جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/حافظ عبدالحسیب عمری مدنی

حافظ عبدالحسیب عمری مدنی

تمام تحریریں: 58

دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بندِ قبا دیکھ (أبوالأعلی سبحانی کی ایک تحریر کا مختصر جائزہ)

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]

قلم قرطاس
1,29112 دسمبر، 2024

دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارفِ زکاة": چند گزارشات

رواں ماہ دسمبر (2024ء) کی 4 اور 5 تاریخ کو جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں میں ایک دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارف زکاة" منعقد ہوا جس میں راقم سطور کو بحیثیت سامع شرکت کا موقعہ ملا اور اخیر میں تاثرات کے اظہار کے لیے موقعہ بھی دیا گیا۔ جس کے لیے میں اس سیمینار کی مجلس […]

قلم قرطاس
1,9209 دسمبر، 2024

بات مداہنت و رواداری کے فرق کی ہے

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح کی پینتیسویں کانفرنس بعنوان "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کو منعقد ہوئے تقریبا ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور سوشل میڈیا پر آیا مثبت و منفی تبصروں کا ابال بھی قریب قریب تھم چکا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب کچھ اپنی بھی […]

قلم قرطاس
1,79217 نومبر، 2024

جب جواب دینا مشکل ہوجائے

موبائل کے اسکرین پر ایک انجان نمبر نظر آیا، کال رسیو کیا تو دوسری طرف سے ایک نوجوان کی آواز تھی، بڑی ہی مستحکم آواز میں اس نے مجھے جو کچھ بتایا وہ یہ تھا کہ "میری عمر تقریبا 26 سال ہے، میں بلڈ کینسر کا مریض ہوں، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا […]

قلم قرطاس
1,63114 نومبر، 2024

پیکرِ اخلاق "بدرِ" کامل

دلوں کی رقت اور آنکھوں کی کیفیت جانچنے کا کوئی پیمانہ اگرچہ یہ تحریر نہیں ہے مگر موجودہ زمانے میں اچھے اخلاق کی اتنی اعلیٰ مثال جاننے کے بعد بھی اگر کسی کا دل چھلک کر آنکھوں میں نہیں آجاتا تو اسے اپنے روز و شب کے معمولات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ حافظ صاحب […]

قلم قرطاس
1,30022 اکتوبر، 2024

فإذا الذي بينك وبينه عداوة.......

کل جمعہ پڑھاکر فارغ ہوا تو ایک کشمیری نوجوان آگے بڑھ کر آیا، عمر تقریبا 25 سے 30 کے درمیان ہوگی، بڑی محبت سے ملا اور کہنے لگا: "مولانا صاحب مجھے معاف کردیجیے، میں آپ سے بہت نفرت کرتا تھا۔" یہ غیر متوقع صورت حال خود میرے لیے تعجب خیز تھی، اس نے گفتگو جاری […]

قلم قرطاس
1,71419 اکتوبر، 2024

پرانا چراغ

درویش صفت، بزرگ عالمِ دین مولانا عبدالباسط ریاضی بروز جمعہ (5 محرم 1446ھ مطابق 12 جولائی 2024ء) تقریبا 82 سال کی عمر میں ہمیں داغ مفارقت دے گئے، إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين۔ آپ کی زندگی زمینی سطح کی مسلسل حرکت و عمل سے عبارت تھی، جو ذمہ […]

قلم قرطاس
1,60214 جولائی، 2024

میں یہ جواب نہیں لکھوں گا

زندگی ایک درسگاہ ہے، آدمی سیکھنا چاہے تو روز مرہ کے معمولات بھی بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور زندگی کی بھاگ دوڑ میں آس پاس کے واقعات و حوادث آدمی کو کئی طرح کی سیکھ دے جاتے ہیں۔ یہ ماہِ شعبان ہے جس میں عموما مدارسِ اسلامیہ میں امتحان کا موسم ہوتا ہے، اسی […]

