رقم صرف کرکے 26/ جنوری 1950 کو اپنا ذاتی آئین نافذ کیا اور اس طرح یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار پایا۔
دراصل مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد لاقانونیت پھیل گئی اور یہاں کا سارا نظام درہم برہم ہوکر "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" کا سا ہوگیا۔انگریزوں کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر1857 میں تحریک آزادی نے دوسرا رخ اختیار کیا اور ساتھ ہی انقلابیوں نے کچھ قوانین بنانے کی کوشش کی لیکن بزور بازو انگریزوں نے ان کی تمام تر سرگرمیوں کو دبا دیا،
لیکن افسوس آج ہمارا مطالعہ صرف چند ہی مسلم ناموں کے ارد گرد گھومتا ہے اور بقیہ مسلم ممبران جنھوں نے اپنی زبردست علمی مہارت،
الغرض مسلم ممبران نے آئین ہند کو مؤثر اور قابل عمل بنانے کے لیے ہر طرح کے عملی اقدام کیے جنھیں تاریخ فراموش نہیں کرسکتی کیونکہ ان کے تذکرے کے بغیر تاریخ ادھوری اور ناقص شمار کی جایے گی۔
کیا کیا تھے لوگ آنکھوں سے اوجھل جو ہوگیے
اب ڈھونڈتے پھرو گے وہ شکلیں کہاں کہاں
خیر 1949 کے اسمائے ارکان دستور ساز اسمبلی کے مطابق بارہ فیصد مسلم ارکان قانون ساز مجلس کے ممبر تھے یعنی کل 302/اراکین میں سے 35/مسلم ممبران تھے۔اور یہ اعداد و شمار تو ان مسلم ممبران کے ہیں جن کے تذکرے مختلف کتابوں اور مضامین میں بکھرے پڑے ہیں جب کہ کوئی نہیں جانتا کہ مزید کتنے مسلم ممبران تھے۔بہرحال ان کے اسماء بالتفصیل بتانا تو ممکن نہیں کیونکہ کہیں کہیں بعض کے صرف نام ہی ملتے ہیں اور کہیں ان کا معمولی تذکرہ،
1_مولانا ابوالکلام آزاد
2_عبد القادر شیخ
3_ابو القاسم خان (5/اپریل 1905-32/مارچ 1991)
4_عبد الحمید
5_عبد الحلیم غزنوی(1876-1956)
6_سید عبد الرؤوف
7_چودھری عابد حسین
8_شیخ محمد عبد اللہ(5/دسمبر 1905-8/ستمبر 1982)
9_سید امجد علی(1907-5/مارچ 1997)
10_آصف علی(11/مئی 1888-1/اپریل 1953)
11_بشیر حسین زیدی(1898-29/مارچ 1992)
12_بی.پوکر صاحب بہادر(م 1965)
13_بیگم عزیز رسول(1908-2001)
14_حیدر حسین
15_مولانا حسرت موہانی
16_حسین امام
17_جسیم الدین احمد
18_کے.ٹی ایم احمد ابراھیم
19_قاضی سید کریم الدین (1899-1977)
20_کے.اے محمد
21_لطیف الرحمن
22_محمد اسماعیل(قائد ملت کیرلہ)
23_محبوب علی بیگ صاحب بہادر
24_محمد اسماعیل خان
25_محمد حفظ الرحمن
26_محمد طاہر
27_شیخ محمد عبد اللہ(1905-1982)
28_مرزا محمد افضل بیگ
29_مولانا محمد سعید مسعودی
30_نذیر الدین احمد
31_رفیع احمد قدوائی(پہلے وزیر مواصلات)
32_ راغب احسن
33_سید جعفر امام
34_تجمل حسین
35_سرسید محمد سعد اللہ(آسام کے پہلے وزیر اعلی)
آخر میں مشہور قول پیش خدمت ہے کہ" بھارت ایک مرقع ہے،
ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستاں ہمارا





