جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

کم نگاہوں نے کہہ دیا مشکل

کلام: عبدالکریم شاد5 مئی، 20191,279قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
کم نگاہوں نے کہہ دیا مشکل
مسئلہ اس طرح ہوا مشکل
کیا بتاؤں میں اپنے بارے میں
غم کی تشریح ہے ذرا مشکل
زندگی کا نہیں بھروسا کچھ
ورنہ جینے میں ہے ہی کیا مشکل
یہ ترقی کا دور ہے کیسا
موت آسان ہے بقا مشکل
کم نظر کو سمجھ نہیں آتیں
باتیں کرتا ہے آئینہ مشکل
حال فرقت میں کرلیا ایسا
ہوگیا ان کا سامنا مشکل
کرتا جاتا ہوں حل محبت کو
ہوتی جاتی ہے یہ سوا مشکل
شاد جی! عشق تھا بہت آسان
وہ تو مجنوں نے کردیا مشکل
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

کم نگاہوں نے کہہ دیا مشکل - دی فری لانسر | دی فری لانسر