قلم قرطاس
1,31014 فروری، 2024

"تحفظِ سنت" کے یہ دراز سلسلے۔۔۔۔

20 دسمبر 2023 بروز بدھ یوپی کے شہر بہرائچ میں جمعیة العلماء اترپردیش کے سکریٹری حضرت حافظ محمد سعید اختر صاحب نوری کی زیر نگرانی ایک پروگرام بعنوان "رد غیر مقلدیت" منعقد ہوا جس کا مقصد خود ان کے اپنے الفاظ میں " فتنہ غیر مقلدیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام اور قرآن […]

قلم قرطاس
2,13224 دسمبر، 2023

وحي الشيطان

انسان کو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عقل ایک عظیم ترین نعمت ہے، اسی عقل کی بنیاد پر وہ جانوروں سے ممتاز ہے، اسی عقل کے ذریعے خیر و شر، نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرپاتا ہے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عقل ہی انسان کے مکلف ہونے کی […]

قلم قرطاس
1,3627 دسمبر، 2023

شيخی فی ذمۃ الله

آج (٢٦ نومبر ٢٠٢٣) خبر آئی کہ استاذ محترم شیخ عبداللہ مراد اس دار فانی کو چھوڑ گئے اور آج ہی بعد نماز ظہر مسجد نبوی میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين شیخ عبداللہ مراد رحمہ الله نے ہمیں جامعہ […]

قلم قرطاس
2,06726 نومبر، 2023

عقل میری کام تیرا

عبداللہ المدیفر سعودی عرب کے ایک جواں سال جرنلسٹ ہیں، وہ ٹی وی اینکر اور پریزنٹر کے طور پر بڑی اچھی شناخت رکھتے ہیں، روتانا خلیجیة نامی چینل پر "الليوان" "في الصميم" اور "في الصورة" جیسے پروگراموں کے حوالے سے خصوصی شہرت کے حامل ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب میں مختلف حوالوں سے شہرت رکھنے […]

قلم قرطاس
2,0868 نومبر، 2023

دورِ زوال کا ایک ظاہرہ: ملامت کاری

انسان کی انفرادی نفسیات کی طرح قوموں کی بھی اجتماعی نفسیات ہوتی ہیں، جس طرح زندگی کے بدلتے حالات انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے رہتے ہیں اسی طرح عروج و زوال کا اثر قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بھی ہوتا ہے۔اور اکثراس قوم کے افراد کی اکثریت یا ایک بڑی تعداد ایک جیسی کیفیت […]

قلم قرطاس
1,50028 اکتوبر، 2023

بوجھل

سادہ سی یہ بات صرف ایک سوال نہیں ہے، ایک نظر ہے ایک نقطۂ نظر۔ ایک ایسا‌ نقطۂ نظر جس کے خصوص پر عموم کے اجماع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایاد آل حمود ہوں یا حافظ عبدالحسیب مدنی، اس نقطۂ نظر کے حاملین انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔ تعلیم و تعلم کے بازار میں تعلیم […]

قلم قرطاس
1,62521 اگست، 2023

بدعت اور معصیت

بدعت دین میں نئے کام کا نام ہے تو معصیت احکام الہی کی خلاف ورزی کو کہا جاتا ہے، دونوں کے دونوں اللہ کی نافرمانی کی شکلیں اور اس کی ناراضگی کو دعوت دینے والے کام ہیں۔ تاہم اگر ان دونوں کا آپس میں موازنہ کیا جائے اور دین میں ان کی درجہ بندی دیکھی […]

قلم قرطاس
1,57216 جولائی، 2023

شیخ عزیر شمس سے ایک ملاقات

یہ بات ہے کووڈ 19 اور پہلے لاکڈاون کے آغاز سے تقریبا ایک ماہ قبل کی، میں مکہ مکرمہ میں تھا اور اس سفر کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد شیخ عزیر شمس سے خصوصی ملاقات بھی تھا۔ اس وقت تک شیخ عزیر شمس سب کی طرح میرے لیے بھی ایک بڑا نام تھا […]

