جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

صاع کا وزن

تحریر: مامون رشید ہارون رشید10 مئی، 20201,674قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

اس مسئلے میں ایک بات جو نہایت اہم اور قابل غور ہے وہ یہ کہ صاع لیٹر کی طرح ایک مقیاس اور پیمانہ ہے کوئی کیلو یا وزن نہیں ہے اس لیے اس کا وزن اس میں رکھا سامان کے اعتبار سے بدلتا رہے گا۔آٹا رکھیں گے تو کم ہوگا کشمش رکھیں گے تو اور کم ہوگا جبکہ چاول ماپیں گے تو زیادہ ہوگا وہلم جرا۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے ایک پرانے گھر میں ایک پرانا صاع ملا جس میں مکمل سند لکھی ہوئی تھی کہ یہ صاع مجھے فلاں نے دیا اور فلاں کو فلاں نے دیا اور اسی طرح وہ سلسلہ سند بالاتصال صحابی رسول حضرت زید بن ثابت تک پہنچتا تھا... تو میں نے اس صاع میں مختلف قسم کے غلہ جات کو رکھ کر ماپا اور ہر غلے کا وزن دوسرے سے مختلف پایا۔

چنانچہ مختلف کھانوں کے اوزان بالترتیب درج ذیل:

(1) آٹا دو کلو گرام

(2) چاول دو کلو تین سو گرام

(3) کسمس ایک کلو چھ سو چالیس گرام

(4) کھجور ایک کلو آٹھ سو گرام

(5) چنا دو کلو گرام

(6) گیہوں دو کلو چالیس گرام

(7) دال دو کلو ایک سو گرام

(8) لوبیا دو کلو چالیس گرام

اس زمانے میں اگر کوئی صاع بنانا چاہے تو اس کے لیے ایک آسان سا طریقہ ہے کہ وہ ایک ایسا کٹھا یا برتن بنا لے جس میں دو کلو تین سو گرام چاول آتا ہو۔اب جب کسی بھی قسم کا غلہ زکات الفطر وغیرہ میں دینا ہو تو بغیر وزن کیے اس برتن کا ایک برتن ایک شخص کی جانب سے ادا کردے خواہ وہ آٹے میں سے ہو یا کھجور اور گیہوں وغیرہ میں سے۔واللہ اعلم بالصواب

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

صاع کا وزن - دی فری لانسر | دی فری لانسر