جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج
صفحۂ اول/زمرہ جات/دکتور فاروق عبداللہ نراین پوری

دکتور فاروق عبداللہ نراین پوری

تمام تحریریں: 78

”راہ سلف“ کا معنی ومفہوم نصوص کی روشنی میں

اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]

قلم قرطاس
1,27216 فروری، 2025

بے نمازی کی نماز جنازہ کا حکم

اسلام میں شہادتین کے اقرار کے بعد سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے۔ اسلام میں یہ تصور نہیں کہ کوئی مسلمان بے نمازی ہو سکتا ہے، حتی کہ منافقین بھی نماز ادا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کی لسٹ میں نام باقی رہے، اور کسی کو ان کے منافق ہونے کا شبہہ نہ ہو۔ قرون […]

قلم قرطاس
1,69418 جولائی، 2024

انکار سنت کی نئی شکلیں

سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]

قلم قرطاس
1,30015 مئی، 2024

اعتدال: ایک مظلوم اصطلاح

وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]

قلم قرطاس
1,9393 فروری، 2024

غیر شرعی نکاح: حلالہ، متعہ، مِسیار

انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]

قلم قرطاس
1,44027 دسمبر، 2023

عدالتِ صحابہ کا صحیح معنی ومفہوم اور اس کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ

کسی بھی حدیث کی قبولیت کے لیے محدثین کرام نے درج ذیل چھ شرطیں رکھی ہیں: ۱۔روات عادل ہوں۔ ۲۔ضابط ہوں (یعنی غلطیوں اور بہ کثرت غفلت سے پاک ہوں)۔ ۳۔سند متصل ہو۔ ۴۔ضعف خفیف (مثلًا سند میں خفیف یا خفی انقطاع ہو، یا کوئی راوی مستور ہو) کی صورت میں متعدد طرق سے وارد […]

قلم قرطاس
1,47721 اکتوبر، 2023

امام ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب ”احکام اہل الذمہ“ پر شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی تحقیق: تعارف وتبصرہ

مذکورہ کتاب، مؤلف اور محقق تینوں ہی اہل علم کے لیے محتاج تعارف نہیں۔ اپنے اپنے میدان میں ہمیں تینوں ہی اوج ثریا پر نظر آتے ہیں۔ ”ذمیوں کے احکام ومسائل“ پر امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ سے پہلے اور بعد میں متعدد علما نے کتابیں تصنیف کیں، لیکن جو مقام ومرتبہ اور شرف […]

قلم قرطاس
1,32420 ستمبر، 2023

کیا دوران نماز جسم سے خون بہنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟

وضو کرنے کے بعد اگر کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ٹوٹتا اس بارے میں علما کے مابین اختلاف ہے۔ اسی طرح اگر نماز کی حالت میں کسی کے جسم سے خون نکلے تو اس کی نماز ہوگی یا باطل ہو جائے گی اس بارے میں بھی […]

قلم قرطاس
1,3247 مئی، 2023

آیت "وَمن لم يحكم بِمَا أنزل الله فَأُولَئِك هم الْكَافِرُونَ" کا صحیح معنی ومفہوم اور غور وفکر کے چند زاویے

اہل سنت والجماعت کے متعدد اصولوں میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ کتاب وسنت کے نصوص کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھا جائے، فہم سلف کو پس پشت ڈال کر ان کی من مانی تفسیر نہ کی جائے۔ کتاب وسنت کے بہت سارے نصوص ایسے ہیں جن کا مفہوم سلف صالحین […]

قلم قرطاس
1,27812 اپریل، 2023

غیر مسلموں کے برتن میں کھانے پینے کا حکم

بر صغیر کے بہت سارے مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ تعامل میں افراط وتفریط کے شکار ہیں۔ بعض رواداری میں اتنے آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ ان کے مذہبی تہواروں مثلا ہولی، دیوالی، کرسمس وغیرہ پر انھیں مبارکباد دینے، بلکہ ان میں شرکت کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، اور اسے اپنی روشن خیالی تصور […]

قلم قرطاس
1,76029 جولائی، 2022

فرشتوں پر ایمان کے متعلق چند بنیادی باتیں

عربی زبان میں ”فرشتوں“ کے لیے ملائکہ کا لفظ مستعمل ہے، یہ مَلَک کی جمع ہے۔ ”فرشتوں پر ایمان“ ارکان ایمان کا ایک اہم اور عظیم رکن ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکان ایمان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»۔ […]

قلم قرطاس
1,5622 اپریل، 2022

ہمارے منہج پر اعتراض تو اکابر علماے اہل حدیث کے منہج پر کیوں نہیں؟

آج جب ”منہج سلف“ کی بات کی جاتی ہے تو بعض حضرات بڑی خوبصورتی سے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے بر صغیر کے اکابر علماے اہل حدیث کے یہاں بھی تصوف اور اسما وصفات وغیرہ کے ابواب میں خلل موجود ہے، تو ان کے منہج پر بھی اعتراض کریں۔ سب سے […]

