جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/کاشف شکیل

کاشف شکیل

تمام تحریریں: 120

مضامین (36)

سحر کا جال، آبشار خیال

بہت دنوں کی بات ہے، شباب پر بہار تھی، فضا بھی خوش گوار تھی، بھلی سی ایک شا‌م میں آج سے تقریبا دس برس قبل میں ندوۃ الطلبہ (جامعہ سلفیہ بنارس) کی لائبریری میں تھا، میں نے مجلہ دی فری لانسر ممبئی پہلی بار وہیں دیکھا، اس مجلے کا جامعہ کے طلبہ میں بہت شہرہ […]

قلم قرطاس
1,91628 مئی، 2023

سراب دشت امکاں: فکر و فن کا سمندر

شعراء تو بہت گزرے ہیں جنھوں نے آسمان ادب کی اونچائیوں تک پرواز کی ہے۔ مگر ایسے شعراء بہت کم ہیں جنھوں نے خود اپنا شعری آسمان تخلیق کر کے اس کو اپنے زیر قدم کیا ہو۔ کسی مخصوص لہجے کی نقل اور کسی فرسودہ روایت کی پاسداری بلاشبہ غلط نہیں ہے مگر اپنے لہجے […]

قلم قرطاس
1,85531 جنوری، 2021

مسلمانو! ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی

کہتے ہیں کہ جو شخص سماج کو اپنے خون جگر سے سینچ رہا ہوتا ہے سماج سب سے زیادہ گالیاں بھی اسی کو دیتا ہے۔ جس کو اس کے ہم وطن جادوگر، پاگل اور دیوانہ کہتے ہیں وہی راتوں کو اشک بہا کر اللہ سے ’امتی امتی‘ کہہ رہا ہوتا ہے کہ خدایا گرچہ یہ […]

قلم قرطاس
1,9352 جنوری، 2021

پوچھتے ہیں وہ کہ ’کاشف‘ کون ہے

مری ذات ذرہ بے نشاں مگر بزرگوں بطور خاص ڈاکٹر شمس کمال انجم اور مولانا اسماعیل بشیر مدنی کے حکم کی تعمیل اور روایت تعارف نویسی کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا تعارف پیش کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ میں خود سے آشنا ہی نہیں کہ اپنا تعارف کراسکوں۔ کہ ابھی […]

قلم قرطاس
1,3286 دسمبر، 2020

سیدنا بلال کا عزم بے مثال

چشم کائنات نے‌ انبیاء کے بعد روئے زمین پر صحابہ سے بہتر کوئی جماعت نہ دیکھی۔ صحابہ و ہ نفوس قدسیہ ہیں جن کی نگاہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر معتبر ہو گئی تھیں۔ نبی پاک پر اترتا قرآن جن کے دلوں کی گہرائیوں تک اتر چکا تھا۔ اسی جماعت کے ایک […]

قلم قرطاس
2,10720 ستمبر، 2020

اسلام میں انسانی حقوق کی ضمانت

اسلام نے انسانوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اس وقت دی تھی جب دنیا اس اصطلاح سے واقف بھی نہیں تھی۔ اس لیے یہ کہنا بالکل درست ہے کہ بنیادی انسانی حقوق اور مساوات انسانی کی آبیاری میں اسلام کا امتیازی کردار رہا ہے۔ قرآن حکیم کی تعلیمات کی روشنی میں: (۱)تمام انسان باعزت اور […]

قلم قرطاس
1,69314 ستمبر، 2020

اتحاف البریۃ: شرعی مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اللہ نے تمام پیغمبروں کو ان کی قومی زبان میں پیغام رسالت سے نوازا۔ نبی آخر الزماں کو سرزمین عرب میں مبعوث فرمایا تو انھیں اپنا پیغام (قرآن و حدیث) عربی زبان میں دیا۔ آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ مزید دراز ہونے سے رہا لہذا اللہ نے علماء کو […]

