جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/تنقید و تحقیق

تنقید و تحقیق

تمام تحریریں: 45

علامہ عبدالعزیز میمنی عرب وعجم کی نظر میں

عربی نظم ونثرمیں ہندوستانی ادباء کی بے لوث خدمات پر مشتمل تاریخ کے اوراق پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقت آشکارا ہوتی ہے کہ وطن عزیز نے زبان وادب کے چیدہ علماء، قلم کے عظیم شہسواران اور اصحاب فکر ونظر کو جنم دیا ہے جنھوں نے لسانیات میں عبور، دسترس اور قدرتِ […]

قلم قرطاس
1,49024 فروری، 2026

علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی: مراجع ومصادر کے آئینے میں

برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کو جن شخصیتوں کی مبارک کوششوں سے پھیلاؤ اور استحکام نصیب ہوا، ان میں علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ (متوفیٰ ۱۳۰۷ھ) کی شخصیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ کی ولادت ۱۴؍اکتوبر ۱۸۳۲ء کو ننہال ’’بانس بریلی‘‘ میں ہوئی۔ بچپن ہی […]

قلم قرطاس
2,1445 اکتوبر، 2025

تذکرہ نویسی پر ایک مقدمہ

کچھ اور ہی نظر آتا ہے کاروبار جہاں نگاہ شوق اگر ہو شریک بینائی (اقبال) تاریخ و تراجم ایک بہت اہم اور مہتم بالشان فن ہے، کاروان رفتہ کے نقوش کا سراغ لگانے، تاریخ و تراجم پڑھنے، اس کا مطالعہ کرنے اور سابقہ لوگوں کے احوال کی معرفت رکھنے میں بہت سارے فائدے ہیں۔ ان […]

قلم قرطاس
1,89318 مئی، 2025

”راہ سلف“ کا معنی ومفہوم نصوص کی روشنی میں

اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]

قلم قرطاس
1,27216 فروری، 2025

دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بندِ قبا دیکھ (أبوالأعلی سبحانی کی ایک تحریر کا مختصر جائزہ)

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]

قلم قرطاس
1,29112 دسمبر، 2024

کیا اہل حدیث وہابی ہیں؟

انگریزوں کے دور حکومت سے متعصبین اہل مذہب نے عاملین بالکتاب والسنۃ کو وہابیت کا خطاب ناصواب دے رکھا ہے، جو کہ انگریزوں نے اس پہچان کے لیے اختراع کیا تھا کہ جانیں کہ کون ان کا ہم مشرب اور حامی ہے اور کون اصل ہندوستانی ہے اور صحیح معنوں میں ہندوستان کو انگریزوں کے […]

قلم قرطاس
1,93631 اکتوبر، 2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور تقابل ادیان

علم اور ہنر میں جو فرق ہے وہ صرف اہل علم جانتے ہیں۔ بات جہاں سے شروع ہونی چاہیے ہنر والوں نے وہی پوائنٹ چھوڑ دیا۔ بلکہ اسی بنیاد پر ردہ چڑھانا شروع کردیا۔ ایک ہاتھ میں کرنی اور دوسرے ہاتھ میں چھینی ہتھوڑی لے کر لیپاپوتی کرنے اور ٹھونکنے ٹھٹھانے سے عمارت مضبوط نہیں […]

قلم قرطاس
2,03220 اکتوبر، 2024

انکار سنت کی نئی شکلیں

سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]

قلم قرطاس
1,30015 مئی، 2024

لفظ ((سنہری)) کی لغوی و صرفی تحقیق

اردو ایک ہم زبان ہے۔ اور اس کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اپنی لطافت و چاشنی کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے۔ اردو زبان کئی ممالک میں بولی اور پڑھی جاتی ہے۔ سب سے اہم یہ کہ یہ ہماری مادری زبان ہے۔ اہل زبان ہمیشہ سے اس کی خدمت کرتے […]

