جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

عید ہے صیام کے کمال کا حسین پل

کلام: کاشف شکیل25 مارچ، 20251,947قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
عید ہے نویدِ صبح، عید ہے جہان تاب
عید ہے پیام امن، عید ہے رخِ گلاب
عید ہے شراب خانۂ حیات کا خمار
عید ہے حقیقتوں کا ایک خوشنما سا خواب
عید ہے رسولِ پاک کی مسرتوں کا دن
عید ہے دنوں کے درمیان رب کا انتخاب
عید ہے ملائک و بشر کا دل ربا ملن
عید ہے نئی حیاتِ جاوداں کا اک نصاب
عید ہے صیام کے کمال کا حسین پل
عید ہے "لعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ" کا خطاب
عید ہے جہاں میں رب کی عظمتوں کی داستاں
عید ہے زمین پر خدا کی رحمتوں کا باب
عید ہے یہ کاشفِ حزیں کا شوق آرزو
عید ہے کہ دل ہوا ہے بجلیوں کا ہمرکاب
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

عید ہے صیام کے کمال کا حسین پل - دی فری لانسر | دی فری لانسر