اللہ تعالی نے انسانوں کے لیے نیکیاں کمانے کے بہت سارے مواقع ساتھ حصول کے اسباب بھی فراہم کیے ہیں۔موقع اور مقام کے اعتبار سے ایک ہی عمل پر اجر میں کمی اور زیادتی ہوتی ہے۔اللہ نے بعض ایسے مواقع عطا کیے ہیں جو باعث رحمت اور بندوں پر خاص احسان ہیں،
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چاروں طرف رونق بڑھ جاتی ہے،
رمضان المبارک کا مہینہ اپنی رحمتوں،
عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی رمضان کا مہینہ ختم ہوتا ہے لوگ اپنی پرانی روش اور عادت کی طرف پلٹ آتے ہیں۔عید کے دن سے ہی نماز میں کوتاہی و غفلت اور زبان پر گالیاں عام ہوجاتی ہیں،
غور طلب بات ہے کہ ایک ماہ پوری دلجمعی کے ساتھ ہم عبادت کرتے ہیں پھر اس کو ضائع کرنے میں لمحہ بھر بھی دیر نہیں کرتے بلکہ ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ہم نے ایک ماہ کی ٹریننگ سے کیا فائدہ حاصل کیا۔یہ مہینہ ایک ٹریننگ ہی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم اپنے اندر تقوی شعاری پیدا کریں۔اگر ہم کسی غلط راہ پر تھے تو اس ٹریننگ کے بعد صراط مستقیم کی طرف گامزن ہوجائیں اور ٹریننگ کے تحت ہی اپنی پوری زندگی گزاریں۔یقین جانیں اگر آپ اپنی پوری زندگی رمضان کی طرح گزاریں گے تو آپ کا ہر دن عید کا دن ہوگا ان شاء الله۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں نیک اعمال کی ہمیشہ ویسے ہی توفیق دے جیسے ماہ رمضان المبارک میں دیتا ہے۔آمین





