مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کا انتقال 7/ اکتوبر 2026ء کو لکھنؤ میں ہوا۔وہ ایک مایہ ناز عالم دین،
28/جنوری 2019ء کو مولانا ابوالفضل جلال الدین رحمانی داغ مفارقت دے گئے۔موصوف رحمہ اللہ جامعہ رحمانیہ بنارس کے ایک درخشندہ ستارے تھے۔
دارالہدیٰ یوسف پور ضلع بستی و سدھارتھ نگر قدیم ترین مدارس میں سے ایک ہے جس کا قیام تقریباً ۱۸۵۴ء میں عمل میں آیا۔مولانا جلال الدین رحمانی صاحب سے پیشتر دار الحدیث رحمانیہ دہلی کے اولین متخرجین میں سے مولانا عبدالرحیم رحمانی رحمہ اللہ یوسف پور میں صدر مدرس تھے،
باوثوق ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی کہ مولانا موصوف کے مستعفی ہونے کے بعد دارالہدی یوسف پور کے کچھ ذمہ داران مولانا(نذیر احمد) املوی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔انھوں نے مولانا املوی سے گزارش کی کہ کوئی ایسا لائق وفائق استاذ دیجیے جو ہمارے ادارہ کو ہمہ جہت ترقی دے سکے۔مولانا املوی نے فرمایا: میری نظر میں جلال الدین سے بہتر کوئی نظر نہیں آتا۔ادھر مولانا جلال الدین رحمانی بدایوں سے گھر آئے ہوئے تھے،
حصول علم کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ گئے اور دورانِ تعلیم ہی وہاں سے لوٹ آئے۔
ندوہ سے واپس ہونے کے بعد آپ معقولات میں بالخصوص اور دیگر فنون میں بالعموم مہارت تامہ حاصل کرنے کی غرض سے دوبارہ علامہ(نذیر احمد) املوی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔کچھ دنوں تک آپ سے اپنی علمی تشنگی بجھاتے رہے۔علامہ املوی رحمہ اللہ نے فرمایا: ” جلال الدین! جو کچھ اللہ نے مجھ کو علم دیا تھا اس کے وافر حصہ سے تم اپنے دامن مراد کو بھر چکے ہو اب جاؤ درس و تدریس کی زمام سنبھالو،
ایک علمی مناقشہ
ریکٹر دارالعلوم ششہنیاں،
استاد اور شاگرد کے درمیان تحقیقات اور مسائل میں اختلاف عہد قدیم سے چلا آرہا ہے جیسا کہ امام بخاری اور ان کے استاذ امام داخلی کے مابین ہوا۔امام داخلی نے طلبہ کو ایک سند سنائی جس کی ترتیب یوں تھی: سفیان عن ابی الزبیر عن ابراہیم۔امام بخاری نے فوراً ٹوکا اور عرض کیا کہ حضرت ابوالزبیر ابراہیم سے روایت نہیں کرتے ہیں جس پر امام داخلی نے کچھ خفگی کا اظہار فرمایا۔امام بخاری نے استاذ کے ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فرمایا کہ حضرت اصل کتاب کی طرف رجوع فرمالیں۔امام داخلی نے اپنی اصل کتاب کی طرف مراجعت فرمائی تو امام بخاری کی بات صحیح نکلی۔
امام داخلی نے کہا: اچھا بتاؤ سند کس طرح ہے؟ امام بخاری نے فرمایا: ابراہیم سے روایت کرنے والے زبیر ہیں اور یہ عدی کے بیٹے ہیں،
جو سند تم نے سنایا وہ صحیح ہے۔اس وقت امام بخاری کی عمر گیارہ سال تھی۔ایک منصف مزاج استاذ کا رویہ اسی طرح ہوتا ہے۔ایسا ہی کچھ معاملہ مولانا ڈاکٹر جلال الدین رحمانی اور ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی کے درمیان پیش آیا۔جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی حفظہ اللہ کا تقرر عربی ادب کے استاذ کی حیثیت سے ندوہ میں نیا نیا ہوا تھا۔آپ درسگاہ میں تشریف لائے کچھ الفاظ کی تشریح بورڈ پر لکھ دی جس میں ایک لفظ" هوی“ بھی تھا۔اعظمی صاحب نے تحریر کیا هَوَى يَهْوَى باب ضرب اور سمع دونوں سے آتا ہے۔جس کا معنی آرزو،
﴿ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى ﴾
جو باب ضرب سے ہے اور اس کا ترجمہ اوپر سے نیچے اتر نے کا ہے۔
سورہ ابراہیم میں ہے:
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلاةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ
اس جگہ تَهْوِی باب ضرب سے ہے جو مائل ہونے کے معنی میں ہے۔
سورہ بقرہ میں ہے:
أَفَكَلَّمَا جَاء كُمْ رَسُولٌ بِمَا لا تَهْوَى أَنفُسُكُم
اس جگہ تَهْوَى باب سمع سے ہے جس کے معنی آرزو،
قرآن مقدس میں دوسری جگہ ہے:
أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ
(الجاثیہ: ۳۲)
اس جگہ هوی باب سمع کا مصدر ہے جس کے معنی خواہش نفس کے ہیں۔
اسی طرح قرآن مقدس کی دیگر آیات اور حماسہ نیز سبع معلقہ وغیرہ کے اشعار کے ذریعہ دلائل کا انبار لگا دیا۔ڈاکٹر اعظمی نے دلائل کو حد درجہ غور و خوض سے سنا اور آج کے درس کو کل کی تحقیق پر معلق کر دیا۔
دوسرے دن جب آپ درسگاہ میں فروکش ہوئے تو طلبہ کے سامنے بر ملا اس حقیقت کا اظہار کیا کہ جس قدر لغت کی کتابیں دستیاب ہوئیں ان سب کو میں نے کھنگال ڈالا مگر کسی کتاب نے میرا ساتھ نہیں دیا،
اس علمی مناقشہ نے آپ کے قد کو اس قدر اونچا کر دیا کہ ندوہ میں ہلچل مچ گئی۔طلبہ نے کہا کہ بنارس سے پڑھ کر ایک طالب علم جلال الدین آیا ہے جس نے مولاناسعید الرحمن اعظمی کا ناطقہ بند کر دیا۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی کا شاگرد ہے کیوں کہ ہلالی صاحب عرصہ دراز سے صاحب ہفت زباں علامہ عبدالمجید الحریری کے مہمان رہ چکے تھے۔طلبہ آپ سے کسب فیض کی درخواست کرنے لگے۔اس وقت مولانا مختار احمد ندوی بھی ندوہ میں تخصص کر رہے تھے،
ندوۃ العلماء میں آپ کے داخلے کا مقصد صرف اور صرف جامعہ ازہر مصر میں تعلیم حاصل کرنے کا تھا کیونکہ ندوہ کی سند جامعہ ازہر میں تسلیم شدہ تھی۔ابھی آپ کا خواب شرمندہ تعبیر بھی ہونے نہ پایا تھا کہ آپ کے بڑے بھائی الحاج محمد یونس رحمہ اللہ عرف ملاجی ندوہ میں وارد ہوئے۔ندوہ کے ماحول کا ہر طرح سے جائزہ لیا،
(محدث،