قلم قرطاس
1,2308 ستمبر، 2020

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

خطاب: حافظ عبد الحسیب عمری مدنی تلخیص: کاشف شکیل امت مسلمہ جس خون آشام دور سے گذر رہی ہے اس سے کوئی بے خبر نہیں ہے۔اس وقت سب سے سستا خون مسلمانوں کا ہے، دنیا کے مختلف علاقوں کو دیکھیں تو جنگ صرف مسلم ملکوں میں لڑی جارہی ہے اور ان میں مسلم بستیاں […]

قلم قرطاس
1,39030 اگست، 2020

اجتماعیت کی اہمیت اور اس کے تقاضے

خطاب: حافظ عبد الحسیب عمری مدنی تلخیص: کاشف شکیل سلفی اجتماعیت کا مفہوم: خود کو اوروں کے ساتھ ضم کرنے کا نام اجتماعیت ہے، آدمی یہ بھول جائے کہ وہ اکیلا ہے، اسے اس بات کا احساس رہے کہ میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں ہوں، جو میں نہیں کرسکتا وہ ہم کر […]

قلم قرطاس
1,43323 اگست، 2020

امام مہدی کا ظہور اور فتنہ شكيل بن حنيف

خطاب: حافظ عبدالحسیب عمرى مدنی اختصار: کاشف شکیل تمہيد: مہدی کے سلسلے میں تین نظریے پائے جاتے ہیں: پہلا نظریہ: سرے سے امام مہدی کے انکار کا ہے۔ اس کی وجوہات مع مختصر جواب درج ذیل ہیں: (۱) سنن ابن ماجہ میں نبیﷺ سے مروی ہے: "لا مهدي إلا عيسى" یعنی مہدی عیسیٰ علیہ السلام […]

قلم قرطاس
2,05416 اگست، 2020

دینی‌ معاملات میں علماء سے وابستگی کی ضرورت

از: شیخ عبدالسلام سلفی (امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی) تلخیص: کاشف شکیل علماء کی رہنمائی اور سرپرستی میں رہنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے، امام ابن قیّم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اگر سمندر کی موجوں کے مثل شبہات اور فتنے آئیں تو علماء ہی ثابت قدم رہ پاتے ہیں، اس لیے کہ […]

قلم قرطاس
1,5579 اگست، 2020

"حسن و جمال کا چاند" ایک لائق مطالعہ کتاب

جن دنوں میں کرناٹک میں تھا ایک کتاب میں نے پڑھی "حسن و جمال کا چاند"۔ کتاب کیا تھی صہبا کا جام تھا۔ لبوں سے لگایا اور آخری قطرے تک گھونٹ گیا۔ زبان و ادب کی چاشنی ایک طرف علم و استدلال کا انوکھا انداز اس پر مزید۔ دراصل کتاب کا موضوع سورہ یوسف کی […]

قلم قرطاس
2,04616 جون، 2020

آہ! عکس جمیل اور ذوق جمیل کے خالق یوسف جمیل جامعی

اللہ کو جب کسی پر بے حد پیار آتا ہے تو اسے علم و عمل سے نوازتا ہے۔ ایسے مراتب و مناصب عنایت کرتا ہے جہاں رہ کر وہ دین‌ حق کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکے۔ جب کوئی بندہ اور زیادہ محبوب ہوتا ہے تو ملأ اعلی میں اس کا ذکر کرتا ہے۔ فرشتے […]

قلم قرطاس
1,2701 مئی، 2020

متعالم اگر متعلم نہ بنے تو صرف ایک ہی علاج ہے

ایک چیز ہے عالم ہونا ایک چیز ہے عالم بننا۔ سو جو عالم ہے وہ علم بانٹے مگر جو عالم نہیں ہے وہ خود کو معقولات و منقولات کا امام سمجھ کر علم کے نام پر اپنی لن ترانیاں بانٹے ایسے شخص کو "متعالم" (Wiseacre) کہتے ہیں۔ جھولا چھاپ ڈاکٹر جس طرح جسمانی صحت کے […]