قلم قرطاس
2,13924 دسمبر، 2022

استاذِ گرامی قدر: ایک عبقری، جن کی پہچان انفرادیت تھی

’’ تم مستحق تھے جی! بلکہ تم ہی مستحق تھے! مجھے بے انتہا خوشی ہوئی!‘‘۔ میرے لیے یہ محض الفاظ نہیں، ایک باکمال استاذکا لُٹایا اَن مول خزانہ تھا۔ ایک ایسا استاذ جس کی ستایش کے دو بول بسا اوقات زندگی بھر کے لیے ایک ایسا مہمیز بن جاتے تھے، جو ایک بار نہیں باربار […]

قلم قرطاس
1,59121 نومبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (تیسری قسط)

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (دوسری قسط) تجدد پسندی: عصر حاضر میں دین کی خدمت کے نام پر ایک طبقہ ظاہر ہوا جس کا منہج تجدد پسندی ہے، تجدد پسندی دین کے نام پر نئے افکار کو متعارف کروانے کا نام ہے اس طرح کہ اس […]

قلم قرطاس
1,84318 اکتوبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (دوسری قسط)

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط) تجدید دین کیا ہے؟ حقیقی ’روایتی دین‘ کو ایسی’روایاتی‘ آمیزش سے پاک کرنے کے لیے اللہ تعالی نے کئی انتظام فرمائے ہیں۔ سب سے پہلے تو دین کے بنیادی مصادر کے طور پر قرآن وسنت کو متعین ومحدود فرمادیا، پھر ان کی قرب قیامت تک حفاظت کی […]

قلم قرطاس
1,41013 اکتوبر، 2022

روایتی دین، تجدید اور تجدد پسندی (پہلی قسط)

’روایتی دین‘ مفکرین کی دنیا کی ایک معروف اصطلاح ہے۔ مفکرین کی جماعت اور ان کو پڑھنے اور سننے والے بکثرت اس اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں اور خود کو اس ’روایت‘ سے آزاد ’دین‘ کا علمبردار باور کرواتے ہیں۔ ’ روایتی دین‘ اور ’روایتی فکر‘ جیسی اصطلاحات کا معاملہ بظاہر ایک سادہ سی […]

قلم قرطاس
1,56812 اکتوبر، 2022

جنوبی ہند میں قدامتِ اہل حدیث کے چند مِٹے مِٹے سے نشان

بات تقریبا 18 سال پرانی ہے کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ سے فراغت کے بعد میں جب ہندوستان لوٹ کر آیا تو ایک شوق تھا کہ جنوبی ہند میں تاریخ اہل حدیث سے متعلق اوراق پارینہ کو یکجا کیا جائے۔ (اس وقت تک تاریخ اہل حدیث جنوبی ہند کے درخشاں پہلو از مولانا عبدالوهاب جامعی […]

قلم قرطاس
1,9147 ستمبر، 2022

اسلام کا وقتی بیانیہ ایک جائزہ (قسط نمبر تین)

پچھلی دو قسطوں(اسلام کا وقتی بیانیہ:ایک جائزہ قسط اول/ قسط دوم) میں وقتی بیانیہ سے متعلق کئی ایک بنیادی باتوں کا تذکرہ ہوچکا ہے۔ گفتگو کو گزشتہ سے پیوست کرکے آگے بڑھاتے ہیں اور ایک اور بیانیہ دیکھتے ہیں، جس کی تاریخ بھی طویل ہے اور جس کے اثرات بھی دور رس رہے ہیں اور […]

قلم قرطاس
1,56315 جولائی، 2022

ذہنی کثافت ہمیں کھارہی ہے

سماج انسان کی ایک ضرورت ہے جس کے سہارے وہ اکثر بنتا بھی ہے اور بگڑتا بھی، بہت کچھ سیکھتا بھی ہے اور سکھلاتا بھی۔ میں جب اس سماج کو ایک درسگاہ کی نظر سے دیکھتا ہوں تو جہاں جہاں تک نظر جاتی ہے کام کی باتیں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔ موجودہ دور میں […]

