جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

کاش ایسا ہوا کرے کوئی

کلام: نذیر اظہر کٹیہاری1 جولائی، 20202,080قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
کاش ایسا ہوا کرے کوئی
دکھ میں ڈھارَس بندھا کرے کوئی
وہ پری وش، ادائیں قاتل ہیں
اس کی تعریف کیا کرے کوئی
دست وبازو کو بھی پتہ نہ چلے
جب سخاوت کیا کرے کوئی
بات حق کی سدا کہوں گا میں
چاہے جتنا جلا کرے کوئی
بے کسوں، مفلسوں، یتیموں پر
دست شفقت رکھا کرے کوئی
ہر طرف ہے سماں کدورت کا
پیار بھی تو دیا کرے کوئی
ہو تسبم ہویدا چہرے پر
جب کسی سے ملا کرے کوئی
کوئی آفت قریب کیوں آئے؟
گر خدا سے ڈرا کرے کوئی
زخم اپنوں نے جب دیا اظہر
"کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی"
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

کاش ایسا ہوا کرے کوئی - دی فری لانسر | دی فری لانسر