قلم قرطاس
1,35727 اپریل، 2020

صحابہ ہمارا عقیدہ

انبیاء کرام کے بعد سب سے برگزیدہ جماعت صحابہ کی جماعت ہے۔ یہ اپنے اقوال و اعمال سے دین کو ہم تک پہنچانے والے ہیں یہ اللہ کا انتخاب اور آفتاب رسالت کی کرنیں ہیں۔ جو چیز جنت میں جانے کے بعد سب سے بڑے انعام کے طور پر اہل جنت کو ملے گی وہ […]

قلم قرطاس
1,31228 نومبر، 2019

سلطان صلاح الدین ایوبی

اس دنیا نے جب سے آنکھیں کھولیں مسلسل اپنے مکینوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، مگر اس کی نگاہ ناز نے اپنی حسین پلکوں میں جن کو بسایا ان کی تعداد بہت کم ہے۔ دنیا میں انسانوں کی آمدورفت کا سلسلہ ہزاروں سالوں سے جاری ہے مگر لوحِ دنیا پر جنھوں نے اپنا نام جلی […]

قلم قرطاس
1,27622 اپریل، 2019

مسافر نامہ: دلی؛ میری عروس نوآمدہ

دوپہر 1:00 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ یہاں سے مجھے جامعہ نذیریہ پھاٹک حبش خان دہلی جانا تھا۔ اس لیے میں نے پہلے اجمیری گیٹ سے لاہوری گیٹ کا سفر آٹو رکشہ سے کیا۔ وہاں مجھے ریسیو کرنے کے لیے جامعہ نذیریہ کے دو طلبہ حاضر تھے۔ لاہوری گیٹ سے پھاٹک حبش خان کے […]

قلم قرطاس
1,9904 اپریل، 2019

ریاض الدین مبارک کا‌ سفرنامہ: ایک نظر

قرآن پاک نے بارہا سیر و سیاحت اور سفر کی ترغیب دی ہے۔ اللہ نے مناظر قدرت سے عبرت و نصیحت حاصل کرنے والوں کو اپنے پاک کلام میں سراہا ہے۔ دراصل مناظر فطرت کو اگر اچھا ناظر مل جائے تو وہ اس کی آنکھوں کے راستے سے دل میں اتر جاتے ہیں۔ اب اگر […]

قلم قرطاس
1,3471 مارچ، 2019

مسافر نامہ: اگلا پڑاو بنارس

مؤرخہ 12/9/2017 صبح 7:00 بجے ناشتے کے بعد جامعہ عالیہ سے مئو جنکشن پہنچا۔ ٹرین آئی اور سوئے بنارس روانہ ہوگیا۔ ٹرین دھیرے دھیرے کسی اژدہے کی طرح مسافتوں کو نگل رہی تھی۔ جب وہ پٹری تبدیل کرتی تو پہلی پٹری کا دل ٹوٹتا محسوس ہوتا تھا اور شاید کھٹر پٹر کی آواز اس کے […]

قلم قرطاس
1,98424 فروری، 2019

مسافر نامہ: گھر سے مئو تک

ہمارے ایک‌ دوست ہیں ان کے بقول شرفاء کی زبان میں جسے سفرنامہ کہتے ہیں وہ عام زبان میں "داستان آوارہ گردی" کہی جا سکتی ہے۔ اب یہ حضرات قارئین کے مزاج پر منحصر ہے کہ وہ خاکسار کی اس تحریر کو کیا نام دیں گے۔ ہمارے گاؤں سانتھا کے جوار میں ایک علمی و […]

قلم قرطاس
1,62718 فروری، 2019

گھر کے ماحول کو پرسکون بنانے میں خواتین کا حصہ

خطاب: حافظ عبد الحسیب عمری مدنی تلخیص: کاشف شکیل عربی میں اطمینان، راحت، کیف، نشاط اور مسلسل حرکت کے بعد جو ٹھہراؤ ہوتا ہے اس کو سکون کہتے ہیں۔ سکون انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر ایک انسان صحیح طور پر جسمانی، روحانی اور ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتا۔ انسانی زندگی […]

قلم قرطاس
2,09919 جنوری، 2019

ڈاکٹر ریحان انصاری: شخص اور شخصیت

لکھ دیجیے گا یہ میری لوح مزار پر انسانیت کے درد کو انسان لے گیا زندگی کی کتاب کا ہر صفحہ اپنے چہرے پر مختلف نقوش رکھتا ہے۔ کتاب زیست کے بعض‌ صفحات کے نقوش اس قدر جاذب ہوتے ہیں کہ وہ آئندہ صفحات پر اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ سن 2018 کے ستمبر […]

قلم قرطاس
2,08117 جنوری، 2019

میں مرنا چاہتا ہوں لیکن.....

