چشم پرنم (بیاد مفتئ جھنڈا نگر)
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
(بیاد مفتئ جھنڈا نگر مولانا عبدالحنان فیضی رحمہ اللہ)
ذرہ ذرہ گلشن ہستی کا ہے ماتم کناں
کوئل و بلبل پپیہے، قمریاں محو فغاں
اڑ چکے ہیں اس چمن سےطائران خوشنوا
اجڑا اجڑا، سونا سونا ہوگیا ہے گلستاں
شدت غم میں ہیں ڈوبے آج اہل علم و فن
مفتئ جھنڈا نگر تھے جن کے میر کارواں
محفل علم حدیث مصطفی کے تھے چراغ
آفتاب وماہتاب، نور گستر کہکشاں
سیرت و کردار میں تھے وہ سراپا رہنما
راہ دکھلاتے رہے، خود بن کے وہ روح رواں
کیوں نہ ہو خوں بار غم سے دیدہ اہل چمن
حیف رخصت ہوگیے یہ مرشد و پیر مغاں
اس جہان فانی میں کیا جی لگانا اے حسن
جا چکے سب راہرو باقی ہیں قدموں کے نشاں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!