قلم قرطاس
1,62719 جون، 2022

اعتبار

جمعہ پڑھا کر مصلی پر ہی بیٹھا ہوا تھا کہ ہمارے ایک شناسا حسبِ معمول ملاقات کے لیے مصلی تک آئے۔ خلاف معمول رنجیدہ نظر آرہے تھے، حال چال دریافت ہونے کے بعد معمول کے مطابق اپنے کچھ دینی سوالات پوچھے پھر یہ کہنے لگے: شہر سے دور ایک قصبہ میں مسجد کی ترمیم کی […]

قلم قرطاس
1,4206 فروری، 2022

توقعات کا بوجھ

توقعات انسانی طبیعت کا خاصہ اور انسانی زندگی کا لازمی جزو ہیں۔ انسان اس دنیا میں جیتے ہوئے خود کو توقعات سے آزاد نہیں رکھ سکتا۔ کہا جاتا ہے کہ زندگی اور موت کے درمیان فرق حرکت و عمل کا ہے۔ جمود موت کی علامت ہے تو حرکت وعمل زندگی کی دلیل، اور کسی بھی […]

قلم قرطاس
1,3843 فروری، 2022

ایک خاموش خدمتگار نہ رہا

دعوتی اسفار میں مختلف افراد سے ملاقات اور ان سے تعلقات کے استوار ہونے کا ایک الگ ہی باب ہے۔ طرح طرح کے لوگ، جدا جدا طبیعتیں، قوم و ملت کی خدمت کے الگ الگ انداز اور محبتوں سے نوازنے کے اپنے اپنے طریقے، انھیں دیکھنے اور ان سے سیکھنے کے اتنے مواقع کہ زندگی […]

قلم قرطاس
1,7691 فروری، 2022

کیا دین ڈاڑھی میں اٹکا ہے؟

کئی سال پہلے کی بات ہے کہ مسجد عائشہ بیدر کرناٹک میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا، متعدد اہل علم کے دعوتی وتذکیری خطابات کے بعد سوال و جواب کی بھی ایک نشست رکھی گئی۔ شریک اجلاس عوام الناس کی جانب سے مختلف اور متنوع سوالات پوچھے گئے انھی میں سے ایک سوال یہ بھی […]

قلم قرطاس
1,89910 جنوری، 2022

جب چھوٹے ہی بڑے ہوتے ہیں

محدثین کرام جنھوں نے حصول علم کے اصول و آداب مرتب کیے ہیں ان کے نزدیک ایک بات بڑی مشہور ہے: لا ینبُل الرجل حتی یأخذ العلم عمّن ھو فوقہ، وعمّن ھو مثلہ، وعمّن ھو دونہ(آدمی اس وقت تک باکمال عالم نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ حصول علم میں اپنے سے اونچے لوگوں […]

قلم قرطاس
1,86429 نومبر، 2021

اعتراف

امام لیث بن سعد مصری( ٩٤ھ-١٧٥ھ) تبع تابعین میں سے ہیں، جلیل القدر محدث اور فقیہِ دوراں ہیں، امام مالک(٩٣ھ-١٧٩ھ) کے ہمعصر اور علم و عمل میں ان کے ہمسر یا ان پر مقدم تھے، مدینہ میں امام مالک کی امامت مسلم تھی تو مصر میں امام لیث بن سعد کی۔ ابن سعد نے لکھا […]

قلم قرطاس
1,88113 نومبر، 2021

’یہ دُم کٹی لومڑیاں‘

لڑکپن میں جو سبق آموز کہانیاں پڑھی تھیں ان میں سے ایک کہانی دُم کٹی لومڑی کی بھی تھی۔ کہانی کچھ اس طرح تھی کہ: جنگل میں ایک شکاری لومڑی کے پیچھے لگ گیا، اس سے جان بچا کر بھاگتے ہوئے لومڑی کی دُم ایک کانٹے دار جھاڑی میں الجھ گئی، جان بچانے کی خاطر […]

