جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

کاشف شکیل

تحریر: اداریہ1 اپریل، 20181,359قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

مکرمی جناب ایڈیٹر صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماہنامہ دی فری لانسر کا ویب پورٹل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،اس کا نام ہی دامن دل کو کھینچنے کے لیے کافی ہے،بین السطور کی خموشیاں ہزار تکلم لیے قاری کے شعور و لا شعور کو ایسا جھنجھوڑتی ہیں کہ وہ الفاظ کے بجائے دلالتِ الفاظ کے محیط بے کراں میں غرق ہو کر رہ جاتا ہے،

نطق کو سو ناز ہیں تیرے لب اعجاز پر

ان شاء اللہ اب پھر سے "جاندار" تحریریں دیکھنے کو ملیں گی،مردہ خوانی کرتے کرتے ابکائی آنے لگی تھی مگر کیا کیا جائے کی مخمصۃ میں مردہ خوری اور مردہ خوانی دونوں روا ہے،اب الحمد للہ آب آمد تیمم برخواست،

اللہ آپ لوگوں کا حامی و ناصر ہو،بلاشبہ دی فری لانسر دورِ حاضر میں بے باک اردو صحافت کا نمائندہ ہے،جہاں امراض کی تشخیص ہوتی ہے اور اس کا آپریشن بھی ہوتا ہے،یہاں تنقید کے قویٰ کبھی مضمحل نہیں ہوتے،زبان و بیان کا الگ اسٹاک اور معانی و مفاہیم کا الگ ذخیرہ یہاں دیکھنے کو ملتا ہے

لطف گویائی میں تیری ہمسری ممکن نہیں

بارک اللہ فیکم

والسلام

کاشف شکیل

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

کاشف شکیل - دی فری لانسر | دی فری لانسر