جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

امت پہ رب کا بے شک احسان ہیں محمد ﷺ

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری9 مئی، 20201,939قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
امت پہ رب کا بے شک احسان ہیں محمد ﷺ
دنیا میں سب سے افضل سلطان ہیں محمدﷺ
دی ہے بہت گواہی دشمن نے بھی یہ کہہ کر
صدق و صفا کا پیکر انسان ہیں محمدﷺ
کیا شان ہے نرالی، قرآن پڑھ کے دیکھو
اخلاق میں سراپا قرآن ہیں محمدﷺ
حرف غلط کی صورت باطل کو بھی مٹایا
توحید کا کُھلا اک اعلان ہیں محمدﷺ
قسمت کا بھی ستارہ کیوں کر بھلا نہ چمکے
ایوبؓ تیرے گھر جب مہمان ہیں محمد ﷺ
سارے نبی ہیں افضل، ہیں رب کے سب دلارے
لیکن سبھوں سے بڑھ کر ذیشان ہیں محمد
کیسےکروں میں اظہر اوصاف کا احاطہ
"ساری ہی خوبیوں کا عنوان ہیں محمد"ﷺ
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

امت پہ رب کا بے شک احسان ہیں محمد ﷺ - دی فری لانسر | دی فری لانسر