قلم قرطاس
2,02221 ستمبر، 2021

اپنے آپ سے لڑنے کا ہنر

کہا جاتا ہے کہ زندہ رہنے کے لیے ایک انسان کو تین بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے روٹی، کپڑا اور مکان۔ لیکن بات جب حقیقی زندگی اور بھرپور زندگی جینے کی ہو تو ایک انسان کی ضرورتیں بتدریج بڑھتی جاتی ہیں، ان تین جسمانی ضرورتوں کے علاوہ - جنھیں بنیادی ضرورت کہا جاتا ہے […]

قلم قرطاس
1,63031 اگست، 2021

خود کے پجاری

قلبی واردات اور دیگر کچھ مضامین کی طرح اس میں بھی اشکال کے کئی پہلو تھے، مگر اس مضمون کی خاص بات یہ ہے کہ آپ نے کسی بھی اشکال کی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔ یہ موضوع اتنا اہم اور اس میں مذکور مرض اتنا عام ہے کہ اس پر گفتگو کرنے والے اردو میں […]

قلم قرطاس
1,79819 مئی، 2021

سماج کی ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) کی فکر کیجیے

کورونا اور لاک ڈاؤن کے موجودہ حالات نے سماج میں جو نئے مسائل کھڑے کیے ہیں ان میں سے ایک اہم مسئلہ لوگوں کی بگڑتی ذہنی حالت ہے جس پر بہت کم توجہ دی جارہی ہے۔ کہتے ہیں کہ بسا اوقات بیماری سے زیادہ خطرناک بیماری کا ڈر ہوتا ہے۔ اور آج کورونا کی […]

قلم قرطاس
1,5966 مئی، 2021

خوشی اور ہمت بانٹیے خوف و ہراس نہیں

انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہے کہ وہ اچھی بری ہر دو طرح کی خبروں سے متاثر ہوتا ہے۔ اچھی خبر اسے خوش کرتی ہے تو بری خبر غمزدہ۔ اللہ کی سنت کے مطابق انسانی زندگی میں خوشی و غم کا آنا جانا ایک فطری امر ہے: ونبلوكم بالشر والخير فتنة(الأنبياء:۳۵) ہم اچھے اور […]

قلم قرطاس
1,9813 مئی، 2021

تم ڈھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے

"جی ہاں!" "صحیح ہے" "خبر پکی ہے" "واقعتا شیخ انتقال فرما چکے ہیں" یہی جواب دیتے دیتے اور لوگوں کو یقین دلاتے دلاتے بالآخر ہمیں بھی یقین ہو چلا کہ سچ مچ ڈاکٹر آرکے نور ہمیں داغ مفارقت دے چکے ہیں۔ إنا لله وإنا إليه راجعون حیف در چشم زدن صحبتِ یار آخر شد روئے […]

قلم قرطاس
2,02423 مارچ، 2021

قلبى واردات (قسط دوم)

چند دن قبل میری ایک تحریر ’قلبی واردات‘ کے عنوان سے عام ہوئی۔اس تحریر کے عام ہونے کے بعد بعض اہل علم نے اپنے چنداشکالات اور تحفظات کا اظہار فرمایا۔ ہوسکتا ہے ایسا ہی خیال کچھ دیگرلوگوں کے ذہن میں بھی آیا ہو (حالانکہ خود سابقہ تحریر میں ان اشکالات کے تدارک کی بہت […]

قلم قرطاس
1,2289 فروری، 2021

قلبی واردات

(ہمارے ایمان کو آزمائش سے دوچار نہ کریں) دینی اجتماعات میں اکثر ایک چیز کا تجربہ ہوتا ہے، پروگرام کے دوران یا اختتام پر کسی نماز کا وقت ہوتا ہے تو کوئی خوش الحان مؤذن یا امام آگے بڑھ کر اذان دینے یا نماز پڑھانے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ اچھی آواز اللہ تعالی کی […]

