جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

ساری دنیا میں جاری ہے جنگ فضیلت کی

کلام: محمد وسیم مخلصؔ27 دسمبر، 20201,466قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
سارے حیلے، سبھی بہانے، ڈھال سیاست کی
ساری دنیا میں جاری ہے جنگ فضیلت کی
ملّا، پنڈت، شیخ، برہمن کون اچھوتا ہے
خلق خدا کی ماری ہوئی ہے آج اسی لت کی
کتنی مروت، کتنی حلاوت، کتنی سخاوت تھی
اس کی بات میں، جب اس نے کی بات عداوت کی
سبھی قواعد، سبھی ضوابط، سبھی شواہد اور
سبھی شرائط کی حامل تھی بات شریعت کی
ساری دلیلیں دے کر اور سمجھا کر ہار گیا
لیکن ہم نے ایک نہ مانی پیر طریقت کی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

ساری دنیا میں جاری ہے جنگ فضیلت کی - دی فری لانسر | دی فری لانسر