جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اپنی ہستی عجیب لگتی ہے

کلام: سحر محمود14 مئی، 20191,638قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
اپنی ہستی عجیب لگتی ہے
تنگ دستی عجیب لگتی ہے
جب سے وہ چھوڑ کر گئے مجھ کو
دل کی بستی عجیب لگتی ہے
موت آنی ہے آئے گی لیکن
اتنی سستی عجیب لگتی ہے
آپ کو کیا کہیں مگر ہم کو
خود پرستی عجیب لگتی ہے
سچ تو یہ ہے ہوس پرستوں کو
گھر گھرہستی عجیب لگتی ہے
ڈھوڈیے راستا بلندی کا
ہم کو پستی عجیب لگتی ہے
شکر کرتے ہیں ہم سحر، لیکن
فاقہ مستی عجیب لگتی ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

م
محمد طاہر
27 اپریل، 2021
ماشاءاللہ بہت خوب

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اپنی ہستی عجیب لگتی ہے - دی فری لانسر | دی فری لانسر