جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

مناجات در بارگاہ رب السماوات

کلام: کاشف شکیل20 ستمبر، 20201,726قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تری ذات سے رہبری چاہتا ہوں
اطاعت بھری زندگی چاہتا ہوں
گناہوں سے بوجھل ہوا جا رہا ہوں
خدایا کرم گستری چاہتا ہوں
نہ خواہش کا قبضہ نہ شیطاں کا غلبہ
میں دل پر تری برتری چاہتا ہوں
جلا بخش یارب مرے مردہ دل کو
ترے ذکر سے زندگی چاہتا ہوں
نہ دولت کی چاہت، نہ فاقے سے نفرت
الہی میں ذوق علی چاہتا ہوں
سبھی خار زاروں سے دامن چھڑا کر
ترے در سے وابستگی چاہتا ہوں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

مناجات در بارگاہ رب السماوات - دی فری لانسر | دی فری لانسر