جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

محبت کا بڑا گہرا اثر ہے

کلام: شہاب الدین کمال8 اکتوبر، 20192,040قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
محبت کا بڑا گہرا اثر ہے
نہیں جاتا ہمارا درد سر ہے
بچھڑ کر اس سے مر جاؤں گا میں تو
مجھے اس سے محبت اس قدر ہے
بلندی پر ہوں فائز آج، اگر میں
مری ماں کی دعاؤں کا اثر ہے
مرے عیبوں کو بیٹھا گن رہا ہے
تری کیا خود کے عیبوں پر نظر ہے؟
بچا کر کچھ نہیں رکھتے پرندے
انھیں رب پر بھروسا اس قدر ہے
یقیناً تجھ کو مل جائے گی روزی
یقیں شامخ پرندوں سا اگر ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

محبت کا بڑا گہرا اثر ہے - دی فری لانسر | دی فری لانسر