جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اھدنا الصراط المستقیم کا آئینہ

تحریر: سرفراز فیضی19 مئی، 20191,557قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

اھدنا الصراط المستقیم صرف ایک دعا ہی نہیں ایک آئینہ بھی ہے جس میں بندے کو اپنے اعمال اور کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔بندہ جب اللہ سے زبان سے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق مانگ رہا ہو تو اس کو اس دعا کے بالمقابل اپنی شخصیت و کردار اور عقیدہ و عمل رکھ دینا چاہیے اور موازنہ کرنا چاہیے کہ جو کچھ وہ اپنے مالک سے مانگ رہا ہے اس کے حصول کے لیے خود اس کی بے تابی کس درجے کی ہے؟ زندگی کی جس سمت میں چلنے کی آرزو کا اظہار وہ رب العزت و الجلال کے سامنے کررہا ہے اس سمت میں چلنے کے لیے خود اس کی تگ و دو کیا ہے؟

بندہ جب انعام پانے والوں کے راستے پر چلنے کی چاہت کا اظہار کرے تو اس اظہار کے ساتھ اس کو اپنے ایمان و عمل پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہیے کہ وہ عملی زندگی میں اپنی سیرت و کردار کو ان نیک بندوں کے اسوہ میں ڈھالنے کے لیے کتنی محنت کررہا ہے جن کے راستے پر چلنے کی توفیق وہ اللہ رب العزت سے طلب کررہا ہے۔

بندہ جب مغضوب علیھم اور ضالین کے راستوں سے بچانے کے لیے دست سوال دراز کررہا ہو تو ساتھ ساتھ اس کو اپنے اعمال کا محاسبہ بھی کرنا چاہیے کہ وہ گمرہی کے راستوں سے بچنے کے لیے علم و جستجو اور طلب حق کی راہ میں کتنا وقت صرف کرتا ہے اور فسق و فجور کے راستوں سے بچنے کے لیے عملا کتنا سنجیدہ ہے۔

اگر مسجد سے باہر کی زندگی انہی مغضوب علیھم اور ضالین سے منسوب اعمال سے آلودہ ہو تو کس منہ سے مالک کے سامنے ان کے راہوں سے پناہ طلب کرے گا۔

نفس لوّامہ اگر نفس امّارہ کے بوجھ تلے دب کر مر نہ چکی ہو تو زبان سے دعا کے ان کلمات کی ادائیگی ہوتے ہی ضمیر اس سے ضرور سوال کرے گا کہ پانچ وقت مسجد کے اندر رب سے جو مانگ کر جاتا مسجد کے باہر آکر اس کے حصول کے لیے کوشش کیوں نہیں کررہے۔

بے شک نماز فحش اور منکر کاموں سے روکتی ہے۔

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اھدنا الصراط المستقیم کا آئینہ - دی فری لانسر | دی فری لانسر