مدینے کی زیارت لازمی ہے
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

فل اسکرین دیکھیں
محبت کی بہ نسبت لازمی ہے
ہر اک دل میں عقیدت لازمی ہے
جہاں ذکرِ نبی ہوگا وہاں پر
نزولِ خیر و برکت لازمی ہے
فروغِ دین کی خاطر نبی کا
پیامِ امن و راحت لازمی ہے
نبی کی ہم نشینی چاہتے ہو؟
حصولِ باغِ جنت لازمی ہے
طبیبو! میرے نسخے میں لکھو اب
مدینے کی زیارت لازمی ہے
خدا کے بعد ہر قول و عمل میں
نبی کی بس اطاعت لازمی ہے
درودوں کے اگر عادی ہو حاتم
مبارک ہو یہ عادت لازمی ہے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!




