معصوم و نیک نام ہیں اللہ کے نبی
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
معصوم و نیک نام ہیں اللہ کے نبی
حق دارِ احترام ہیں اللہ کے نبی
چھوٹے بڑے تمام ہی پیرو ہیں آپ کے
ہر شخص کے امام ہیں اللہ کے نبی
دشمن بھی دوست بن گئے جب آپ سے ملے
مقبولِ خاص و عام ہیں اللہ کے نبی
اللہ کے کرم سے انھیں رفعتیں ملیں
مافوق ہر مقام ہیں اللہ کے نبی
عش عش کرے جہاں کی بلاغت جو بول دیں
اس درجہ خوش کلام ہیں اللہ کے نبی
اللہ کے پیام سے روشن ہے راہ شادؔ
اور مرسلِ پیام ہیں اللہ کے نبی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!





