جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

فاصلے کچھ ہم میں ایسے ہوگئے

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری19 مئی، 20201,510قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
فاصلے کچھ ہم میں ایسے ہوگئے
"جیسے وہ تھے ہم بھی ویسے ہوگئے"
کل تلک جو تھے ہمارے آشنا
آج وہ سب کیوں پرائے ہوگئے
ظلم پر ہم نے انھیں ٹوکا تو پھر
طیش میں وہ لال پیلے ہوگئے
دشمنوں کا ہر طرف غلبہ ہوا
ہم بکھر کر جب سے ٹکڑے ہوگئے
ہم بھلا جائیں تو جائیں اب کہاں
ہر طرف وحشت کے اڈے ہوگئے
لا ک ڈاؤن کا اثر تو دیکھیے
گھر میں بیٹھے سب نکمے ہوگئے
آج کل کے طفل اظہر کس قدر
کم سنی میں ہی سیانے ہوگئے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

فاصلے کچھ ہم میں ایسے ہوگئے - دی فری لانسر | دی فری لانسر