قلم قرطاس
1,87116 مارچ، 2024

امام لالکائی -رحمہ اللہ- سے متعلق ڈاکٹر حافظ زبیر کے بعض مغالطوں کا جواب

اس تحریر میں کراماتِ اولیاء کے شرعی ضوابط، کرامت اور شیطانی حرکت میں فرق، تصوف کی حقیقت، قدیم صوفیا اور متاخرین صوفیا میں فرق، تزکیۃ نفس کا شرعی طریقہ وغیرہ مباحث بھی موجود ہیں۔ چند دن پہلے ڈاکٹر حافظ زبیر نے امام لالکائی -رحمہ اللہ- (متوفی 418ھ) اور ان کی عظیم تالیف ”شرح أصول اعتقاد […]

قلم قرطاس
1,86217 فروری، 2024

اعتدال: ایک مظلوم اصطلاح

وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]

قلم قرطاس
1,9393 فروری، 2024

غیر شرعی نکاح: حلالہ، متعہ، مِسیار

انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]

قلم قرطاس
1,44027 دسمبر، 2023

عدالتِ صحابہ کا صحیح معنی ومفہوم اور اس کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ

کسی بھی حدیث کی قبولیت کے لیے محدثین کرام نے درج ذیل چھ شرطیں رکھی ہیں: ۱۔روات عادل ہوں۔ ۲۔ضابط ہوں (یعنی غلطیوں اور بہ کثرت غفلت سے پاک ہوں)۔ ۳۔سند متصل ہو۔ ۴۔ضعف خفیف (مثلًا سند میں خفیف یا خفی انقطاع ہو، یا کوئی راوی مستور ہو) کی صورت میں متعدد طرق سے وارد […]

قلم قرطاس
1,47721 اکتوبر، 2023

آیت "وَمن لم يحكم بِمَا أنزل الله فَأُولَئِك هم الْكَافِرُونَ" کا صحیح معنی ومفہوم اور غور وفکر کے چند زاویے

اہل سنت والجماعت کے متعدد اصولوں میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ کتاب وسنت کے نصوص کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھا جائے، فہم سلف کو پس پشت ڈال کر ان کی من مانی تفسیر نہ کی جائے۔ کتاب وسنت کے بہت سارے نصوص ایسے ہیں جن کا مفہوم سلف صالحین […]

قلم قرطاس
1,27812 اپریل، 2023

شیخ عزیر شمس اپنے اردو مضامین کی روشنی میں

زوال علم و ہنر مرگ ناگہاں اس کی: پیدائش 1957 وفات، 15 اکتوبر 2022 ء ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صیاد (اقبال) آج سے تقریباً چوالیس (44) سال قبل کی بات ہے جب میں جامعہ محمدیہ نصرۃ الاسلام شنکر نگر سے جماعت رابعہ پڑھ کر فارغ ہوا […]

قلم قرطاس
1,63621 فروری، 2023

مرکزی دارالعلوم (جامعہ سلفیہ) بنارس اور نوگڑھ کانفرنس:ایک جان دو قالب

زیر نظر مقالے کا تعلق گزشتہ مضمون 'صاحب قلم عالم دین: مولانا محمد خالد فیضی' میں مذکور ایک غیر مطبوعہ کتاب 'برسر محفل' کے موضوع سے ہے۔ تصور سے تصویر تک اور خواب سے تعبیر تک مرکزی دارالعلوم یعنی جامعہ سلفیہ بنارس کی ایک تاریخ ہے۔ اس تاریخ کے بیانیے میں ایک موڑ پر اختلاف […]

قلم قرطاس
2,0009 اکتوبر، 2022

اسلام کا وقتی بیانیہ ایک جائزہ (قسط نمبر تین)

پچھلی دو قسطوں(اسلام کا وقتی بیانیہ:ایک جائزہ قسط اول/ قسط دوم) میں وقتی بیانیہ سے متعلق کئی ایک بنیادی باتوں کا تذکرہ ہوچکا ہے۔ گفتگو کو گزشتہ سے پیوست کرکے آگے بڑھاتے ہیں اور ایک اور بیانیہ دیکھتے ہیں، جس کی تاریخ بھی طویل ہے اور جس کے اثرات بھی دور رس رہے ہیں اور […]

قلم قرطاس
1,56315 جولائی، 2022

کنبے، قبائل اور علاقوں کی طرف انتساب کی مختصر تاریخ

اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے: وَجَعَلْناكُمْ شُعُوباً وَقَبائِلَ لِتَعارَفُوا [سورۃ الحجرات:١٣] اور ہم نے تمھیں کنبے اور قبائل میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ کنبے، قبائل اور بُلدان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اسلام سے پہلے بھی اہل عرب اپنے آپ کو آباء […]

قلم قرطاس
1,6832 نومبر، 2021

مغرب سے قبل کی دو رکعتیں اور امام طحاوی کا غیر علمی اصرار

مغرب کی اذان واقامت کی درمیانی سنت کی تاکید حدیث میں آئی ہے۔ صحیح بخاری کے الفاظ اس طرح ہیں: صَلُّوا قَبْلَ صَلاَةِ المَغْرِبِ، قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَاءَكَرَاهِيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً یعنی:مغرب سے قبل نماز پڑھو، (دو بار کہنے کے بعد)تیسری مرتبہ آپ نے (اختیار دیتے ہویے)فرمایا:جو چاہے وہ پڑھے، ایسا اس خوف […]

قلم قرطاس
2,02828 ستمبر، 2021

تقویۃ الایمان کا ادبی مقام

ہم علماء کے لیے شاہ اسماعیل (١٧٧٩ تا ١٨٣١ء) کی تصنیف تقویۃ الایمان کوئی نئی کتاب نہیں ہے۔ یہ کتاب ہم میں سے اکثر نے درسی یا غیر درسی کتاب کی حیثیت سے پڑھی ہے۔ اس کا موضوع خالص توحید ہے۔ اس لیے ہم اسے دیگر دینی کتب کی طرح ایک عام دینی کتاب کی […]

قلم قرطاس
1,6454 ستمبر، 2021

ڈاکٹر ذاکر نائک حفظہ اللہ کے متنازعہ بیان’’ میں ہزار ایسی چیزیں گنا سکتاہوں جنھیں اللہ نہیں کرسکتا‘‘ پر چند گزارشات

مسئلہ کی اچھی طرح وضاحت کے لیے ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ ان سوالات کی اچھی طرح وضاحت کر دی جائے جن کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے یہ جملہ کہا ہے۔اس کے بعد ہم ڈاکٹر صاحب کے جواب پر توجہ کریں گے پھر اس پر کچھ گزارشات رکھیں گے۔ اللھم ارنا الحق وارزقنا […]

قلم قرطاس
2,07916 اگست، 2021

قنوت وتر اور قنوت نازلہ میں فرق

یہ تحریر دراصل ایک درس ہے جو کرناٹک کے مقام سرسی کی فاطمہ مسجد میں۷؍۶؍۲۰۱۶ءکو پیش کی گئی، جسے عزیزم دلاور حسین عبدالغفارکلیہ ثالثہ نے ریکارڈر کی مددسے نسخ کیا ہے، نظرثانی اورحذف واضافہ کے بعد اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے، اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالی اسے ہم سب […]

قلم قرطاس
1,9719 مئی، 2021

کیا دعائے قنوت جمع کے صیغے کے ساتھ ثابت ہے؟

دعائے قنوت صیغہ مفرد کے ساتھ معروف ومشہور ہے۔لیکن کیا یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ واضح ہو کہ اس حدیث کے بعض طرق میں یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی وارد ہے۔ اگر کوئی اس حدیث کے تمام طرق کو جمع نہ […]

قلم قرطاس
1,7355 مئی، 2021

کیا امام ابو حنیفہ کثرت مرویات میں کسی بھی حساب سے امام بخاری کے ہم پلہ ہیں؟

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہم سب کے امام ہیں اور ہم دوسرے تمام ائمہ سلف کے ساتھ ساتھ ان کے بھی خوشہ چیں ہیں۔ فقہی میدان میں ان کی امامت مسلم ہے، لیکن روایت حدیث کے باب میں متقدمین ائمہ کرام ومحدثین عظام نے ان پر کلام کیا ہے اور ان کےقلیل الحدیث ہونے […]

قلم قرطاس
2,05623 مارچ، 2021

”الموسوعۃ الحدیثیہ لمرویات الامام ابی حنیفہ“ میں امام صاحب کی کثرت مرویات کی حقیقت

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی امامت اور جلالت شان متفق علیہ ہے۔ فقہ میں ان کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ قول ہی کافی ہے: الناس عيال على أبي حنيفة في الفقه ( لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے محتاج ہیں) [تاریخ بغداد:۱۵/۴۷۴] حافظ ذہبی رحمہ اللہ […]

قلم قرطاس
1,36820 مارچ، 2021

کیا علامہ البانی-رحمہ اللہ- نے کسی مدرسہ یا استاد سے علم حاصل نہیں کیا تھا؟

گزشتہ کئی سالوں سے الحمد للہ بردرس کی نقل وحرکت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ ایک وہ دور بھی تھا جب میں خود ان کا بڑا مداح تھا اور ان کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہیں کرتاتھا۔ بعض ساتھیوں کے ساتھ خوب بحثیں بھی ہوتی تھیں،وہ ان کے انحرافات دکھلاتے اور میں ان کے […]

قلم قرطاس
1,8449 مارچ، 2021

ثقہ راوی کی زیادتی قبول کرنے میں محدثین کا منہج اور متعالمین وبردرس کا افسوس ناک رویہ

”ثقہ راوی کی زیادتی“ سے مراد یہ ہے کہ ایک جماعت ایک حدیث کو ایک سند نیز ایک متن سے روایت کریں اور اس کی سند یا متن میں بعض روات کوئی ایسا اضافہ کریں جو دوسرے روات بیان نہ کرتے ہوں۔ [شرح علل الترمذي لابن رجب الحنبلی:۲/۶۳۵] اسی اضافے کو محدثین کی اصطلاح میں […]

قلم قرطاس
1,4258 مارچ، 2021

کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟

جب کسی بردر کی علمی ومنہجی غلطیوں کی نشاندہی کرکے عوام کو ان سے آگاہ کیا جاتا ہے تو بعض حضرات ان کے دفاع میں یہ کہتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں: کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟ جب دونوں سے غلطیاں ہوتی ہیں تو اس بنا پرصرف بردرس سے تحذیر […]

قلم قرطاس
2,1405 مارچ، 2021

کیا علمائے کرام کو بردرس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے؟

جب دعوت بردرس کی خطرناکیوں اور سنگینیوں کے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو بہت سارے خیرخواہ یہ مشورہ دیتے ہیں: چونکہ وہ میدان میں کام کر رہے ہیں اس لیے انھیں میدان سے یک دم دور نہ کرکے ساتھ لے کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات سننے میں چاہے جتنی اچھی کیوں نہ لگے […]

قلم قرطاس
1,3741 مارچ، 2021

کیا بردرس کا دعوتی میدان میں آنا علما کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے؟

بردرس کی دعوت کے متعلق جب بھی بات کی جاتی ہے ایک اشکال یا اعتراض ضرور پیش کیا جاتا ہے کہ علما کی کوتاہیوں کی وجہ سے انھیں میدان میں اترنا پڑا ہے۔ اگر علما نے دعوتی میدان ٹھیک سے سنبھالا ہوتا تو ان کو میدان میں اترنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ میرے خیال […]

قلم قرطاس
2,03026 فروری، 2021

بردرس کی دعوت: رحمت یا زحمت؟

سیدھا رستہ ایک ہے، ٹیڑھے میڑھے بے شمار۔ سفر قیامت تک جاری رہے گا، راہی منزل کی تلاش میں کچھ (قلیلا) سیدھے، باقی (اکثر) دائیں بائیں چلتے رہیں گے۔ بھٹکنے والوں کی اصلاح بھٹکانے والوں کی مرمت (ریپیرنگ) میں ہی ممکن ہے، ہاں زور زبردستی سے رہنما اکڑ بھی جاتا ہے۔ اللہ جنھیں دین کی […]

قلم قرطاس
1,33821 فروری، 2021

مصنف کی طرف کتاب کی نسبت ثابت کرنے کے ضوابط اور اس سے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ

آج کل پوری دنیا خصوصا بلاد عربیہ میں اسلاف کرام کی علمی تراث کی تحقیق وتدوین کا کام زوروں پر ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس پر ایم فل وپی ایچ ڈی کی اعلی علمی ڈگریاں تفویض کی جاتی ہیں۔ علمی میدان میں اس سے اعلی کوئی ڈگری نہیں ہوتی۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے […]

قلم قرطاس
2,0237 فروری، 2021

حدیث «لا أشبع اللہ بطنہ» کا صحیح معنی ومفہوم

امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث روایت کی ہے، فرماتے ہیں: كنت ألعب مع الصبيان، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فتواريت خلف باب، قال: فجاء، فحطأني حطأة، وقال: «اذهب وادع لي معاوية» قال: فجئت فقلت: هو يأكل، قال: ثم قال لي: «اذهب فادع […]

قلم قرطاس
1,4745 فروری، 2021

ايسے محدثین جن سے مؤلفین کتب ستہ نے بلا واسطہ روایت کی ہے

استاد محترم فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد - حفظہ اللہ ومتعہ بالصحہ والعافیہ - اپنے کتب حدیث کے دروس میں روات حدیث کے مختصر تعارف کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان کے متعلق گاہے گاہے نہایت ہی اہم ونادر فوائد سے طلبہ کو نوازتے رہتے ہیں۔ شیخ کے دروس میں التزام کے ساتھ شریک […]

قلم قرطاس
1,81324 جنوری، 2021

کیا تفسیر طبری ترجمہ کے لیے مناسب ہے؟

قرآن مجید کی تفسیریں مختلف انداز کی لکھی گئی ہیں: (۱)تفسیر ماثور جس میں احادیث اور آثار کی روشنی میں تفسیر بیان کی جاتی ہے۔ (۲)متکلمانہ تفسیر جس میں عقل کی روشنی میں قرآن کی تفسیر کی جاتی ہے۔ (۳)فقہی تفسیر جس میں قرآن کے احکام ومسائل پر مشتمل آیتوں کی تفسیر ہوتی ہے۔ (۴)صوفیانہ […]

قلم قرطاس
2,12619 جنوری، 2021

عیسی علیہ السلام کی پیدائش کس موسم میں ہوئی؟

ابھی چند دنوں قبل ’ کرسمس ڈے‘ کے موقع پر ایک پوسٹ کافی گردش میں رہی کہ ’ عیسی علیہ السلام کی پیدائش سردی میں نہیں بلکہ گرمی میں ہوئی تھی اور وہاں پر کرسمس کا درخت نہیں بلکہ کھجور کا درخت تھا جس سے حضرت مریم نے پکا ہوا پھل کھایا تھا، چونکہ کھجور […]

قلم قرطاس
1,59917 جنوری، 2021

جنت البقیع یا بقیع الغَرقَد؟

مسجد نبوی کے مشرق میں واقع اہل مدینہ کا قبرستان بقیع الغرقد کے نام سے معروف ومشہور ہے جسے ہمارے بر صغیر کے زائرین ”جنت البقیع“ کہتے ہیں۔ یہ نام کہاں سے آیا؟ کب اس کی ایجاد ہوئی؟ اس کی تاریخ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ […]

قلم قرطاس
1,8639 جنوری، 2021

کیا ’شرح اصول اعتقاد اہل السنہ‘ امام اللالکائی کی کتاب ہے؟

علم حدیث دو مرحلوں سے گذرا ہے، پہلا مرحلہ 'عصر الروایۃ' یعنی جس زمانے میں روایت غالب رہی اور تدوین کا کام کم مقدار میں ہوا۔ اور دوسرا مرحلہ 'عصر التدوین' جس میں تدوین غالب رہی، کیوں کہ اکثر وبیشتر رواۃ پر نقاد کا کلام موجود تھا۔ 'عصر الروایۃ' میں محدثین نے فرداً فرداً ہر […]

قلم قرطاس
1,5656 جنوری، 2021

مشکل کلمات پر علما کا اعراب لگانے کا اہتمام اور اس کی اہمیت

کسی لفظ پر حرکت لگانے کے لیے عربی میں ”ضبط“ اور ”شکل“ کا لفظ معروف ہے، حالانکہ لفظ ”اعراب“ بھی مستعمل ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تدریب الراوی (۱/۴۹۶-۴۹۷) میں استعمال کیا ہے، لیکن اکثر وبیشتر لفظ ”اعراب“ سے ترکیب کرنے کا معنی سمجھا جاتا ہے۔ عربی بلکہ اردو میں بھی بعض کلمات ایسے […]

قلم قرطاس
1,9912 جنوری، 2021

کیا ابن جریر طبری شیعی تھے؟

بسا اوقات نام میں مشابہت کی وجہ سے بڑی پریشانیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اور ایک ہی نام سے مشہور دو یا اس سے زیادہ لوگوں میں تفریق نہ کر پانے کی وجہ سے ایک کے کارنامے دوسرے کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ تب زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے جب ان میں سے […]

قلم قرطاس
1,43513 دسمبر، 2020

ایک ہی نام کے مصنفین جن میں تفریق کرنا مشکل ہوتا ہے

ایک ہی نام کے ایسے مصنفین جن میں تفریق کرنا بسا اوقات بعض طلبہ کے لیے مشکل ہوتا ہے بہت سارے ایسے مصنفین ہیں جن کے نام میں مشابہت کی وجہ سےبعض طلبۂ علم کو بسا اوقات التباس یا وہم ہو جاتا ہے، اور وہ مشہور مصنف کو ہی صاحب کتاب سمجھتے ہیں۔ یا دونوں […]

قلم قرطاس
1,8126 دسمبر، 2020

جب امام بخاری اور امام مسلم کو ائمہ کی تصحیح وتضعیف کا حق ملا تو آج ہمیں کیوں نہیں مل سکتا؟؟

جب امام بخاری اور امام مسلم کو یہ حق حاصل ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے سے قبل ائمہ کی تصحیح وتضعیف کی مخالفت کر سکتے ہیں تو آج کے زمانے میں ہمیں یہ حق کیوں نہیں مل سکتا؟؟ احادیث نبویہ کے خلاف دشنام طرازیوں کا سلسلہ بہت قدیم ہے، روافض، خوارج اور معتزلہ ہمیشہ […]

قلم قرطاس
1,6492 دسمبر، 2020

اہل بدعت کی کتابوں سے استفادے کا ضابطہ

سلف صالحین رحمہم اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں ہر موضوع پر نہایت عمدہ، مفصل اور سیر حاصل بحث کی ہے، شاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو جو تشنہ رہ گیا ہو، جیسے ایک مخلص طبیب مریض کے لیے خیر خواہ ہوتا ہے اور اسے ان چیزوں سے روکتا ہے جو اس کی صحت […]

قلم قرطاس
2,1621 دسمبر، 2020

خِطَّۃ البحث یا خُطَّۃ البحث؟

بعض کلمات اپنے غلط یا مرجوح ضبط کے ساتھ معاشرے میں مشہور ہوجاتے ہیں اور ہم انھیں جس طرح سنتے ہیں بلا تأمل وتحقیق اسی طرح ادا بھی کرتے ہیں۔ انھی میں سے ایک لفظ "خطۃ البحث" ہے۔ استاد محترم شیخ عبد الباری بن حماد انصاری اور کلیۃ الحدیث جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے دیگر […]

قلم قرطاس
1,86625 نومبر، 2020

علامہ ابوالفضل محمد احسان اللہ عباسی کا اردو ترجمۂ قرآن (تعارفی، تجزیاتی اور تنقیدی مطالعہ)

مغلیہ حکومت کے زوال اور ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کی ناکامی نے ہندی مسلمانوں کی کمر توڑ دی تھی،وہ ملی حیثیت سے جس مایوسی اور افسردگی کے دلدل میں گرتے چلے جارہے تھے،اس سے باہر نکلنے کا بہ ظاہر کوئی طریقہ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔کم وبیش ایک ہزار سال تک وہ ایک […]

قلم قرطاس
1,38021 نومبر، 2020
تنقید و تحقیق - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر