ماں کے لیے
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
ترا وجود مرے واسطے سعادت ہے
جو تیرا ہو نہ سکا میں تو مجھ پہ لعنت ہے
تری نگاہِ محبت مرا علاجِ ملال
مری نمازِ اطاعت کی تو اقامت ہے
قدم کے نیچے ترے رب نے رکھ دی ہے جنت
تجھے تو دیکھنا اسلام میں عبادت ہے
ترے بغیر جو لمحہ گزارتا ہوں کہیں
عذاب ہے مری ماں، سچ کہوں اذیّت ہے
ترا کلام مرا جام، تیرا رخ مصحف
کہ نورِ قلب تو ہی اور تو تلاوت ہے
جہانِ عشق کی آرائشیں ہیں ایک طرف
مرے لیے تری ممتا فقط صداقت ہے
ہیں رب کی رحمتیں کاشف پہ ماں تری صورت
تری دعا سے مری زندگی کی برکت ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (3)
Z
Ziya khan
1 دسمبر، 2023Mashallah kya baat hai. Hakeekat ibadat dono Hain isme Allah aur ilm me izafa kare aameen
I
Iqbal Ahmad Salafi
27 نومبر، 2023ماشاءاللہ
م
محمد عمر سلفی
26 نومبر، 2023ماشاءاللہ





