جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

امیرِ شہر کے جھوٹوں کا کچھ حساب نہیں

کلام: عطا رحمانی رام پوری16 اپریل، 20191,618قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
امیرِ شہر کے جھوٹوں کا کچھ حساب نہیں
دلوں میں ان کے ذرا سا بھی اضطراب نہیں
فقیرِ شہر کے بچے ہیں بھُک مری کا شکار
کہیں پہ دانہ نہیں ہے کہیں پہ آب نہیں
نکمے ہو گئے سب نوجوان پڑھ لکھ کر
کہ ان کے پاس مناسب سی کوئی جاب نہیں
جو اہلِ دانش و بینش ہیں ان کی قدر کہاں
جو اہلِ جہل ہیں ان کا کوئی جواب نہیں
فساد پھیلا ہوا ہے تمام شعبوں میں
کہ اہلِ جاہ کو کچھ خوفِ احتساب نہیں
پڑھایا جاتا ہے نفرت کا پاٹھ ٹی وی سے
کہ اس سے اچھا سیاست کا کچھ نصاب نہیں
تمام شہر میں بد امنیاں ہیں پھیلی ہوئی
عجب تو یہ ہے عطا! ان کا سدّ باب نہیں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

خ
خبیب حسن
17 اپریل، 2019
❤️❤️🌹🌹

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

امیرِ شہر کے جھوٹوں کا کچھ حساب نہیں - دی فری لانسر | دی فری لانسر