جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

تعاقب و تردید کا مذہبی منظر نامہ

تحریر: اداریہ9 اپریل، 20181,418قارئین0 تبصرےمطالعے کا وقت: ۳ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

جھوٹ بولنے اور اتہام لگانے میں اہل مذہب و مسلک اور اہل لبرلزم دونوں برابر ہیں.

لبرل اہل مذہب کے خلاف بر سر پیکار رہتا ہے،جب کہ اہل مسالک آپس ہی میں گتھم گتھا رہتے ہیں.

اردو میں تعاقب و تردید اور "ردود " میں جتنی کتابیں ایک دوسرے کے خلاف لکھی گئی ہیں ان میں اسّی فیصد سے زائد کتابیں صحت مند اور علمی معیار تنقید سے ماوراء ہیں.

بیشتر کتابوں میں نفس موضوع سے ہٹ کر گفتگو کی گئی ہے،اسلوب،زبان،بیان اور لہجے کی سختی و کرختگی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ بس اللہ کی پناہ.

مواد و موضوع سے ہٹ کر ہمیشہ جذباتی اور مناظرانہ رنگ میں نہ صرف سچائیاں شہید کر دی جاتی ہیں بلکہ ہر تعاقب و تنقید نگار کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ مخالف کو گستاخ رسول،گستاخ ائمہ اور گستاخ سلف ثابت کردیا جائے،مصنف کے موضوع و منشاء سے خود ساختہ افکار و خیالات نہ صرف کشید کیے جاتے ہیں بلکہ انھیں مکمل "کشیدہ "بناکر پیش کیا جاتا ہے. اختلافات کی نہ صرف خود ساختہ عمارتیں کھڑی کی جاتی ہیں بلکہ اتہام و الزامات کا پورا "خلیفہ ٹاور " ہی کھڑا کر دیا جاتا ہے.

فروعاتی اور اختلافی مسائل پر لکھی گئی بیشتر کتابوں میں بڑی مشکل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اصل مسئلہ کیا ہے اور حق کیا ہے.

تنقید و تعاقب کا جو علمی معیار ہے اور نقد و نظر کا جو عادلانہ اسلوب ہے اردو کے" مذہبی و مسلکی لٹریچر "میں بہت کم کتابیں اس معیار کو پہنچ پاتی ہیں.

قلم ایک امانت ہے. اختلاف فکر و نظر کا ہونا یہ معیوب نہیں ہے. بس کوشش یہ ہونی چاہیے کہ نقد وتبصرہ اصولی اور صحت مند ہو. نفس موضوع پر گفتگو ہو،امانت و دیانت اور ایک مومن کی عظمت کا احساس دل میں ہو اور قلم اور زبان چلانے کے سلسلے میں آخرت میں جواب دہی کا بھی احساس ہو،

ایسا نہ ہو کہ ہم کسی کے دفاع میں اس طرح اٹھ کھڑے ہوں کہ ہمارے لیے دنیا کی عظیم ترین شخصیات اور اس امت کا رول ماڈل اور اسلام کی جیتی جاگتی صحابہ کی ہستیوں پر حرف آئے اور ان سے سوء ظن کا عنصر ہمارے افکار و خیالات کا محور قرار پائے.

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (0)

ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

تعاقب و تردید کا مذہبی منظر نامہ - دی فری لانسر | دی فری لانسر