قلم قرطاس
1,70519 دسمبر، 2021

کنبے، قبائل اور علاقوں کی طرف انتساب کی مختصر تاریخ

اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے: وَجَعَلْناكُمْ شُعُوباً وَقَبائِلَ لِتَعارَفُوا [سورۃ الحجرات:١٣] اور ہم نے تمھیں کنبے اور قبائل میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ کنبے، قبائل اور بُلدان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اسلام سے پہلے بھی اہل عرب اپنے آپ کو آباء […]

قلم قرطاس
1,6832 نومبر، 2021

عربی املا میں صادر ہونے والے بعض مشہور تسامحات

بر صغیر کے اکثر طلبہ بلکہ بعض کبار مشایخ بھی عربی املا میں بعض امور کی طرف دھیان نہیں دیتے، مثلا: (۱)ہمزہ وصل اور ہمزہ قطع کے درمیان فرق نہ کرنا۔ (۲)حالت نصب میں تنوین کو الف کے اوپر لکھنا۔ مثلًا ”زيدًا“ لکھنا ہو تو تنوین دال کے اوپر نہ لکھ کر الف کے اوپر […]

قلم قرطاس
1,88030 ستمبر، 2021

پوری کتاب کے اسلوب میں یکسانیت: حافظ ابن حجر کی تصنیفات کی ایک بڑی خوبی

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تصنیفات میں ایک اہم خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ ضخیم سے ضخیم کتاب میں انھوں نے شروع سے لے کر آخر تک ایک ہی طریقہ اور اسلوب اختیار کیا ہے۔ ایسا نہیں کہ شروع میں بہت زیادہ کسی چیز پر زور ہو اور بعد میں وہ چیز مفقود […]

قلم قرطاس
1,95317 ستمبر، 2021

علامہ بقاعی: حافظ ابن حجر کے ایک جلیل القدر شاگرد

علامہ بقاعی کا پورا نام برہان الدين ابو الحسن ابراهيم بن عمر بن حسن البقاعی ہے۔ سنہ ٨٠٩ ہجری میں سوریا کے ”بقاع“ میں پیدا ہوئے۔ اور سنہ ٨٨٥ ہجری میں وفات پائی۔ آپ نے ایک زمانے تک حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کسب فیض کیا، خصوصا علم حدیث کو ان سے خوب پڑھا […]

قلم قرطاس
1,44826 اگست، 2021

ریاکاری یا طعنے کے خوف سے قربانی کرنا نہ چھوڑیں!

نیک اعمال سے لوگوں کو دور کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ انھی میں سے ایک حربہ بندے کے دل میں ریاکاری کا خوف بھر دینا ہے۔ بعض لوگ اس شبہے کی بنا پر نیک عمل سے دور ہو جاتے ہیں کہ کہیں میں یہ عمل ریاکاری کے لیے تو نہیں کر […]

قلم قرطاس
1,22419 جولائی، 2021

عشرۂ ذی الحجہ کی مطلق ومقید تکبیریں

عربی تحریر: ڈاکٹر عبد الباری بن حماد انصاری حفظہ اللہ (استاد کلیۃ الحدیث الشریف، جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ) اردو قالب: فاروق عبد اللہ نراین پوری مطلق تکبیر سے مراد وہ تکبیر ہے جو فرض نمازوں کے بعد پڑھنے کے ساتھ مقید نہ ہو۔ عشرۂ ذی الحجہ شروع ہو جائے تو جب چاہے یہ تکبیر پڑھ […]

قلم قرطاس
1,38810 جولائی، 2021

کیا دعائے قنوت جمع کے صیغے کے ساتھ ثابت ہے؟

دعائے قنوت صیغہ مفرد کے ساتھ معروف ومشہور ہے۔لیکن کیا یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ واضح ہو کہ اس حدیث کے بعض طرق میں یہ دعا جمع کے صیغے کے ساتھ بھی وارد ہے۔ اگر کوئی اس حدیث کے تمام طرق کو جمع نہ […]

قلم قرطاس
1,7355 مئی، 2021

سند عالی

سند عالی کہتے ہیں جس سند میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے کم سے کم ہوں بہ نسبت اس سند کے جس میں اسی حدیث میں راوی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان واسطے زیادہ ہوں۔ کسی سند کا عالی اور نازل ہونا ایک نسبی چیز ہے۔ مثلا […]

قلم قرطاس
1,85927 اپریل، 2021

کبار علما کا بعض ضعیف احادیث سے استدلال کرنے کی وجہ

بہت سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب فلاں حدیث ضعیف ہے تو کبار علما اس سے استدلال کیوں کرتے ہیں۔ کیا انھیں اس کے ضعف کا علم نہیں تھا؟ اس کے متعدد اسباب ہو سکتے ہیں۔ مثلا: اس ضعیف حدیث کے علاوہ مسئلہ کی اور دلیلیں موجود ہوں، اور […]

