جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

سینہ فگار آجائے گا

کلام: فائز بلرامپوری1 دسمبر، 20201,854قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
رفتہ رفتہ ضبط غم پر اختیار آجائے گا
لمحہ لمحہ قلب مضطر کو قرار آجائے گا
دھیرے دھیرے آرزوؤں کو سکوں مل جائے گا
لحظہ لحظہ زندگی پر اعتبار آجائے گا
گوشہ گوشہ خواہشوں کو بھی اماں مل جائے گی
شاداں شاداں کوئی وقت خوش گوار آجائے گا
بار ناامیدی و حسرت اٹھاتے ہیں کہ ہم
اب تو وہ آرام گاہ وضع دار آجائے گا
تم جو آجاؤ تو خوشبوءِ بہار آجائے گی
تم جو آجاو سرورِ برگ و بار آجائے گا
تم جو آجاو تو بادِ صبحِ نو آجائے گی
تم جو آجاو تو رنگ صد نگار آجائے گا
اے مری ہم راہِ دنیا اے کہ ہم دوش حیات
چل اسی رہ میں کہیں میرا مزار آجائے گا
کوہسار شوق میں دشت تمنائی میں چل
چل کہ پھر کوئی نہ کوئی سبزہ زار آجائے گا
دل کے طاقوں پر لہو اپنا جلانے کے لیے
اے حریم عشق کوئی دل فگار آجائے گا
اور بھی تو ہیں اسیر تیرگئی چشم یار
ہم نہیں تو پھر کوئی امیدوار آجائے گا
شوخئ رخسار کو اب آئینوں سے دور رکھ
ورنہ اس بے داغ چہرے پر غبار آجائے گا
اے نثار راہ الفت جشن کوئے یار سے
اک قدم پر جلوہ گاہ رسن ودار آجائے گا
شوق سے اک دو قدم چل اور پائے انتظار!
شاید اس کے بعد کوئی رہ گزار آجائے گا
شمع یاران قفس میں دل جلانے کے لیے
ہاں وہی فائز وہی سینہ فگار آجائے گا
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

سینہ فگار آجائے گا - دی فری لانسر | دی فری لانسر