جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

سعودی عرب کی بھارت کو آکسیجن کی امداد: انسانیت نوازی کی عظیم مثال

تحریر: محمد فہیم الدین تیمی مدنی26 اپریل، 20211,331قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۴ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
سعودی عرب کی بھارت کو آکسیجن کی امداد: انسانیت نوازی کی عظیم مثال
فل اسکرین دیکھیں

پچھلے ایک سال سے زائد کی مدت سے پوری دنیا عالمی وبا کووڈ۱۹ کی وجہ سے مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہے،خاص طور سے پچھلے چند مہینوں پہلے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد دنیا کے حالات سنگین ہوگئے ہیں۔اگر ہم اپنے ملک عزیز ہندوستان کی بات کریں تو دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں کی صورت حال زیادہ نازک بنتی جا رہی ہے،حالات خوفناک بنتے جا رہے ہیں،کورونا متاثرین کی تعداد کی بات کریں تو وہ تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ چکی ہے،پچھلےچند دنوں سے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیس درج کیے جا رہے ہیں،اس سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ مریضوں کی کثرت تعداد کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ دستیاب نہ ہونے سے علاج نہیں ہو پا رہا ہے،کتنے کورونا مریض وقت پر اور ڈھنگ سے علاج نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں۔

وطن عزیز ہندوستان میں ان سب پریشانیوں کے بیچ سب سے بڑی پریشانی آکسیجن کی قلت ہے،تقریباً پچھلے مہینہ سے دوسری لہر میں کورونا کے خطرناک شکل اختیار کرنے کے بعد پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال موت کے اعداد و شمار بڑھتے ہی جا رہے ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا کا نیا اسٹرین پھیپھڑوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے جس کی وجہ سے مریض کو آکسیجن کی سخت ضرورت پڑتی ہے،پچھلے چند ہفتوں سے زیادہ تعداد میں کورونا کے کیس آنے سے آکسیجن کی کمی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے،اسپتالوں میں ضروری مقدار میں آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے مریض دم توڑ دیتے ہیں،حالانکہ پوری دنیا میں آکسیجن کی پیداوار میں ہندوستان ایک بڑا ملک ہے لیکن روز افزوں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کی بنا پر اس کی کھپت زیادہ ہو رہی ہے جس وجہ سے آکسیجن کی جو مانگ ہے اس کی بھرپائی میں دقت ہو رہی ہے۔

ایسے نازک حالات میں سعودی عرب نے ہندوستان کی طرف دیرینہ دوستی اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے،خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہما اللہ نے انسانیت نوازی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے ۲۴؍ اپریل۲۰۲۱ کو ہندوستان کے لیے ۸۰ میٹرک ٹن آکسیجن پیش کیا،بلا شبہ ایسے سنگین موڑ پر سعودی عرب کا یہ تعاون نہ صرف اپنے دوست ملک ہندوستان کی محبت ہے بلکہ انسانیت کی عظیم خدمت بھی ہے،سعودی عرب کا یہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے،اس کی انسانی خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہے،اس نے تمام مفادات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بے لوث خدمت کرتا آ رہا ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں آکسیجن کا ایک سلینڈر بھی انسانی جان بچا سکتا ہے،جبکہ سعودی عرب نے ہندوستان کو کثیر مقدار میں ۸۰ میٹرک ٹن آکسیجن پیش کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ انسانیت نوازی کا ڈھنڈورا پیٹنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی طور پر اس کا ثبوت دینا ہوگا اور انسانیت کی خدمت کے لیے مذہب و مسلک اور رنگ و نسل کے امتیازات کو ختم کرنا ہوگا۔

اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ملک ہندوستان کو کورونا جیسی وبا سے جلد سے جلد نجات دے دے اور مملکت توحید و سنت سعودی عرب کو ہر شر و فتنہ سے محفوظ رکھے۔آمین

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کی بھارت کو آکسیجن کی امداد: انسانیت نوازی کی عظیم مثال - دی فری لانسر | دی فری لانسر