قلم قرطاس
2,03015 اپریل، 2021

کیا امام ابو حنیفہ کثرت مرویات میں کسی بھی حساب سے امام بخاری کے ہم پلہ ہیں؟

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہم سب کے امام ہیں اور ہم دوسرے تمام ائمہ سلف کے ساتھ ساتھ ان کے بھی خوشہ چیں ہیں۔ فقہی میدان میں ان کی امامت مسلم ہے، لیکن روایت حدیث کے باب میں متقدمین ائمہ کرام ومحدثین عظام نے ان پر کلام کیا ہے اور ان کےقلیل الحدیث ہونے […]

قلم قرطاس
2,05623 مارچ، 2021

”الموسوعۃ الحدیثیہ لمرویات الامام ابی حنیفہ“ میں امام صاحب کی کثرت مرویات کی حقیقت

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی امامت اور جلالت شان متفق علیہ ہے۔ فقہ میں ان کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ قول ہی کافی ہے: الناس عيال على أبي حنيفة في الفقه ( لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے محتاج ہیں) [تاریخ بغداد:۱۵/۴۷۴] حافظ ذہبی رحمہ اللہ […]

قلم قرطاس
1,36820 مارچ، 2021

حفاظت قرآن کے بعض مظاہر

اللہ تعالی نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی ہے: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ [سورة الحجر: ۹] ہم نے ہی اس ذکر -قرآن- کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ جس چیز کی حفاظت اللہ تعالی کرے اس کے ضائع ہونے کے […]

قلم قرطاس
1,61213 مارچ، 2021

کیا علامہ البانی-رحمہ اللہ- نے کسی مدرسہ یا استاد سے علم حاصل نہیں کیا تھا؟

گزشتہ کئی سالوں سے الحمد للہ بردرس کی نقل وحرکت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ ایک وہ دور بھی تھا جب میں خود ان کا بڑا مداح تھا اور ان کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہیں کرتاتھا۔ بعض ساتھیوں کے ساتھ خوب بحثیں بھی ہوتی تھیں،وہ ان کے انحرافات دکھلاتے اور میں ان کے […]

قلم قرطاس
1,8449 مارچ، 2021

ثقہ راوی کی زیادتی قبول کرنے میں محدثین کا منہج اور متعالمین وبردرس کا افسوس ناک رویہ

”ثقہ راوی کی زیادتی“ سے مراد یہ ہے کہ ایک جماعت ایک حدیث کو ایک سند نیز ایک متن سے روایت کریں اور اس کی سند یا متن میں بعض روات کوئی ایسا اضافہ کریں جو دوسرے روات بیان نہ کرتے ہوں۔ [شرح علل الترمذي لابن رجب الحنبلی:۲/۶۳۵] اسی اضافے کو محدثین کی اصطلاح میں […]

قلم قرطاس
1,4258 مارچ، 2021

کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟

جب کسی بردر کی علمی ومنہجی غلطیوں کی نشاندہی کرکے عوام کو ان سے آگاہ کیا جاتا ہے تو بعض حضرات ان کے دفاع میں یہ کہتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں: کیا غلطیاں صرف بردرس سے ہوتی ہیں، علما سے نہیں ہوتیں؟ جب دونوں سے غلطیاں ہوتی ہیں تو اس بنا پرصرف بردرس سے تحذیر […]

قلم قرطاس
2,1405 مارچ، 2021

کیا علمائے کرام کو بردرس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے؟

جب دعوت بردرس کی خطرناکیوں اور سنگینیوں کے متعلق کچھ لکھا جاتا ہے تو بہت سارے خیرخواہ یہ مشورہ دیتے ہیں: چونکہ وہ میدان میں کام کر رہے ہیں اس لیے انھیں میدان سے یک دم دور نہ کرکے ساتھ لے کر کام کرنا چاہیے۔ یہ بات سننے میں چاہے جتنی اچھی کیوں نہ لگے […]

قلم قرطاس
1,3741 مارچ، 2021

کیا بردرس کا دعوتی میدان میں آنا علما کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے؟

بردرس کی دعوت کے متعلق جب بھی بات کی جاتی ہے ایک اشکال یا اعتراض ضرور پیش کیا جاتا ہے کہ علما کی کوتاہیوں کی وجہ سے انھیں میدان میں اترنا پڑا ہے۔ اگر علما نے دعوتی میدان ٹھیک سے سنبھالا ہوتا تو ان کو میدان میں اترنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ میرے خیال […]

قلم قرطاس
2,03026 فروری، 2021

بردرس کی دعوت: رحمت یا زحمت؟

سیدھا رستہ ایک ہے، ٹیڑھے میڑھے بے شمار۔ سفر قیامت تک جاری رہے گا، راہی منزل کی تلاش میں کچھ (قلیلا) سیدھے، باقی (اکثر) دائیں بائیں چلتے رہیں گے۔ بھٹکنے والوں کی اصلاح بھٹکانے والوں کی مرمت (ریپیرنگ) میں ہی ممکن ہے، ہاں زور زبردستی سے رہنما اکڑ بھی جاتا ہے۔ اللہ جنھیں دین کی […]

قلم قرطاس
1,33821 فروری، 2021

مصنف کی طرف کتاب کی نسبت ثابت کرنے کے ضوابط اور اس سے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ

