جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

حرف کو خط و خال دے اللہ!

کلام: عبدالکریم شاد2 اپریل، 20201,588قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
حرف کو خط و خال دے اللہ!
گفتگو کا کمال دے اللہ!
تیری رحمت سے جو کرے مایوس
اس مصیبت کو ٹال دے اللہ!
میرے دل میں غرور آ جائے
مجھ کو اتنا نہ مال دے اللہ!
اپنی قدرت کا یوں کرشمہ دکھا
مجھ کو حیرت میں ڈال دے اللہ!
تجھ کو راضی نہ میں کروں جب تک
مجھ کو تب تک ملال دے اللہ!
چاہے تیرا جواب کچھ بھی ہو
مجھ کو اذنِ سوال دے اللہ!
حرص، خوفِ قضا، تکبر، لہو
میرے دل سے نکال دے اللہ!
میرے دل کو بنا دے آئینہ
روح کو بھی جمال دے اللہ!
کاسۂ ذہنِ شادؔ میں ہر دم
بس تو اپنا خیال دے اللہ!
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

حرف کو خط و خال دے اللہ! - دی فری لانسر | دی فری لانسر