چاند تارے ہیں کیا، کیا ہے یہ آسماں
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
چاند تارے ہیں کیا، کیا ہے یہ آسماں
خاک پائے محمد ہے سارا جہاں
سید الانبیاء، سید انس و جاں
ان کی عظمت پہ قربان کون و مکاں
جو محبت شریعت مخالف ہو وہ
ہے اکارت، زیاں، رائیگاں رائیگاں
آپ کو غیب داں ہم نہیں مانتے
نہ ہی مقصود تخلیق کون و مکاں
آپ خاکی ہیں اور خاک میں دفن ہیں
ہے مگر نقش پا آپ کا آسماں
آپ کے سر ہے ختم نبوت کا تاج
آپ شمس الضحیٰ، رحمت کل جہاں
کاشف اب کیا لکھے آپ کی نعت میں
ختم جملے ہوں جب اور آنسو رواں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (1)
R
Riyazuddin
25 دسمبر، 2018ماشاء اللہ! بہت شاندار نعت ہے! خاص طور پر یہ شعر
آپ کو غیب داں ہم نہیں مانتے
نہ ہی مقصود تخلیق کون و مکاں
صلى الله عليه وسلم