آج کل پوری دنیا خصوصا بلاد عربیہ میں اسلاف کرام کی علمی تراث کی تحقیق وتدوین کا کام زوروں پر ہے۔ یونیورسٹیوں میں اس پر ایم فل وپی ایچ ڈی کی اعلی علمی ڈگریاں تفویض کی جاتی ہیں۔ علمی میدان میں اس سے اعلی کوئی ڈگری نہیں ہوتی۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے […]

قلم قرطاس
2,0237 فروری، 2021

حدیث «لا أشبع اللہ بطنہ» کا صحیح معنی ومفہوم

امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث روایت کی ہے، فرماتے ہیں: كنت ألعب مع الصبيان، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فتواريت خلف باب، قال: فجاء، فحطأني حطأة، وقال: «اذهب وادع لي معاوية» قال: فجئت فقلت: هو يأكل، قال: ثم قال لي: «اذهب فادع […]

قلم قرطاس
1,4745 فروری، 2021

ايسے محدثین جن سے مؤلفین کتب ستہ نے بلا واسطہ روایت کی ہے

استاد محترم فضیلۃ الشیخ عبد المحسن العباد - حفظہ اللہ ومتعہ بالصحہ والعافیہ - اپنے کتب حدیث کے دروس میں روات حدیث کے مختصر تعارف کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان کے متعلق گاہے گاہے نہایت ہی اہم ونادر فوائد سے طلبہ کو نوازتے رہتے ہیں۔ شیخ کے دروس میں التزام کے ساتھ شریک […]

قلم قرطاس
1,81324 جنوری، 2021

عربی خطوط میں حرکات اور نقطوں کی مختصر تاریخ

آج کل حرکات اور نقطوں کے بغیر کسی لفظ کو پڑھنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔ لیکن ایک زمانہ تھا جب عربی خطوط میں اس طرح کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی تھی۔ آپ ہاتھ کے لکھے زمانۂ قدیم کی کوئی تحریر دیکھیں غالبا آپ کو اس میں حرکات اور نقطے نظر نہیں آئیں گے۔ […]

قلم قرطاس
1,46317 جنوری، 2021

جنت البقیع یا بقیع الغَرقَد؟

مسجد نبوی کے مشرق میں واقع اہل مدینہ کا قبرستان بقیع الغرقد کے نام سے معروف ومشہور ہے جسے ہمارے بر صغیر کے زائرین ”جنت البقیع“ کہتے ہیں۔ یہ نام کہاں سے آیا؟ کب اس کی ایجاد ہوئی؟ اس کی تاریخ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ […]

قلم قرطاس
1,8639 جنوری، 2021

مشکل کلمات پر علما کا اعراب لگانے کا اہتمام اور اس کی اہمیت

کسی لفظ پر حرکت لگانے کے لیے عربی میں ”ضبط“ اور ”شکل“ کا لفظ معروف ہے، حالانکہ لفظ ”اعراب“ بھی مستعمل ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تدریب الراوی (۱/۴۹۶-۴۹۷) میں استعمال کیا ہے، لیکن اکثر وبیشتر لفظ ”اعراب“ سے ترکیب کرنے کا معنی سمجھا جاتا ہے۔ عربی بلکہ اردو میں بھی بعض کلمات ایسے […]

قلم قرطاس
1,9912 جنوری، 2021

فنگر پرنٹ

آج جب میں نے بی بی سی ہندی کی ویب سائٹ کھولی تو ایک خبر پر نظر پڑتے ہی کچھ دیر تک رب العالمین کی قدرت کے بارے سوچتا رہا۔ خبر کی سرخی تھی: बांग्लादेश का सरकार परिवार, जिसके पुरुष सदस्यों के पास फिंगरप्रिंट नहीं होते ”بنگلہ دیش کا سرکار پریوار، جس کے پوروش سدسیوں […]

قلم قرطاس
1,82927 دسمبر، 2020

عربی عبارتوں کی افہام وتفہیم کے لیے بعض معتمد عربی ڈکشنریاں

کسی بھی عربی کتاب میں بہت سارے ایسے الفاظ اور علمی اصطلاحات ہوتے ہیں جہاں تک بہت سارے قارئین کی رسائی نہیں ہوتی، خصوصًا علمائے متقدمین کی کتابوں میں ایسے بے شمار کلمات اور اصطلاحات ہوتے ہیں جن کا صحیح معنی ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔ ان مشکل الفاظ کی معرفت اور تفہیم کے لیے ہمیں […]

قلم قرطاس
1,80822 دسمبر، 2020

کیا ابن جریر طبری شیعی تھے؟

بسا اوقات نام میں مشابہت کی وجہ سے بڑی پریشانیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اور ایک ہی نام سے مشہور دو یا اس سے زیادہ لوگوں میں تفریق نہ کر پانے کی وجہ سے ایک کے کارنامے دوسرے کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ تب زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے جب ان میں سے […]

