جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اماں ڈھونڈتے ہیں لوگ

کلام: محمد وسیم مخلصؔ3 جنوری، 20211,591قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
لاشوں کے درمیان اماں ڈھونڈتے ہیں لوگ
تسکین قلب و جان کہاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
شورش زدہ حیات ہے، شوریدہ کائنات
تکمیل انتشار جہاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
اوہام سے قریب، حقیقت سے کچھ پرے
ربط سنان و رنج بتاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
امکان سے بعید، سرابوں کے درمیاں
رہنے کو پرسکون مکاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
پابندیٔ سلاسل زنداں عزیز ہے
نیرنگی فسانۂ جاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
اے رخش عمر کچھ تو سنبھل، راہ شوق میں
آہستہ چل کہ سنگ نشاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
ژولیدگی حسن بہاران انجمن
بالیدگی درد نہاں ڈھونڈتے ہیں لوگ
مخلصؔ تیرا طریق ستم بھی کمال ہے
ذرے کو ایک کوہ گراں ڈھونڈتے ہیں لوگ
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اماں ڈھونڈتے ہیں لوگ - دی فری لانسر | دی فری لانسر