اس میں دو رائے نہیں کہ اہل علم کی نگاہ میں کتابوں سے اہم کوئی سرمایہ نہیں۔اور کتابیں جوں جوں قدیم ہوتی جاتی ہیں ان کی اہمیت دو چند ہوتی جاتی ہے۔
جامعہ امام ابن تیمیہ کی طالب علمی کے زمانے سے مجھے پڑھنے اور کتابوں کے جمع کرنے کا شوق رہا مگر بدقسمتی یہ رہی کہ 2005 (سال فراغت جامعہ امام ابن تیمیہ) تک سوائے پڑھنے کے کتابیں بالکل بھی خرید نہ سکا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مذکورہ سال تک صرف چند ڈکشنریاں ہی دہلی (کتب خانہ رشیدیہ) سے بذریعہ ڈاک منگوائیں جن سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے خوب استفادہ کیا۔آج بھی وہ ڈکشنریاں طالب علمی کی غربت اور مسکنت کی یاد دلاتی ہیں۔
جب 2009 میں بہ فضل تعالی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ پہنچا تو وہاں اپنے دونوں شوق (پڑھنا اور کتابیں خریدنا،
جب تک جامعہ اسلامیہ مدینہ میں رہا اکثر کتابیں میرے ساتھ رہیں۔جب وہاں سے مستقل طور پر ہندوستان لوٹنے کا ارادہ ہوا تو کتابیں پہلے روانہ کردیں،
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی بہت ساری خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے فارغین کو مطالعہ کا عادی بناتی ہے،
چند ہندوستانی طلبہ کے پاس تو اتنی کتابیں نظر آئیں کہ اتنی بہت سارے مدرسوں کی لائبریریوں میں نہیں ہوں گی۔یقینا کتاب دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوتی ہے اور کتاب خریدنے کا سب سے بہتر موقع طالب علم کو ملتا ہے۔اور اس زمانے میں کتابوں کے خریدنے اور جمع کرنے کا سب سے بہتر مرکز سعودی عرب ہے جو کتاب آپ کو وہاں مل سکتی وہ کہیں نہیں۔
اس وقت میری تقریبا ساری چھوٹی بڑی کتابیں میری رہائش گاہ (جامعہ امام ابن تیمیہ) پر ہیں۔چند کتابیں آبائی گاؤں بھکورہر کی چھوٹی سی الماری میں ہیں۔جب کبھی گھر کچھ دنوں تک قیام کرنے کا موقع ملتا ہے ان کتابوں کو الٹ پلٹ کر دیکھتا اور جامعہ جاتے ہوئے انھیں واپس اسی الماری میں رکھ دیتا ہوں۔
ان دنوں عید الأضحی قریب ہونے کی وجہ سے گھر پر ہوں۔عادت کے مطابق کئی مہینوں کے بعد گھر کی چھوٹی الماری کو کھولا۔مقصد تھا کہ چند کتابیں عید الأضحی کی مناسبت سے نکل آئیں تاکہ مطالعہ جاری رہے اور کچھ لکھنے لکھانے کا بھی کام ہوسکے۔
اتفاق سے چند کتابیں اور کچھ کتابچے ہاتھ لگے،
1-منهج السالكين وتوضيح الفقه في الدين،
2-التحفة في أحكام العمرة والمسجد الحرام،
3-الفائزون في الحج،
4-لا تفعل أخطاء ومخالفات يقع فيها كثير من الحجاج والمعتمرين،
5-أيام مباركة،
6-كيفية زيارة مسجد الرسول صلى الله عليه وسلم،
7-أحكام الزيارة وآدابها على ضوء الكتاب والسنة،
8-أحكام الحج،
9-حتى لا يقع الحرج،
10- منار السبيل في شرح الدليل،
11-بقیع کے آداب زیارت
12-فضل أيام عشر ذي الحجة،
13-أحكام الأضحية،
14-الصفا والمروة (كتابچہ)
15-الحِجر (کتابچہ)
16-مقام إبراهيم (کتابچہ)
ان کے علاوہ بھی چند مفید کتابیں دکھیں جنھیں مطالعہ کے لیے میز پر رکھ لیا ہے۔اللہ ان کے مطالعے کی توفیق دے۔
17-جهالات الناس في الطلاق،
18-ملخص سيرة سيدنا ونبينا محمد صلى الله عليه وسلم وأمهات المؤمنين رضي الله عنهن،
19-الجواب الكافي،
20- بزم رفتگاں،
21-تیسیر الصرف،
22-طريق السعادة،
23-كيف تحفظ القرآن الكريم (كتابچہ)
24-طھارة المريض وصلاته. محمد الصالح العثيمين
25-وإن تعدوا نعمة الله لا تحصوها.إعداد الشيخ أحمد الحفير
اللہ تعالی ہم سب کو سلف کی کتابوں کے پڑھنے،