قلم قرطاس
1,6202 فروری، 2021

جاتے جاتے بہت کچھ لے جاتے ہیں، دے جاتے ہیں

شیخ صفی احمد سلفی مدنی بھی چل بسے۔ امت کے گلے کے ہار کا ایک اور منکا ٹوٹ گیا۔ اللهم أجرنا في مصيبتنا و أخلف لنا خير منه آپ کی زندگی کی صبح و شام حرکت و عمل سے معمور عوامی زندگی جینے والے ایک معتبرعالم دین کی سوانح حیات سے عبارت تھی۔ وہ شخصیات […]

قلم قرطاس
1,80831 جنوری، 2021

نیکی ضائع نہیں جاتی

آدمی جیسی زندگی گزارتا ہے اس کے جنازہ میں ویسے ہی لوگوں کی شرکت ہوتی ہے۔ ابھی پچھلے دنوں ایک جنازہ پڑھانا ہوا، وفات پانے والا بستی کا ایک عام انسان تھا، دولت، عہدہ، خاندانی عظمت وشہرت، علم و فضل اور تقوی و طہارت، ان میں سے کسی حوالے سے وہ معروف نہیں تھا مگر […]

قلم قرطاس
1,32823 جنوری، 2021

بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل(دوسری قسط)

(سلمان ندوی کی رافضی فکر کا تدریجی ارتقا) سلمان ندوی صاحب نے اپنے شاذ افکارکو جن بنیادوں کے سہارے پیش کیا ہے اور وہ اسباب جن کے دوش پر سوار یہ فکر لوگوں کو متاثر کررہی ہے ان میں سے چند نمایاں اسباب اور سہارے درج ذیل ہیں: ۱۔ بعض تاریخی روایات کا حوالہ: تاریخی […]

قلم قرطاس
1,44811 اکتوبر، 2020

بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل

(سلمان ندوی کی رافضی فکر کا تدریجی ارتقا) ’’ منافق، صحابی نہیں ہے اورجن کو صحابی شمار کیا گیا وہ منافقین میں سے نہیں ہیں‘‘ یہ ایسی بدیہی حقیقت ہے جو ایمان والوں میں سے دیہات کی بڑھیا بھی سمجھتی ہے اور وقت کا علامہ بھی جس نے صحابہ کی بابت آیات، احادیث اور تاریخی […]

قلم قرطاس
1,8774 اکتوبر، 2020

ہم گاندھی جی کے بندر ہیں

آج مؤرخہ۳۰؍ستمبر۲۰۲۰م بابری مسجد انہدام کے مجرموں کا مقدمہ اپنے’’متوقع‘‘ انجام کو پہنچا۔ جج صاحب کو اس بات کے ثبوت نہ ملے کہ ’’یہ منصوبہ بند سازش تھی‘‘۔ لہذا یہ مجرم ملزم ہی رہے۔ سچ کہیں تو ان مجرموں کی ’’اس بے گناہی‘‘ کا جج صاحب سے زیادہ ہمیں یقین تھا۔ مگر عدالت چونکہ افراد […]

قلم قرطاس
1,44830 ستمبر، 2020

"بنو امیہ" طعنِ صحابہ کا ایک معاصر رمز

موجودہ دور کے بعض واقعات کو دیکھتے ہوئے یوں لگتا ہے کہ شریعت اسلامیہ کی روشنی میں تاریخ اسلام کی دو حقیقتوں کا عصر حاضر میں تذکرہ علمی دلائل اور حوالوں کے ساتھ مکرر ہوتا رہنا چاہئے۔ (1) آل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی شایان شان محبت اور اہل بیت کے […]

قلم قرطاس
1,42129 اگست، 2020

موجودہ ہندوستان میں کرنے کا ایک اہم کام

ملک کے طول و عرض میں مسلمانوں کے ساتھ اور مقدسات اسلام کے تئیں نفرت کا مظاہرہ اور اس کے مظاہر کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ فرقہ پرستوں کے سیاسی عروج نے ملک کے طول و عرض میں شرپسندوں کو *پہلے کھلی چھوٹ اور پھر کلین چٹ* کا کھیل کھیلنے کا موقعہ دے رکھا […]

