جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

درد بھی بے مزہ نہیں ہوتا

کلام: شمس الرب خان24 فروری، 20191,914قارئین11 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
درد بھی بے مزہ نہیں ہوتا
دے اگر وہ گلہ نہیں ہوتا
چوم لوں اُس کو اپنی نظروں سے
مجھ سے یہ بھی گنہ نہیں ہوتا
دور ہوکے بھی پاس رہتا ہے
پیار میں فاصلہ نہیں ہوتا
جو ہمارا ہوا کبھی اک بار
پھر کسی اور کا نہیں ہوتا
مجھ کو بھی اُس سے پیار ہے لیکن
بس زباں سے ادا نہیں ہوتا
نہ ملا میری نظروں سے نظریں
صرف مے سے نشہ نہیں ہوتا
ہوکے ناراض تجھ سے اے ہمدم
پھر کسی سے خفا نہیں ہوتا
بھیجتا ہوں میں روز ہی لیکن
خط پہ اُس کا پتہ نہیں ہوتا
چاند پیاسا ہے گر تجلّی کا
شمسؔ میں کیوں فنا نہیں ہوتا
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (11)

ا
احسان الہی سلفی سامرودی
25 فروری، 2019
ما شاء اللہ بہت عمدہ غزل مزہ آ گیا
ع
عبدالقدیر
24 فروری، 2019
ماشاء اللہ.... شاندار رواں غزل.... روز بروز نکھار بڑھتا جا رہا ہے غزل میں... 🌷🌷🌷
ر
ریاض الدین مبارک
24 فروری، 2019
کچھ غزالانِ آگہی ساغر نغمہ و شاعری کے مجرم ہیں
A
Abdur Rahman
24 فروری، 2019
وااہ عمدہ کلام۔۔ مبروک کچھ لوگوں نے اقبال و مومن کا ہم پلہ کہہ کر ہمارے ہردلعزیز شاعر کا مقام و مرتبہ گھٹانے کی ناروا کوشش کی ہے ہم اس پر اپنا پرزور احتجاج درج کرواتے ہیں ہمارے اس منفرد شاعر کا موازنہ اقبال و مومن سے نہیں بلکہ صرف اور صرف غالب سے ہی ہوسکتا ہے۔۔۔ یہ تو غالب کی خوش قسمتی تھی کہ وہ پہلے پیدا ہوگئے اور ہمارا شاعر کو آنے میں دیر ہوگئی ورنہ ہمارا یہ محبوب شاعر ہی غالب کہلاتا۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں دیر آید درست آید
خ
خان ضمیر
24 فروری، 2019
بہت خوب پروفیسر صاحب!
S
Shamsurrab Khan
24 فروری، 2019
حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔ خط کے تعلق سے عرض ہے کہ جب میں خط ہی لکھتا ہوں تو میں نئی تعبیر کیوں ایجاد کروں؟ 😂 پرانے طرز کا عاشق ہوں، آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کاغذ پر لکھے گئے خط صرف خط نہیں ہوتے، خوشبو کے محلات ہوتے ہیں جن میں خوشبوئے یار بسی ہوتی ہے۔۔۔ کبھی آپ کو محبوب کا خط ملا ہے؟ پتہ ہے خط ملنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟ سنیے، خط ہاتھ میں آتے ہی ایسا محسوس ہوتا کہ مہندی سے رچی بسی محبوب کی عطر بیز ہتھیلی ہاتھ میں آگئی ہو۔۔۔ اس احساس کے ساتھ خط کو آنکھ سے لگاؤ تو محبت کے سارے دریچے روشن ہوجاتے ہیں۔۔۔ پھر آنکھ موند کر خط کو بوسہ دو، تو لب مہک اٹھتے ہیں۔۔۔ پھر خط پڑھنے کے لیے اسے دھیرے دھیرے کھولو تو جو احساس آتا ہے، وہ ناقابل بیان ہے۔۔۔خط پڑھتے ہوئے اس کے صفحات پر محبوب کا عکس اس ہوشربا انداز میں ابھرتا ہے کہ لگتا ہے کہ محبوب سامنے بیٹھا ہمکلام ہے۔۔۔ کبھی مسکراتا ہے، کبھی آزردہ ہوجاتا ہے، کبھی اٹھلاتا ہے، کبھی منہ پھیر لیتا ہے، کبھی روٹھ جاتا ہے، کبھی مان جاتا ہے، کبھی ہنسنے لگتا ہے، کبھی رونے لگتا ہے۔ خط پڑھتے ہوئے اس پر ہاتھ پھیرنے سے محبوب کے ہاتھوں کے گداز لمس کا احساس تن من میں جادو بھردیتا ہے۔۔۔ خط میں موجود ہر ایک لکیر، ہر ایک داغ، ہر ایک بوند، ہر ایک شکن کا ایک خاص مطلب ہوتا ہے جسے عشق کے بلند مراتب پر فائز دیوانے ہی سمجھ پاتے ہیں۔۔۔ اب ایسے خط کا بدل کہاں سے لاؤں؟!!!
A
Abdul Noor Malik
24 فروری، 2019
ماشاء الله بہت خوبصورت غزل ہے روز بروز پروفیسر کی غزلوں میں نکھار بھی آرہا ہے یہی وجہ کہ لوگ اقبال اور مومن سے بھی تشبیہ دینے لگے مجھے تو اس غزل میں جون ایلیا کی جھلک نظر آرہی ہے بہر کیف اچھی غزل ہے💐💐 دعا ہے کہ پروفیسر اسی طرح اپنے معیاری کلام سے ہم لوگوں کو مستفید کرتے رہیں جگ جگ جیو پروفیسر
ع
عامر انصاری ممبرا
24 فروری، 2019
خوبصورت اور بہترین سلامت رہیں۔ ہاں مگر عرض ہے کہ ماڈرن زمانے میں اب خط بھیجنے کی روایت معدوم نہیں تو کم ہوتی جارہی ہے، ڈاک خانوں کو دوسرے کام تفویض کئے جارہے ہیں ایسے میں کچھ نئی تعبیر ایجاد کرنی چاہیے۔
ف
فؤاد أسلم المحمدي المدني
24 فروری، 2019
واه واه کیا بات ہے ماشاء اللہ زندہ باد مومن خان مومن والا کلام لگ رہا ہے
R
Rizwanullah abdul rahman
24 فروری، 2019
نہایت ہی عمدہ دور حاضر کے إقبال آپ ہی ہیں
K
Kashif Shakeel
24 فروری، 2019
بہت عمدہ ماشاء اللہ بہت خوب

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

درد بھی بے مزہ نہیں ہوتا - دی فری لانسر | دی فری لانسر