قلم قرطاس
1,43513 دسمبر، 2020

ایک ہی نام کے مصنفین جن میں تفریق کرنا مشکل ہوتا ہے

ایک ہی نام کے ایسے مصنفین جن میں تفریق کرنا بسا اوقات بعض طلبہ کے لیے مشکل ہوتا ہے بہت سارے ایسے مصنفین ہیں جن کے نام میں مشابہت کی وجہ سےبعض طلبۂ علم کو بسا اوقات التباس یا وہم ہو جاتا ہے، اور وہ مشہور مصنف کو ہی صاحب کتاب سمجھتے ہیں۔ یا دونوں […]

قلم قرطاس
1,8126 دسمبر، 2020

اہل بدعت کی ہم نشینی کا حکم

بدعتیوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی ممانعت میں کتاب وسنت اور سلف صالحین کے نصوص بھرے پڑے ہیں۔ امام ابن بطہ العکبری رحمہ اللہ نے ”الإبانة عن شريعة الفرقة الناجية ومجانبة الفرق المذمومة“ اور امام لالکائی نے ”شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة“ میں خیر القرون کے ایک دو نہیں، بلکہ دو سو سے زائد […]

قلم قرطاس
1,60330 نومبر، 2020

خِطَّۃ البحث یا خُطَّۃ البحث؟

بعض کلمات اپنے غلط یا مرجوح ضبط کے ساتھ معاشرے میں مشہور ہوجاتے ہیں اور ہم انھیں جس طرح سنتے ہیں بلا تأمل وتحقیق اسی طرح ادا بھی کرتے ہیں۔ انھی میں سے ایک لفظ "خطۃ البحث" ہے۔ استاد محترم شیخ عبد الباری بن حماد انصاری اور کلیۃ الحدیث جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے دیگر […]

قلم قرطاس
1,86625 نومبر، 2020

صحیح بخاری کے ساتھ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قلبی لگاؤ

بعض سلف صالحین کی صحیح بخاری کے ساتھ الفت ومحبت دیکھ کر رشک اور تعجب ہوتا ہے۔ انھی میں سے ایک خطیب بغدادی رحمہ اللہ ہیں۔ صحیح بخاری کے ساتھ ان کے قلبی لگاؤ کا اندازہ اسی سے لگا یا جا سکتا ہے کہ انھوں نے دو دو بار اسے پانچ دن سے کم میں […]

قلم قرطاس
1,57524 اکتوبر، 2020

سلف صالحین کے نزدیک لفظ ”اہل حدیث“ کا معنی ومفہوم

بعض حضرات کہتے ہیں کہ علمائے متقدمین جب لفظ ”اہل الحدیث“ یا ”اصحاب الحدیث“ کا اطلاق کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد وہ جماعت ہوتی ہے جن کا مشغلہ علم حدیث پڑھنا اور پڑھانا ہے۔ یعنی محدثین کی جماعت۔ ان کے مطابق آج کل جو ”منہج صحابہ وتابعین پر چلنے والوں‘‘ کے معنی […]

قلم قرطاس
1,78012 اکتوبر، 2020

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم شکل چند خوش نصیب حضرات

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور آپ کی سیرت کو بالتفصیل بیان کیا ہے وہیں انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کو بھی بہت ہی باریک بینی اور تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ بہت سارے محدثین نے ”شمائل النبی“ […]

قلم قرطاس
1,2858 اکتوبر، 2020

ایک کم عمر شارح صحیحین

اگر آپ نے امام نووی رحمہ اللہ کی”المنہاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج“ کا مطالعہ کیا ہوگا تو بے شمار جگہوں پر ”قال صاحب التحریر“ کا جملہ پڑھا ہوگا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ”صاحب التحریر“ کون ہیں؟ آیئے آج آپ کی ملاقات اس عبقری شخصیت سے کراوتے ہیں۔ نام ہے: ابو عبد اللہ […]

قلم قرطاس
2,0391 اکتوبر، 2020

مصافحہ کے بعد ”یغفر الله لنا ولکم“ کہنے کی شرعی حیثیت

اسلام ایک ایسا مکمل دین ہے جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں انسان کی مکمل رہنمائی کی اور روز مرہ پیش آنے والے زندگی کے مختلف امور کو عبادت وبندگی سے جوڑ دیا تاکہ انسان کسی وقت اللہ تعالی کے ذکر سے غافل نہ رہے اور وہ آخرت میں اس کی بلندی درجات کا […]

قلم قرطاس
2,02520 ستمبر، 2020

کیا بندش وحی کے زمانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کشی کی کوشش کی تھی؟

بہت سارے مقررین اور واعظین ایک قصہ بیان کرتے ہیں کہ نبی معصوم علیہ الصلاۃ والسلام کو بندش وحی کےایام میں اس قدر غم لاحق ہوا اور آپ اس قدر ذہنی دباؤ کے شکار رہے کہ آپ نے بسا اوقات پہاڑ کی چوٹیوں سے اپنے آپ کو گرا کر خود کشی کی کوشش بھی کی […]

