جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

عامرسہیل

تحریر: اداریہ4 اپریل، 20181,990قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

محترم ایڈیٹر صاحب

السلام علیکم و رحمة الله وبركاته

"دی فری لانسر" کی ٹیم کو ڈھیر ساری مبارکباد

روایتی ڈگر سے ہٹ کر آپ لوگوں نے ایک نیا طرز ایجاد کیا جس سے افہام و تفہیم اور تنقید و تبصرے کی ایک نئی راہ ہموار ہوئی،بر صغیر کی دینی صحافت کا یہ بند دروازہ تھا جسے آپ لوگوں نے ہمت و استقلال سے کھول دیا،بند دروازے کے پیچھے سے ایسے قلم کار نمودار ہوئے جنھوں نے خامہ کی شان میں چار چاند لگائے اور قرطاس ابیض کو رنگا رنگ کردیا.

یہ پہلا موقع تھا کہ سطور نے آزاد ہوکر انقلاب کا نعرہ لگایا اور جب وہ چپ ہوئیں تو خاموشیوں نے اپنا جلوہ بکھیر دیا. بلامبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ جتنا زیادہ اس مجلے کا انتظار ہوتا تھا اور کسی کا نہیں تھا وجہ صاف تھی کہ مختلف مجلات اپنی خاص خوبیوں کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن بہت ساری خوشبوؤں کا گلشن دی فری لانسر ہے،ذہن و دماغ کو مہمیز لگانے کا کام اسی مجلے کی دین ہے.

جب سے اپنا دیار چھوٹا دی فری لانسر بھی نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا،کبھی کبھار کسی نے نوازش کردی تو ورق گردانی ہوگئی ورنہ وہی ڈھاک کے تین پات والی بات رہتی تھی،لیکن اب ویب پورٹل نے ساری پریشانیوں کو دور کردیا ہے سارا اضطراب جاتا رہا،خوشی ہوئی کہ اچھوتا انداز فکر اور نوع بہ نوع تحریریں پھر سے تشنہ لب کو سیراب کرنے والی ہیں.

لگے رہیے،قدم بڑھاتے رہیے،منازل انہی کو نصیب ہوتی ہیں جو اپنے سفر کو جاری رکھتے ہیں.

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

عامرسہیل - دی فری لانسر | دی فری لانسر