جاگتی سوتی نگاہوں میں سفینے ڈوبے
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
جاگتی سوتی نگاہوں میں سفینے ڈوبے
تیری یادوں کے سمندر میں جزیرے ڈوبے
لہلہاتی ہوئی فصلوں پہ سرکتا آنچل
کہکشاؤں میں ترے جلووں کے سایے ڈوبے
میں مچلتا ہوں ابھی بھی انہیں کھلیانوں میں
آم کے باغ میں شعلوں کے فسانے ڈوبے
تجھ سے ہے دور ترے سپنوں کا شہزادہ مگر
تاج کے نقش میں تیرے ہی نگینے ڈوبے
میں کھڑا ہوں وہیں اب تک دلِ بیتاب لیے
مینڈھ کے خم کے پرے دید کے ڈورے ڈوبے
دوڑتا پھرتا ہے بچپن لیے قدموں کا کفن
شوقِ طفلی میں جوانی کے گھروندے ڈوبے
کربِ خاموشی ہے ہنگامہء افشا سے سوا
بحرِ پندار میں الفت کے ٹھکانے ڈوبے
لوٹ آؤں گا میں اک دن وہی کشکول لیے
دشتِ دولت میں وفاؤں کے جنازے ڈوبے
شوخ جذبوں کا تلاطم یمِ سرگوشی میں
سیبِ رخسار میں ہونٹوں کے کنارے ڈوبے
کوئی بھی جچ نہ سکا تیرے سوا اے جاناں
تیرے پرتو میں حسینوں کے نظارے ڈوبے
میں ہوں مجبورِ وفا تو بھی ہے محبوسِ رسوم
دودِ تنہائی میں ہی سانسوں کے نغمے ڈوبے
شوق ہے محوِ سفر ظلمتِ شب میں جاناں
اس کی آنکھوں میں ترے حسن کے تارے ڈوبے
بھولنا جبر تھا حالات کا وقتِ رخصت
شمسؔ ڈوبا تبھی یادوں کے اجالے ڈوبے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (5)
خ
خبیب حسن
17 اپریل، 2019واہ واہ❤️❤️
ا
ابوغفران سلفی
7 اپریل، 2019سیب رخسار میں ہونٹوں کے کنارے ڈوبے
مزہ آگیا
بہت خوب صاحب
شوخ جذبوں کا تلاطم یم سرگوشی میں
مطبل کیاہے
A
Ashfaque
1 اپریل، 2019محبوس رسوم۔۔۔۔؟
مطلب جناب
۔۔
ھ
ھلال ھدایت
31 مارچ، 2019بہت خوب پروفیسر
ماشاء اللہ
ر
ریاض الدین شاہد
31 مارچ، 2019میں ہوں مجبورِ وفا تو بھی ہے محبوسِ رسوم
دودِ تنہائی میں ہی سانسوں کے نغمے ڈوبے
بہت خوب پروفیسر صاحب





