جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

دھوکرکاس

تحریر: ابوالمیزان25 جنوری، 20201,799قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۳ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

بڑے سائز کا ایک جھولا ایسا بھی ہوتا ہے جسے ہمارے یہاں "دھوکری" کہتے ہیں۔ایسی دھوکریاں لیے پھرنے والے بہت سارے "بابا" دیکھے ہیں ہم نے۔بڑے بوڑھے ہم بچوں سے کہتے تھے سیوان میں نہ پھرا کرو "دھوکرکاس" پکڑ لے جائے گا۔دور سے بہت سارے لوگوں پر دھوکرکاس کا گمان ہوا بھی تھا مگر اب سوچو تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ سب منگن بابا ہی تھے،ان میں کوئی دھوکرکاس نہ رہا ہوگا۔

کہیں بھی پل بننا شروع ہوتا تو ایسا محسوس ہوتا جیسے سارے والدین اپنے بچوں کے لیے اچانک فکرمند ہوگئے ہیں۔اور اگر پل بنتے بنتے یا بننے کے بعد کہیں ٹوٹ جاتا تو ہراس اور بڑھ جاتا۔

دیکھا نہیں کبھی کچھ،سنتے ہی تھے کہ کوئی پل بنا بلی کے مضبوط نہیں بنتا،وہ بھی بچے کی بلی۔شاید کہیں ہوا ہو کبھی کچھ یا پھر ہیومن ٹریفکنگ کے لیے اندھ وشواس کا فائدہ اٹھایا گیا ہو۔

جھولا اٹھاکر چل دینے کی بات کی ہے بس،کاندھے پر لٹکا ہوا کبھی کوئی جھولا نظر نہیں آیا ابھی تک مگر پھر بھی یہ شخص دھوکرکاس لگتا ہے۔

فرق صرف اتنا ہے کہ وہ دھوکرکاس پل بنوایا کرتا تھا اور یہ راشٹر بنوارہا ہے۔پل کے لیے بچوں کی بلی کی ضرورت ہوتی تھی اور اب یہاں راشٹر کے لیے پچھڑوں،غریبوں اور بالخصوص مسلمانوں کی بلی چاہیے اسے‌۔

دھوکرکاس کا اپنا کرم کال ہے،ہمارا اپنا۔دھوکرکاس ہمیں بوسٹ کرے گا یا ہم برسٹ ہوجائیں گے یہ ہماری اہلیت پر منحصر ہے۔دھوکرکاس کے انجام کی پیش بینی ہمارا کنسرن بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں جس پروٹوکول کی وراثت ملی ہے اس کی تنفیذ میں آگے رہنے کی اللہ سے توفیق طلب کرنا چاہیے۔فضل کبیر یہی ہے۔یہی دونوں جہان میں کامیابی کی بنیاد ہے۔

ورنہ وراثت کی منتقلی بھی اللہ کا ایک قانون ہے۔ہمارے خزانے‌ کی ملکیت دوسری قوم کو ٹرانسفر بھی ہوسکتی ہے اور ہمارا محل کسی کا مدفن بھی بن سکتا ہے۔

دھوکرکاس کسی دوسرے دیس چلاگیا یا ہم نے ہجرت کرلی یا تربیت کی وہ بنیادیں اکھڑ گئیں یا بچے ہی اب چتر نڈر پیدا ہونے لگے اللہ جانے کیا بات ہے دھوکرکاس نہیں رہا اب۔عمر ہوتی ہے ہر چیز کی،اس کی بھی تھی!

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

وفا

کوئی حسن ظن انتہائی خوشگوار حقیقت میں تبدیل ہوجائے تو صرف حیرت ہی نہیں ہوتی، بڑی مسرت بھی ہوتی ہے۔ وہ گھڑی بھی ایسی تھی کہ آنسو چھلک پڑے، خوشی کے آنسو۔حقیقت کے مشاہدے میں ذرا سا وقت گزرا تھا کہ اس کوالٹی کی تصدیق بھی ہوگئی جس کے بغیر کوئی تعلق نہیں سنبھلتا۔ پیچھے […]

منظر نما
1,51826 جنوری، 2025
دھوکرکاس - دی فری لانسر | دی فری لانسر