جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تیری یاد کا جھونکا وقت شام آ جائے

کلام: عبدالکریم شاد21 جون، 20201,938قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تیری یاد کا جھونکا وقت شام آ جائے
اور مجھ بیاباں کو گلستاں بنا جائے
ہر قدم پہ خود سے ہی جنگ کرنی پڑتی ہے
آج کل کے فتنوں سے کس طرح بچا جائے
جسم سے پرے آخر کس نگاہ سے دیکھوں
عکس روح کا کیسے آئنے میں آ جائے
تھوکنا بھی مشکل ہے اور نگلنا بھی مشکل
زندگی کے بارے میں اور کیا کہا جائے
تیری یاد کا عالم کچھ عجیب ہے جاناں!
وہ کبھی ہنسا جائے اور کبھی رلا جائے
دل نکال کر رکھ دوں کس طرح سر محفل
مدعا بھلا کیسے شاعری میں آ جائے
احترام کرنا تو ٹھیک ہے مگر اے شاد!
"بھول کو بزرگوں کی، بھول ہی کہا جائے"
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

M
Moinul haque
23 جون، 2020
عمدہ کلام, ہر مصرعہ میں ایک مضمون ہے شاد بھائی, لطف آگیا, اللہم زد فزد

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

تیری یاد کا جھونکا وقت شام آ جائے - دی فری لانسر | دی فری لانسر