جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

فکر کی بات

تحریر: سرفراز فیضی12 جنوری، 20211,882قارئین2 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

جس طرح کاروباری ذہن رکھنے والا شخص مستقل اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے فکرمند رہتا ہے ایسے ہی دینی ذہن ہمیشہ نیکیوں کی نئی راہوں کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے،مادہ پرستانہ ماحول می‍ں جس طرح تکاثرانہ مزاج کے سبب ہر سرمایہ دار اپنے سے اوپر کے سرمایہ دار کو زیر کرنے اور اس سے آگے بڑھ جانے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے ویسے ہی دیندارانہ ماحول میں افراد کا تنافس اپنے سے اوپر کے لوگوں سے دین کے معاملہ میں آگے بڑھ جانے میں ہوتا ہے،نبوی معاشرے میں اس تنافس کے کتنے خوبصورت مظاہر دیکھنے میں آتے ہیں،ایک صحابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرتے ہیں کہ "الموذنون یفضلوننا" مؤذن نیکیوں میں ہم سے سبقت لے گئے،اذان دینے کا ثواب بہت عظیم اور مؤذن کا مقام اللہ کے یہاں بہت بلند ہے مگر اذان کوئی ایسی عبادت تو نہ تھی کہ ہر فرد اس کو انجام دیتا،یہ سعادت تو انھی لوگوں کے حصے میں آئی جن کا انتخاب فراست نبوی نے فرمایا تھا،دیگر صحابہ فکر مند ہوگئے کہ یہ فضیلتیں ہم کیسے حاصل کرسکتے ہیں تو نبی ﷺ نے ان کی رہنمائی فرمائی کہ اذان کا جواب دو اور اذان کے بعد اذکار کے ورد کو معمول بناؤ تو کسی حد تک ان نیکیوں کو پہنچ سکو گے۔مہاجرین کی انصار سے آگے بڑھ جانے کی خواہش کا اظہار اور حضرت عمر کی حضرت ابوبکر کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی مثالیں مشہور ہیں۔

فکر کی بات یہ ہے کہ ہمارے دین دارانہ معاشرے میں نیکیوں کا یہ تنافس کیوں ختم ہوگیا ہے،اس کا سبب تربیت میں کمی ہے؟ علم سے دوری ہے؟ یا قساوت قلب؟

خود دین سے جڑے فرد کو اپنی ذات کا محاسبہ کرنا چاہیے کہ وہ نیکیوں کو اپنی استطاعت کی آخری حد تک لے جانے کی کوشش میں کتنا سنجیدہ ہے اور امکان کے دائرے میں آنے والی نیکیوں سے خود کو محروم کیوں رکھے ہوئے ہے؟

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (2)

ض
ضمیر احمد
13 جنوری، 2021
آج دین کے نام پر بھی شہرت پانے میں سبقت کرنے کا مزاج ہے۔
آ
آفتاب مرزا
13 جنوری، 2021
سبحان الله. آپ نے قيمتي بات كہي. الله المستعان.

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

فکر کی بات - دی فری لانسر | دی فری لانسر