قلم قرطاس
1,25514 اگست، 2020

بابری مسجد اور تاریخ کا سبق

مقام حزورة کا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے گھر کو بتوں سے بھرا چھوڑ کر نکل رہے تھے اور مکہ کی طرف رخ کئے کہہ رہے تھے: "والله إنك لخير أرض الله وأحب أرضٍ إليَّ ولولا أن أهلك أخرجوني منك ما خرجت منك"۔ اللہ کی قسم تو میرے نزدیک روئے زمین کی […]

قلم قرطاس
1,8626 اگست، 2020

حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

علم و حکمت کا ایک سر چشمہ جو خشک ہوگیا (حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ) سن ۱۸ ھجری میں ملک شام میں طاعون پھیل گیا جو طاعون عمواس کے نام سے مشہور ہوا، یہ تاریخ اسلام کا پہلا بڑا طاعون ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخ انسانی کی ہلاکت خیز وباؤں میں سے ایک شمار […]

قلم قرطاس
1,29512 جولائی، 2020

جماعت بندى كى شرعى حيثيت

دعوت وتبلیغ اور دیگر دینی ضروریات کی تکمیل کے لیے جماعت بندی عصر حاضر کا ایک نیا مسئلہ ہے جو تقریبا انیسویں اور بیسویں صدی میں ظہور پذیر ہوا ہے۔ ماضی میں ایسی جماعت بندی کا تصور رائج اور عام نہیں تھا۔ بنا بریں عصر حاضر کے ایک نئے شرعی مسئلہ کی حیثیت سے جب […]

قلم قرطاس
1,7115 جولائی، 2020

فکر ونظر کی بندگی

فکر ونظر کی حقیقت: انسان کو جو قوتیں اور صلاحیتیں عطا ہوئی ہیں ان میں سے ایک غور وفکر کی صلاحیت بھی ہے۔ ہر انسان سوچتا ہے مگر ہر شخص کی سوچ ’’فکر ہر کس بقدر ہمت اوست‘‘ کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ لکھنے پڑھنے والوں کے ساتھ ایک معاملہ یہ ہوتا ہے کہ ان […]

قلم قرطاس
1,40511 جون، 2020

حدیث الافتراق سے مستنبط چند بنیادی مسائل واصول

یہ بھی پڑھیے: منہج سلف کیا ہے؟ حافظ عبدالحسیب عمری مدنی منہج سلف ہی کی پیروی کیوں؟ حافظ عبدالحسیب عمری مدنی حدیث الافتراق کیا ہے؟ حدیث الافتراق سے مراد وہ حدیث ہے جس میں نبیﷺ نے اپنی امت میں اختلاف اور فرقہ بندی کی پیشین گوئی فرمائی ہے اور پھر اس فرقہ بندی کی صورت […]

قلم قرطاس
2,0078 جون، 2020

منہج سلف ہی کی پیروی کیوں؟

منہج سلف کیا ہے؟: حافظ عبدالحسیب عمری مدنی ’’آخر سلفیت ہی کی پیروی کیوں؟‘‘ تحقیق کی راہ میں یہ بہت ہی اہم سوال ہے۔ جو آدمی اس حقیقت سے واقف ہے کہ یہاں اختلاف ہے، یہاں مختلف منہج ہیں، مختلف طریقے ہیں اور ہر کوئی کسی نہ کسی منہج کے بارے میں یہ دعوی […]

قلم قرطاس
1,8956 جون، 2020

منہج سلف کیا ہے؟

سلف کس کو کہتے ہیں؟ عربی زبان میں سلف کا سادہ سا مفہوم ہے ’’کل من تقدمک فھو سلفک‘‘ جو بھی آپ سے پہلے گذر چکے ہیں وہ آپ کے سلف ہیں۔ جب ہم یہ اصطلاح دین کے معاملہ میں استعمال کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے سلف ہیں تو ان سے […]

قلم قرطاس
2,08728 مئی، 2020

الفاظ، اصطلاحات اور تعبیرات کے گلیارے میں

ابھی چند روز قبل جنوبی ہند کی ایک معروف شخصیت مولانا یوسف جمیل جامعی صاحب کی وفات پر میری ایک تاثراتی تحریر بعنوان ’’جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں‘‘ واٹس اپ گروپوں میں پھیلی تو گھومتی گھامتی ’’دبستان اردو‘‘ میں پہنچ گئی۔ گروپ کے ایک معزز رکن پروفیسر شمس الرب خان صاحب نے […]

قلم قرطاس
2,01712 مئی، 2020

جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں

مولانا یوسف جمیل جامعی اونچے قد کاٹھ کے ایک خوبصورت، جیدار، سلجھے انسان، منجھے خطیب، شفقت کے پیکر اور جہاندیدہ شخص بلکہ ایک مکمل شخصیت کا نام تھا، آپ کی وفات اپنوں کے لئے ایک بہت ہی زیادہ اپنے کی جدائی کا غم ہے تو امت کے لئے ایک عالم، ایک مدرس، ایک خطیب، ایک […]

قلم قرطاس
1,2351 مئی، 2020

اسلام کا وقتی بیانیہ: ایک جائزہ (قسط:٢)

مارچ 2019 کی 24 تاریخ تھی جب میں نے (اسلام کا وقتی بیانیہ: ایک جائزہ) کے عنوان سے ایک مضمون لکھا تھا، جس میں بنیادی پیغام یہ تھا کہ نبیﷺ کی حدیث(نضر اللہ امرأ سمع منا حدیثا فبلغہ کما سمعہ فإنہ رب مبلغ أوعی من سامع)(واللفظ للدارمي) کی روشنی میں حاملین اسلام کا فریضہ یہ […]

قلم قرطاس
1,80322 اپریل، 2020

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ادب بنیادی طور پر عربی لفظ ہے جو تین حروف کا مرکب ایک کلمہ ہے، جس کا بنیادی معنی جمع کرنا یا جمع ہونا ہے، اسی سے عربی میں چنے ہوئے دسترخوان کے لئے ”مأدبۃ“ کا لفظ مستعمل ہے اس لئے کہ اس پر انواع واقسام کے پکوان یکجاہوتے ہیں یا لوگ کھانے کے لئے […]

قلم قرطاس
1,36521 اکتوبر، 2019

اسلام کا "وقتی بیانیہ" ایک جائزہ

بیانیہ کیا ہے؟ کسی بھی چیز کو کسی مخصوص سانچے میں ڈھالنا اور اسے اپنی ایک تعبیر اور تفسیر دینا دراصل اس چیز کا بیانیہ ہے۔ اہل اسلام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام کی صحیح ترجمانی اور تفہیم کی کوشش کریں۔ تبلیغ اسلام […]

قلم قرطاس
1,32524 مارچ، 2019

سوشل میڈیا اور سماجی اخلاقیات کا بحران

اخلاق کسی بھی قوم کا وہ قیمتی سرمایہ ہوتا ہے جو اس قوم کے تہذیبی تشخص اور اقوام عالم کے درمیان اس قوم کی شناخت اور امتیاز کا پیمانہ ہوا کرتا ہے، کسی بھی قوم کے اخلاقی اقدار دراصل اس کی تہذیب کی نہ صرف ترقی کے بلکہ اس تہذیب کے دوام اور بقاء کے […]

قلم قرطاس
1,3059 اکتوبر، 2018

مسئلۂ رؤیتِ ہلال کے دو فراموش کردہ پہلو

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمہید الحمد للہ رب العالمین و الصلوٰۃ و السلام علیٰ نبینا محمد و علیٰ آلہ وصحبہ أجمعین۔ اما بعد دین اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے، یہ ایک مکمل دین ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: الیوم أکملت لکم دینکم و أتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام […]

قلم قرطاس
1,63117 مئی، 2018
حافظ عبدالحسیب عمری مدنی - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر