کتاب درشن: شیخ الکل میاں سید محمد نذیرحسین محدث دہلویؒ: حیات وخدمات
کتاب کا نام: شیخ الکل میاں سید محمد نذیرحسین محدث دہلویؒ: حیات وخدمات۔ از: راشد حسن مبارکپوری۔ صفحات: 758، قیمت: 700 روپے، رعایتی قیمت: 500 روپے۔ رابطہ واٹس ایپ: 9990674503۔
کتاب کا نام: شیخ الکل میاں سید محمد نذیرحسین محدث دہلویؒ: حیات وخدمات۔ از: راشد حسن مبارکپوری۔ صفحات: 758، قیمت: 700 روپے، رعایتی قیمت: 500 روپے۔ رابطہ واٹس ایپ: 9990674503۔
گزشتہ دنوں استاذ گرامی حضرت مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ ورعاه کی طرف سے ان کی چند تالیفات موصول ہوئیں، اس توجہ کے لیے میں حضرت مولانا کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے اس بے نوا کو اپنی توجہات میں شامل رکھا، ملنے کے بعد ہی ارادہ ہوا کہ تشکر […]
(آج (٢٥/٣/٢٠٢٢) کے خطبہ جمعہ جامع مسجد صوفی پورہ مبارکپور میں جو باتیں پیش کی گئیں، افادہ عام کی خاطر ان کی تلخیص پیش کی جاتی ہے) ◾اس میں شک نہیں کہ مسلمان اس وقت نازک اور مشکل حالات سے گذر رہے ہیں، لیکن مایوس اور نروس ہونے کی ضرورت نہیں، ہمت اور حوصلہ کی […]
مغرب کی اذان واقامت کی درمیانی سنت کی تاکید حدیث میں آئی ہے۔ صحیح بخاری کے الفاظ اس طرح ہیں: صَلُّوا قَبْلَ صَلاَةِ المَغْرِبِ، قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَاءَكَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً یعنی:مغرب سے قبل نماز پڑھو، (دو بار کہنے کے بعد)تیسری مرتبہ آپ نے (اختیار دیتے ہویے)فرمایا:جو چاہے وہ پڑھے، ایسا اس خوف […]
افتتاحی كلمات بمناسبت افتتاحی پروگرام ابنائے قدیم جامعہ سلفیہ بنارس بتاریخ یکم دسمبر۲۰۱۹، بمقام نئی دہلی اثر كچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے بلبل! ’’ نوا را تلخ تر می زن چوں ذوق نغمہ کم یابی‘‘ تڑپ صحن چمن میں، آشیاں میں، شاخساروں میں جدا پارے سے ہوسکتی نہیں تقدیرسیمابی […]
[یہ مضمون پروفیسر عبدالحق (ماہر اقبالیات اور سابق صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی) کی جانب سے منعقدہ تحریری مسابقہ میں شرکت کی خاطر لکھا گیا اور دوسرے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اس وقت مضمون نگار کی عمر۱۸ برس تھی، مضمون کہیں اوجھل ہوگیا تھا، اب ہاتھ آیا تو تراش خراش کے بعد پیش ہے، […]
خوش درخشید ولے شعلہ مستعجل بود حضرت مولانا عبد المنان سلفی کی غمناک رحلت نَعَى الرَّكْبُ أوْفَى حِينَ آبَتْ رِكابُهُمْ لَعَمْرِي لَقَدْ جَاؤُا بِشَرٍّ فأوْجَعُوا نَعَوا بَاسِقَ الأَفْعالِ لاَ يَخْلُفُونَهُ تَكادُ الْجِبالُ الصُّمُّ مِنْهُ تَصَدَّعُ خوَى الْمَسْجدُ الْمَعْمُورُ بَعْدَ ابْنِ دَلْهَمٍ وأمْسَى بِأوفَى قَوْمُهُ قَدْ تَضَعْضعُوا قافلہ نے
حضرت العلام محدث جلیل ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی مرحوم امیدیں قلیل مقاصد جلیل لقد لامني عنـد القبور على البكا رفيقي لتَذراف الدموع السوافـكِ فقال: أتبكي كـــل قبر رأيته لقبر ثوى بين اللــوى فالدكـادك؟ فقلت له: إن الشجا يبعث الشجا فــدعني، فهذا كـــله قبر مالك قبروں پر زار وقطار آنسو بہانے پر میرے دوست نے […]
تو کہاں ہے اے کلیم ذروہ سیناے علم تھی تری موج نفس باد نشاط افزاے علم آج (23/7/2020) ظہر کے بعد یہ اندوہناک خبر ملی کہ استاد محترم حضرت مولانا علی حسین سلفی (متوطن جھارکھنڈ) اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس غیر متوقع خبر نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا، دل بے قرار اور آنکھیں […]
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جو تباہی آئی ہے، اس سے ہر فرد متأثر ہے، خاص کر تعلیمی ادارے اور تربیت گاہیں بری طرح اس وبا سے متأثر ہوئیں۔ بلکہ ہندوستان کا چپہ چپہ اس تکلیف کی شدت سے کراہ رہا ہے، عجیب سراسیمگی اور نامعلوم دہشت کا عالم ہے، اللہ تعالی […]
[شکستہ خامہ کے یہ افکار پریشاں سفر عمرہ سے واپسی پر حوالہ قرطاس کیے گیے تھے، نسیبہ راشد نے سیکھنے کی خاطر انھیں کمپوز کیا، مگر شومی قسمت دیکھیے، اصل اوراق بھی کہیں اوجھل ہوگئے اور لکھنے والے کے لیپ ٹاپ سے حروف بھی۔ اب چھ برس کی طویل مسافت کے بعد جو ہاتھ آئے […]
کتاب و سنت کی دعوت کو عام کرنے کے طریقے ہر زمانے میں الگ الگ رہے ہیں، داعی زمانہ کے اعتبار سے انہیں برتتا ہے، شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب نے بھی کتاب و سنت کی دعوت اور اسلامی تہذیب کی تجدید و احیاء کے لیے تالیف و تصنیف، دروس و خطبات اور معرکہ جہاد […]
اللہ تعالی کی صفت فوقیت اور اس سلسلہ میں شارح عقیدۂ طحاویہ کے موقف کا تنسیقی وتوضیحی مطالعہ ’’العقیدۃ الطحاویۃ‘‘ عقیدہ کی بنیادی کتابوں میں سے ہے، اس کے مؤلف ابوجعفر احمد بن محمد بن سلامہ بن سلمہ بن عبدالملک الازدی الحجری المصری الطحاوی (۲۳۹ ھ- ۳۲۱ھ) ہیں۔ مؤرخین اورتذکرہ نویسوں نے ان کی تالیفات […]
صحابۂ کرام ہی وہ نفوس قدسیہ ہیں جنھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت و مصاحبت کا مرتبۂ عظیم حاصل ہے، یہ وہ پاکیزہ نفوس ہیں جنھوں نے نبی کی صبح و شام دیکھی ہے، آپ سے براہ راست استفادہ کیا ہے، جن کی پاکیزگی، پاک طینتی، عدالت اور جلالت نفسی کی گواہی خود […]
ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے متعلق رجال و سیر اور تراجم کی کتابوں میں بہت کم معلومات ملتی ہیں،چنانچہ سیر و تراجم کے مستند مآخذ اور اہم ترین مراجع ابن عبدالبر (ت:۴۶۳ھ) الاستیعاب فی معرفۃ الأصحاب، ابن الأثیر (ت:۶۳۰) کی أسد الغابہ، ذہبی (ت:۷۴۸ھ) کی سیر اعلام النبلاء اور ابن […]
احادیث وآثار کی چھان بین، تحقیق وتدقیق اورجستجو وجانکاہی کی راہ کتاب الٰہی قرآن مجید کی اس آیت کریمہ نے دکھائی ہے: یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا إِنْ جَائَکُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأٍ فَتَبَیَّنُوا أَن تُصِیْبُوا قَوْماً بِجَہَالَۃٍ فَتُصْبِحُوْا عَلیٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِیْنَo (الحجرات:۶) ’’اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچ
قرآن مجید کے معانی و مطالب اور مفاہیم کی توضیح کو اہل علم ’’تفسیر‘‘ سے جانتے ہیں، اس علم کی حد درجہ اہمیت کے پیش نظر صحابہ کرام، تابعین عظام اور بعد کے علماء کرام اس کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے، قرآن مجید میں غور و فکر اور شعور و آگہی کی بابت عبدالرحمن سلمی […]
(حضرت مولانا عبداللہ مدنی کا سانحۂ ارتحال) بات کوئی پندرہ سال پرانی ہے جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر کی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد اعلان ہوا، طلبہ مسجد میں ہی رکیں۔ پروگرام کا آغاز ہوا، دو وجیہ اور روشن شخصیتیں نمودار ہوئیں،شکل و شباہت ایک جیسی گورا چٹا رنگ، سروقد، شمشاد قامت، عزم […]
ممبئی تجارتی وصنعتی حوالے سے بین الاقوامی شہرت کا حامل قدیم ترین شہر ہے، مگر یہاں علم وفن کے دریا بھی بہتے ہیں، فکر ودانش کی باد بہاری بھی چلتی ہے، کاروان شعور و آگہی کے قافلے بھی گزرتے ہیں، عرفانی انجمنیں بھی سجتی، سنورتی اور بکھرتی ہیں، یہاں ساغران جذب ومستی بھی خیمہ زن […]
کل بتاریخ 16/7/2018 یہ اطلاع ملی کہ جامعہ سلفیہ مرکزی دار العلوم بنارس کے سابق استاد حدیث استاد محترم حضرت مولانا عبدالسلام مدنی بھی چل بسے، آخر کار علم حدیث کے چند آخری روشن چراغوں میں سے ایک چراغ گل ہوگیا، دلی صدمہ ہوا اور ہاتھ دعاء رحمت ومغفرت کے لئے اٹھ گیے- جانا سب […]
گاہے گاہے بازخواں ایں قصئہ پارینہ را تازہ خواہی داشتن گر داغہائے سینہ را ہندوستان کی علمی و مذہبی تاریخ پر اگر گہری نگاہ ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ بارہویں صدی ہجری علمی تگ و تاز کا ایک اہم موڑ ہے۔ یہی وہ دور ہے جس میں باقاعدہ کتاب و سنت پر […]
قرآن مجید میں جہاں بے ہنگم شعرا پر تنقید کی گئی ہے وہیں صائب الفکر سخنوروں کو اس تنقید سے الگ کر دیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے اگر شاعری کی مدح نہیں تو قدح بھی نہیں، اگر شاعری میں حسن و تغزل کے بجائے فکر اسلامی کی ترویج و تعمیم ہو […]