قلم قرطاس
1,59616 ستمبر، 2020

کم سے کم وقت میں کتب ستہ ختم کرنے کا آسان طریقہ

کتب حدیث میں کتب ستہ کا جو مقام ومرتبہ ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ الحمد للہ اکثر مدارس میں یہ داخل نصاب ہیں۔اکثر یہ پوچھا جاتا ہے کہ ان کتب کو کم سے کم وقت میں ختم کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے۔ میرے خیال سے اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے […]

قلم قرطاس
1,99414 ستمبر، 2020

کتب زوائد کی تاریخ اور”المطالب العالیہ“ کا مختصر تعارف

"زوائد" سے مراد کسی خاص کتاب پر دوسری کتاب کی زائد احادیث ہیں، جو مزید علیہ کتاب میں موجود نہ ہوں۔مثلا: صحیح مسلم کی وہ احادیث جو صحیح بخاری میں نہیں ہیں انھیں "زوائد مسلم على البخاري" کہا جائےگا۔ ”موجود نہ ہونے“کا معنی یہ ہے کہ وہ حدیث سرے سے ہی مزید علیہ کتاب میں […]

قلم قرطاس
1,78012 ستمبر، 2020

کتب الخَتم والافتتاح

ہندوستانی علما وعوام کے نزدیک ختم صحیح بخاری کی مجلس کا انعقاد معروف ومشہور ہے۔ اکثر وبیشتر اسلامی مدارس میں تزک واحتشام کے ساتھ ختم بخاری کی مجلس منعقد کی جاتی ہے۔ یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے۔ کافی پہلےسے کسی کتاب کے اختتام پر اس طرح کی مجالس کا اہتمام موجود رہا ہے۔ خصوصا […]

قلم قرطاس
2,0655 ستمبر، 2020

علامہ صغانی: متحدہ ہندوستان کا ایک راویِ صحیح بخاری

صحیح بخاری کی شہرت اور کتب حدیث میں اس کے مقام ومرتبہ کی وجہ سے محدثین کرام کی ایک بہت بڑی تعداد نے امام بخاری سے اسے سنا ہے اور اس کی روایت لی ہے۔ تقریبا نوے ہزار (90000) محدثین کرام نے اسے امام بخاری سے سنا ہے۔ آج کے اس ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے […]

قلم قرطاس
1,6733 ستمبر، 2020

علامہ دمامینی: ایک ہندوستانی شارح بخاری

علامہ بدر الدین محمد بن ابو بکر بن عمر المخزومی الاسکندری الگجراتی المالکی الدمامینی کی ولادت سنہ 763 ہجری میں اسکندریہ مصر میں اور وفات سنہ 827 یا 828 ہجری میں گلبرگہ ہندوستان میں ہوئی تھی۔ آپ نے اپنی آخری زندگی احمد آباد، گجرات، ہندوستان میں گزاری تھی۔ علامہ عبد العزیز دہلوی رحمہ اللہ فرماتے […]

قلم قرطاس
1,36530 اگست، 2020

کتب ستہ کے متعلق علامہ ابن الملقن کی خدمات

علامہ سراج الدين ابو حفص عمر بن علي بن احمد الشافعي المصري (المتوفى: 804) المعروف بابن الملقن رحمہ اللہ کثرت تصنیف میں معروف ومشہور ہیں۔ تقریبا تین سو کے آس پاس آپ نے کتابیں لکھی ہیں۔ آپ کو کتابیں خریدنے اور جمع کرنے کا کافی شوق تھا، اسی طرح لکھنے کا بھی۔ لیکن افسوس کہ […]

قلم قرطاس
1,64426 اگست، 2020

حدیث ”تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ“ کا صحیح معنی ومفہوم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ" [متفق علیہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر:5090/صحیح مسلم، حدیث نمبر:1466] (عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، خاندانی شرف کی وجہ سے، خوبصورتی کی وجہ سے [

قلم قرطاس
1,84513 اگست، 2020

کیا حج وعمرہ کی قبولیت قبر نبوی کی زیارت پر موقوف ہے؟

برصغیر ہند وپاک سے آنے والے بہت سارے حجاج ومعتمرین کے یہاں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ سفر حج وعمرہ میں قبر نبوی اور مدینہ طیبہ کی زیارت ایک لازمی شی ہے، اس کے بغیر حج وعمرہ پورا نہیں ہوتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام مسلمانوں کے لیے مسجد نبوی کی زیارت […]

قلم قرطاس
1,3184 اگست، 2020

بطور احتیاط دو دن صوم عرفہ رکھنے کا حکم

برصغیر کے کئی بھائیوں نے یہ سوال کیا ہے کہ بعض علما ہمیں جمعرات کو روزہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں جس دن ہمارے یہاں آٹھویں تاریخ ہوگی، کیونکہ حجاج اسی دن عرفہ میں ہوں گے۔ جب کہ بعض کہتے ہیں کہ جمعہ کو عرفہ کا روزہ رکھا جائے کیونکہ نویں تاریخ کو یہ […]