اسلام پر کفر و شرک کی یلغار ہے، ہر سو ظلم‌ اور اتیاچار ہے، فتنوں کا طومار ہے، بیماریوں کا انبار ہے، سو فیصد بخار ہے، زکام کا آبشار ہے، بندہ لاچار ہے، بے برگ و بار ہے، اوپر سے قرضدار ہے اور بے یار و مددگار ہے، یہی اکثر کا حال زار ہے، ایسی […]

قلم قرطاس
1,68018 دسمبر، 2018

حق کے اسرار وا ہوئے جس پر

دنیا کی یہی ریت ہے کہ جہاں روز سینکڑوں لوگ ہنگامہ عالم کا حصہ بنتے ہیں وہی کچھ لوگ اس دنیا کے ہنگامے کو چھوڑ کر شہر خموشاں کا رخ کرتے ہیں۔ اور یہ چیز قانون قدرت ہونے کے سبب ہمارے لیے کوئی خلاف عادت نہیں، یہاں اشخاص آتے ہی ہیں جانے کے لیے: موت […]

قلم قرطاس
2,08410 دسمبر، 2018

ملک کے حالات، ووٹنگ اور ہماری ذمہ داری

خطاب: حافظ عبد الحسیب عمری مدنی تلخیص: کاشف شکیل (مئی 2018 میں کرناٹک کے اسمبلی انتخابات فرقہ پرست طاقتوں کے طویل سیاسی منصوبے میں انتہائی اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے تھے۔ اس مناسبت سے شہر گلستان بنگلور میں کیا گیا ایک وقیع خطاب...) حضرات! ہندوستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس ملک کے باشندے، […]

قلم قرطاس
1,6898 دسمبر، 2018

زندگی! کیوں؟

دنیا کا سب سے بڑا لفظ ہے "کیوں"، اگر آپ نے اس کا جواب سمجھ لیا تو آپ بامقصد ہو گیے، "کیوں" انسان کو کامیابی عطا کرتا ہے، مثلا جب آپ یہ جانیں گے کہ موبائل "کیوں" ایجاد ہوا؟ تبھی آپ موبائل کا صحیح استعمال اور اس سے کامل استفادے کا درست طریقہ جان سکیں […]

قلم قرطاس
1,8186 دسمبر، 2018

انٹرمیشن

آج پھر طبیعت اداس تھی، ساحل سمندر کی سیر کو نکلا، مگر اداسی کی آگ سمندر کے پانی سے سرد نہیں ہوئی۔ لانگ ڈرائیو کا سوچا مگر موڈ نہ بن سکا، قریب کے ایک ریستوران میں جا کر بیٹھا اور کافی آرڈر کی، اتنے میں کالج کا ایک پرانا دوست دیپک مل گیا۔ دیپک کالج […]

قلم قرطاس
1,5545 دسمبر، 2018

اسلام میں بھاوناؤں کی اہمیت

انسان کے منہ سے جو بات نکلتی ہے اس کو لفظ کہتے ہیں۔ لفظ کی دو قسمیں ہیں: 1- مہمل: جس کا کوئی معنی نہ ہو 2- موضوع: جو معنی رکھتا ہو انسان کے ذہن میں ایک معنی ہوتا ہے جس کو مخاطب تک پہنچانے کے لیے وہ کچھ الفاظ کا سہارا لیتا ہے، لیکن […]

قلم قرطاس
2,13118 نومبر، 2018

وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا

ایک گاؤں ہے جس میں ایک شہر ہے، جی ہاں آپ تعجب نہ کریں گاؤں میں بھی شہر آباد ہوسکتا ہے، ابھی چند روز قبل کرنجوت بازار (سنت کبیر نگر) جانا ہوا تو مدینۃ العلوم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ علوم کا یہ شہر حضرۃ العلام مولانا ڈاکٹر حامد الانصاری کا بسایا ہوا […]

قلم قرطاس
1,71216 اکتوبر، 2018

سعودیہ کا قیام اور تاریخی پس منظر

ہر علاقے کی اپنی کچھ خصوصیات ہوتی ہیں جو اس کو دیگر علاقوں سے ممتاز کرتی ہیں۔ سعودی عرب اپنے محل وقوع، تہذیب و ثقافت، مذہبی شناخت، جغرافیائی حیثیت اور اپنے باشندوں کے اعتبار سے ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں مسجود ملائک سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدہ […]

قلم قرطاس
1,97023 ستمبر، 2018

فارس عودہ (Faris Odeh)

شمس الرب خان حفظہ اللہ کی انگریزی نظم *فارس عودہ (Faris Odeh)* کا اردو ترجمہ ( اس نظم میں ایک 14 سالہ معصوم فلسطینی فارس عودہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کمالِ بے باکی سے سینہ سپر ہو گیا تھا، فارس عودہ کو سلام) یہ […]

قلم قرطاس
2,05031 جولائی، 2018

سیرت نبوی کی روشنی میں ہندی مسلمانوں کے لیے لائحہ عمل

تلخیص: کاشف شکیل (مؤرخہ 14/1/2018 بموقع ختم نبوت کانفرنس مہسلہ فضیلۃ الشیخ شیرخان جمیل احمد عمری حفظہ اللہ برطانیہ کے خطاب کی تلخیص) سیرت پر ایک نظر: فرانس کے ایک مشہور فلسفی Voltaire نے تاریخ انسانی کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک قاعدہ کلیہ پیش کیا کہ  "No one is a hero to his valet" […]

قلم قرطاس
1,43628 اپریل، 2018

معاشرے میں طلبہ کا کردار

افراد کے ایک ایسے گروہ کو معاشرہ کہا جاتا ہے کہ جس کی بنیادی ضروریاتِ زندگی میں ایک دوسرے سے مشترکہ روابط موجود ہوں، یعنی رنگ برنگے گلوں اور نوع بنوع اشجار سے مزین ایک گلشن، جہاں ہر کوئی اپنے حصے کی خوشبو بکھیرے اور تزئین گلستاں کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لیے […]

قلم قرطاس
1,51924 اپریل، 2018

حافظ ابویحییٰ نورپوری حفظہ اللہ

لاہور سے جنوب میں واقع ایک ادبی، تہذیبی اور ثقافتی شہر قصور ہے، جو ہندوستانی سرحد سے متصل ہے، یہ پہلے لاہور کا ایک حصہ تھا مگر بعد میں اس کو صوبہ پنجاب کے ایک مستقل ضلع کی حیثیت مل گئی، قصوری علماء یہیں کی خاک کے پردے سے نکلے، معروف گلوکارہ نور جہاں […]

قلم قرطاس
1,4739 اپریل، 2018

.................................... بدلہ لے لو!

بدر کا میدان تھا کفار اور مسلمانوں کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہونے والی تھی سالارِ لشکر رشکِ قمر نبی اطہر و مطہر خالقِ کائنات کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر محوِ دعا ہیں بدر کی تپتی ہوئی ریگ اشکہائے نبوی سے سرد ہوئی جا رہی تھی رسول اللہ دست سوال دراز کیے […]

قلم قرطاس
1,98428 مارچ، 2018

بن کے چھوٹا جو سب سے ملتا ہے

آج جب کہ زمانے نے اپنے عادات و اطوار تبدیل کر لیے ہیں، عُجب و خود ستائی نے ایک وبائی مرض کی صورت اختیار کر لی ہے، جسے دیکھو خبطِ تکبر میں مبتلا ہے،کوئی اپنی خوبصورتی،جسم کے تناسب اور صحت و قوت پر نازاں ہے تو کوئی اپنی خوش الحانی پر متکبر،کسی […]

قلم قرطاس
2,0093 مارچ، 2018

کلام (84)

کاشف شکیل - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر