جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

میں ہوں موجود یا نہیں موجود

کلام: محمد وسیم مخلصؔ27 اپریل، 20211,781قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
آگ، پانی، ہوا، زمیں موجود
کیسے کہہ دوں کہ تو نہیں موجود
مر چکا ہوں مگر ابھی مجھ میں
زندگی ہے کہیں کہیں موجود
میرے ہونے کا حال دیکھنا تھا
جب تھا پہلو میں وہ حسیں موجود
تو ملے گا مجھے کبھی نہ کبھی
کیوں مرے دل میں ہے یقیں موجود
تھک کے سوجائیں، گھٹ کے مرجائیں
یہ سہولت ہے بس یہیں موجود
کیوں ہوا پھر میں عشق میں ناکام
ساری آسانیاں تو تھیں موجود
ہو قرائن سے ہی یہ طے مخلصؔ
میں ہوں موجود یا نہیں موجود
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

میں ہوں موجود یا نہیں موجود - دی فری لانسر | دی فری لانسر