قلم قرطاس
1,26329 جولائی، 2020

وضو میں ناک اور منہ میں پانی ڈالنے کا طریقہ

وضو میں ناک اور منہ میں پانی ڈالنے کے متعلق احادیث نبویہ میں دو طریقے مذکور ہیں۔ پہلا طریقہ: ایک چلو پانی لیا جائے اور اس کا کچھ حصہ ناک میں اور کچھ حصہ منہ میں داخل کیا جائے۔ ناک کے لیے الگ اور منہ کے لیے الگ چلو سے پانی نہ لیا جائے۔ عبد […]

قلم قرطاس
1,64014 جولائی، 2020

حدیث ”خراب الہند من الصین“ کی تحقیق

آج کل وطن عزیز کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا میں ایک حدیث گردش کر رہی ہے کہ ہندوستان کی خرابی وبربادی چین کی وجہ سے ہوگی۔ یہ ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہےجو کہ متعدد کتابوں میں بلا سند مذکور ہے۔ پہلے حدیث کا متن ملاحظہ فرمائیں، امام قرطبی فرماتے ہیں: […]

قلم قرطاس
2,13223 جون، 2020

حاملہ اور مرضعہ پر روزہ ترک کرنے کی صورت میں قضا ہے یا فدیہ؟

پانچویں قسط: حدیث «إن الله وَضَعَ عن المُسافِر الصَّومَ، وشَطْرَ الصَّلاة، وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت چھٹی اور آخری قسط: حاملہ اور مرضعہ کے روزے کا مسئلہ ایک مختلف فیہ مسئلہ ہے، تابعین کے زمانے سے اس میں اختلاف رہا ہے اور اس کی کسی بھی صورت پر ان کے […]

قلم قرطاس
1,33310 جون، 2020

حدیث «إن الله وَضَعَ... وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت

چوتھی قسط: حاملہ ومرضعہ کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج پانچویں قسط: حدیث «إن الله وَضَعَ عن المُسافِر الصَّومَ، وشَطْرَ الصَّلاة، وعن الحامِل أو المُرْضِعِ الصَّومَ» میں دلالت اقتران کی حیثیت انس بن مالک الکعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: […]

قلم قرطاس
1,7358 جون، 2020

حاملہ ومرضعہ کے متعلق ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج

تیسری قسط: صومِ حاملہ و مرضعہ کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج چوتھی قسط: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ان کے درج ذیل تلامذہ نے یہ حدیث ان سے روایت کی ہے: (1) عطاء بن ابی رباح (2) عطاء الخراسانی (3) عکرمہ (4) سعید بن جبیر (5) مجاہد (6) علی […]

قلم قرطاس
1,8404 جون، 2020

صومِ حاملہ و مرضعہ کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی تخریج

دوسری قسط: کیا مسئلہ صومِ حاملہ ومرضعہ کی کسی صورت پر علما کا اجماع ہے؟ تیسری قسط: یہ اثر ان سے ان کے مولی اور مشہور جلیل القدر شاگرد نافع ابو عبد اللہ المدنی نے روایت کی ہے، اور نافع سے ان کے چار مشہور ثقہ تلامذہ نے، جن کے نام ہیں: عبید اللہ بن عمر […]

قلم قرطاس
1,8003 جون، 2020

کیا مسئلہ صومِ حاملہ ومرضعہ کی کسی صورت پر علما کا اجماع ہے؟

پہلی قسط: حاملہ ومرضعہ کو کب روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟ دوسری قسط حاملہ ومرضعہ کے روزوں کے مسئلہ میں دو صورتوں پر اجماع کا دعوی کیا گیا ہے: 1 - حاملہ ومرضعہ کو اگر اپنے لیے روزہ چھوڑنا پڑے (بچے کے لیے نہیں) تو اس پر قضا واجب ہے۔ مذاہب اربعہ میں سے ہر […]

قلم قرطاس
1,8981 جون، 2020

حاملہ ومرضعہ کو کب روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے؟

پہلی قسط اسلام کی خوبیوں میں سے ایک عظیم خوبی یہ ہے کہ اس میں آسانی ہے، سختی نہیں، یہ اسلام کا عمومی مزاج ہے۔ لا ضرر ولا ضرارا، المشقۃ تجلب التیسیر، جیسے قواعد اسی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہی آسانیوں میں سے ایک آسانی شریعت نے یہ دی ہے کہ حاملہ اور مرضعہ کو […]

قلم قرطاس
1,27531 مئی، 2020

کیا ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حاملہ اور مرضعہ کو روزہ قضا کرنے کا حکم دیا تھا؟

ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیح اسانید سے مروی ہے کہ انھوں نے حاملہ اور مرضعہ کو رمضان کے روزے نہ رکھ پانے کی صورت میں صرف فدیہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعض حضرات یہ دعوی کرتے ہیں کہ ان دونوں سے قضا کا فتوی بھی ثابت ہے جیسا […]

قلم قرطاس
1,42919 مئی، 2020

ماہ رمضان اور لوگوں میں پائے جانے والے بعض وسوسے

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله محمد وآله وصحبه أجمعين، أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدًا عبده ورسوله، أما بعد: شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے۔ وہ ہمیشہ انسان کو نیکی کی راہوں سے دور اور گناہ کے راستوں پر دھکیلنے کی کوشش میں لگا رہتا […]

قلم قرطاس
1,50021 اپریل، 2020

کہیں ہم الحادی ذہنیت کے شکار تو نہیں ہو رہے؟

انسان کو راہ راست سے بھٹکانے کے شیطان کے مختلف حربے ہوتے ہیں۔ شیطان ہر ایک کو ایک ہی طریقے سے بھٹکانے کی کوشش نہیں کرتا۔ علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے تلبیس ابلیس میں ان کے بہت سارے راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ اگر کسی کو سود، شراب، جوئے اور دوسری برائیوں میں مبتلا […]

قلم قرطاس
1,66118 اپریل، 2020

کیا عیسی علیہ السلام کو حجرۂ عائشہ صدیقہ میں دفن کیا جائے گا؟

عام لوگوں کے مابین یہ بات بے حد مشہور ہے کہ حجرۂ عائشہ صدیقہ میں ایک چوتھی قبر کی جگہ خالی ہے جس میں عیسی علیہ السلام کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صاحبین کے بغل میں دفن کیا جائےگا۔ بلا شبہ اس پر ہمارا ایمان وعقیدہ ہے کہ عیسی علیہ السلام کو اللہ […]

قلم قرطاس
1,47415 اپریل، 2020

کتاب الخیل لابی عبیدہ معمر بن المثنی کا مختصر تعارف

گزشتہ کل اپنے تھیسیس (فتح الباری کی تحقیق) پر کام کے دوران حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی ایک عبارت آئی جسے انھوں نے ابوعبیدہ معمر بن المثنی کی” کتاب الخیل“ سے نقل کیا ہے۔ کمپیوٹر پر کافی سرچ کرنے کے باوجود وہ عبارت نہ ملی۔ پھر انٹرنیٹ سے پی ڈی ایف کاپی ڈاون لوڈ […]

قلم قرطاس
2,02112 اپریل، 2020

"مصنف عبد الرزاق“ کا مفقود حصہ اور.....

”مصنف عبد الرزاق“ کا مفقود حصہ اور اس میں موجود نور نبوی پر دلالت کرنے والی”حدیث جابر“ کی حقیقت گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نور نبوی پر دلالت کرنے والی ”حدیث جابر“ کافی گردش کر رہی تھی اور بعض احباب کی طرف سے اس کے متعلق سوالات آ رہے تھے کہ کیا یہ حدیث صحیح […]

قلم قرطاس
1,6379 اپریل، 2020

قبر رسول کے پاس استغفار کی شرعی حیثیت

کتاب وسنت کے بے شمار دلائل کی بنا پر اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کومٹی سے پیدا کیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آدم کی اولاد میں سے ہیں، بلکہ آپ سید ولدآدم ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو آخری نبی بناکر اس دنیا […]

قلم قرطاس
1,4034 اپریل، 2020

کیا مدینہ طیبہ میں کورونا وائرس داخل نہیں ہو سکتا؟

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ کے متعلق یہ پیشن گوئی کی ہے کہ یہاں طاعون اور دجال داخل نہیں ہو سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "عَلَى أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ مَلَائِكَةٌ لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ" (مدینہ کے راستوں میں فرشتے ہیں، نہ اس میں طاعون داخل ہو سکتا ہے […]

قلم قرطاس
1,28321 مارچ، 2020

استاد محترم قاری نثار احمد فیضی رحمہ اللہ: کچھ یادیں کچھ باتیں

موت ایک اٹل حقیقت ہے، روزانہ ہم کتنی ہی اموات کی خبریں سنتے رہتے ہیں لیکن ہمارے سخت دلوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا، پر جب ہمیں کسی عزیز وقریب اور محبوب کی وفات کی خبر پہنچتی ہے تو ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے، اور بار بار ان کا ہی چہرہ نظروں کے […]

قلم قرطاس
2,0071 مارچ، 2020

کرسمس کی مبارکبادی

"میرا ایمان اتنا کمزور نہیں کہ کسی کو ہیپی کرسمس یا ہیپی دیوالی کہنے سے اس پر کوئی اثر پڑے"۔ اپنے ایمان کے متعلق بعض اوور کنفیڈنس حضرات سے بسا اوقات ایسے جملے سننے کو مل جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ بعض معصیات کا علی الاعلان ارتکاب کرتے ہوئے یہ تاثر دیتے ہیں کہ ایمان وکفر […]

قلم قرطاس
2,08625 دسمبر، 2018

عاشورہ کا روزہ کب رکھیں؟

احادیث مبارکہ میں عاشورہ کے روزے کی بڑی فضیلت اور تاکیدآئی ہے۔ یہ روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: صيام يوم عاشوراء، أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله۔ (صحيح مسلم  1162) بالاجماع اس دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔ علامہ ابن عبد […]

قلم قرطاس
1,71818 ستمبر، 2018
دکتور فاروق عبداللہ نراین پوری - دی فری لانسر میگزین | دی فری لانسر