آفر کی دلپذیری: دنیوی لذت یا اخروی سعادت؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ 'آفر' کا لفظ آپ کو کیسے گمراہ کر سکتا ہے؟ دنیاوی لالچ اور شیطانی وسوسوں کے فرق کو سمجھیں اور اپنی اخروی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
اخوان المسلمون کی حقیقت، ان کے بیرونی روابط اور خوارج سے مشابہت پر مبنی ایک علمی اور تاریخی تجزیہ۔
کیا صرف ڈگری کافی ہے؟ جانیے کتابی تعلیم کے ساتھ عملی مہارتوں کی اہمیت اور ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنر کی افادیت پر ایک جامع تجزیہ۔
ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن اعظمی کی یادگار باتیں، علمی خدمات اور ممبئی و مالیگاؤں کی ملاقاتوں کے احوال پر مبنی شیخ اسعد اعظمی ؍حفظہ اللہ کی خصوصی تحریر۔ پڑھیں مکمل مضمون۔
ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی اور مولانا ابوالفضل جلال الدین رحمانی کی حیات، علمی خدمات اور ان کے درمیان پیش آنے والے علمی مناقشے پر ایک تحقیقی مضمون۔
ہندوستان کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا شمس الحق سلفی کی علمی خدمات، تدریسی سفر اور دعوت و اصلاح کے کارناموں پر مبنی ایک تفصیلی اور معلوماتی مضمون۔
انسان سے گناہ ہو جائے تو کیا کرے؟ گناہوں کی پردہ پوشی کی اہمیت، توبہ کی فضیلت اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کا سبق۔
شیخ الجامعہ مولانا عبد الوحید رحمانی کی حیات و خدمات پر ایک تفصیلی خاکہ۔ ان کی خوش کلامی، تدریسی مہارت اور علمی بصیرت پر مبنی یادگار تحریر ضرور پڑھیں۔
مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت، نصابِ تعلیم میں اصلاح اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع تجزیہ۔ جانئے مدارس کو جدید دور کے مطابق کیسے مستحکم بنایا جائے۔
ایک نیک اور مشفق انسان کی جدائی کا درد اور ان کی منفرد شخصیت، سادگی اور سنت نبوی سے محبت پر مبنی ایک جذباتی خراجِ تحسین۔ ضرور پڑھیں۔
کیا آپ شیطان کے بہکاوے سے بچنا چاہتے ہیں؟ اس تحریر میں شیطان کے مکر و فریب کے مراتب اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے قرآنی و نبوی تدابیر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔
ممبئی کے معروف عالم دین مولانا سعید اختر سلفی رحمہ اللہ کی وفات پر ایک تعزیتی تحریر۔ ان کی علمی خدمات، خوش اخلاقی اور یادگار واقعات پر مبنی خصوصی مضمون۔
مئو ناتھ بھنجن کے علمی و ادبی مرکز 'مکتبہ دارالسلام' کی تاریخ، ارتقاء اور اس سے وابستہ شخصیات کی یادگار داستان، ایک دلچسپ اور معلوماتی تحریر ضرور پڑھیں۔
حوثی تحریک کا پس منظر، ان کے خطرناک عقائد اور سعودی عرب کے خلاف ان کی سازشوں کا تحقیقی جائزہ۔ جانیں کہ حوثی نظریات کا ایران اور تاریخ سے کیا تعلق ہے۔
مولانا عبد المعید بنارسی رحمہ اللہ کی علمی، تدریسی اور تصنیفی خدمات کا ایک جامع تذکرہ۔ جانیے کہ کیوں انیں اپنے دور کا امام اور علم کا بحرِ ناپیدا کنار کہا جاتا تھا۔
بیماریاں جسمانی ہوں یا روحانی، دل و دماغ کو متاثر کیے بنا نہیں رہتیں۔ فکر وعمل میں تاثیر دکھائی دیتی ہے۔ جسمانی امراض کے اثرات تو ظاہر ہی ہوتے ہیں، مرض روح کو لگے تو عادات واطوار بھی مریضانہ ہوجاتے ہیں۔ عبادات بھی اعتدال سے اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ لوگ دھوکہ کھاجائیں، حالانکہ اعضاء وجوارح رکوع وسجود کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ قرآن کی ت
مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح کا پس منظر کیا ہے؟ کیا سلفیت ان دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال کا راستہ ہے؟ جانئے منہجِ سلف اور فہمِ صحابہ کی اہمیت اس تحریر میں۔
اگر کسی آدمی کو کسی کا ساتھ پکڑنا ہو اور اس کی پیروی کرنی ہوتو وہ یہ دیکھ لے کہ شخص مطلوب اہل ذکر میں سے ہے یا اس کا شمار غافلوں میں ہے، اس پر ہوائے نفس کی حکمرانی ہے یا وہ وحی الٰہی کا متبع ہے؟ اگر ہوائے نفس کا اسیر ہو، اہل غفلت میں سے ہو، اپنے معاملات میں افراط وتفریط کا شکار ہوتو پھر اس...
محدث مدینہ شیخ عبد المحسن العباد کے 38 سالہ درس حدیث، مسجد نبوی میں کتب ستہ کی تدریس اور جامعہ اسلامیہ میں ان کی خدمات کا تفصیلی علمی و تحقیقی جائزہ۔
جامعہ رحمانیہ مدن پورہ، بنارس کی مکمل تاریخ اور علمی خدمات پر مبنی حافظ عبد الرحمن سلفی کی تحقیقی کتاب کا تفصیلی جائزہ۔ اہلِ حدیث کی تاریخ کا ایک اہم مطالعہ۔
اسلام میں چار حرمت والے مہینوں کی فضیلت، ان کی حکمت اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ نظامِ اوقات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ آج ہی یہ معلوماتی مضمون پڑھیں۔
جانئے رمضان المبارک کی طاق راتوں اور لیلۃ القدر میں درس، تقریر اور قیامِ اللیل کا مسنون طریقہ، احادیث کی روشنی میں ایک مفصل اور تحقیقی تحریر۔
خطبۂ جمعہ ایک عظیم عبادت ہے اور خطبہ سننے کے لیے اہتمام کے ساتھ تیار ہونا اجر و ثواب کا باعث ہے۔ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، جلدی مسجد پہنچے، امام کے قریب بیٹھے، ہمہ تن گوش ہوکر خطبہ سنے اور ہر قسم کی لغو حرکت سے اجتناب کرے تو اس کے ہر […]
دين اسلام خير خواہى اور ہمدردى كا مذہب ہے، يہ ہمدردى دين كے مختلف احكامات ميں نظر آئے گى، روزه كے ذريعہ اسلام نے جہاں انسان ميں تقوى اور اخلاقى اصلاح كى راہيں ہموار كى وہيں انسانى بهائى چاره، بهوكوں كو كهلانے، ان كے دكھ درد كو محسوس كرنے اور انھيں كهلاكر ان كى دعائيں […]
اللہ تعالیٰ نے اس کار گاہ عالم فانی میں خوشی و غم، آرام و تکلیف، بیماری و تندرستی اور طرح طرح کی راحتوں اور مصیبتوں کو پیدا فرمایا ہے۔ انسان کو وہ کبھی نعمتیں عطا کرکے آزماتا ہے تو کبھی نعمتیں چھین کر اس کا امتحان لیتا ہے۔ انسان جہاں متنوع انعامات و […]
عربی نظم ونثرمیں ہندوستانی ادباء کی بے لوث خدمات پر مشتمل تاریخ کے اوراق پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقت آشکارا ہوتی ہے کہ وطن عزیز نے زبان وادب کے چیدہ علماء، قلم کے عظیم شہسواران اور اصحاب فکر ونظر کو جنم دیا ہے جنھوں نے لسانیات میں عبور، دسترس اور قدرتِ […]
آج سے کم وبیش بارہ پندرہ برس پہلے کی بات ہے، ہم مکتب میں زیرِ تعلیم تھے۔ اُس زمانے میں فجر اور مغرب کے بعد کھیل کود ممنوع تھا۔ کتابیں لے کر بیٹھنا، پڑھنا اور لکھنا واجب تھا۔ لائٹوں کا اس طرح اہتمام نہیں تھا جس طرح سے آج ہے۔ سورج غروب ہوتے ہی […]
دینِ اسلام میں جمعہ کے دن کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ یہ ایک مبارک دن ہے،یہ دن ہفتے کی عید ہوتا ہے، اس دن غسل کرنا،صاف ستھرا لباس زیب تن کرنا،خوشبو لگانا،سورہ کہف کی تلاوت کرنا اور جلد مسجد پہنچنا بڑے ثواب کا کام ہے۔ ہر مسلمان شخص اس کا خصوصی اہتمام کرتا ہے،اپنی تمام […]
کیا شر کا خالق بھی اللہ ہے؟ شر کی تخلیق کے پیچھے چھپی الہی حکمت، امتحانِ زندگی اور عدلِ خداوندی کو سمجھنے کے لیے یہ فکر انگیز تحریر ضرور پڑھیں۔
انسانی تہذیب کا سب سے روشن باب ہمیشہ سے مطالعۂ کتاب سے وابستہ رہا ہے۔ کتاب محض کاغذ اور سیاہی کا مجموعہ نہیں بلکہ فکر کی روشنی، دل کا سکون اور روح کا توشہ ہے۔ دنیا کے ہر بڑے انقلاب اور ہر بیداری کے پیچھے کتاب ہی کا چراغ روشن رہا ہے۔ قرآنِ حکیم نے […]
موجودہ دور کی اہم خرابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی عزت و احترام کا لحاظ نہیں رکھتے۔ نہ بڑوں کے ادب ووقارکا کوئی پاس ہے نہ چھوٹوں پر شفقت و مہربانی کا خیال۔ ہر سو طوفانِ بدتمیزی بپا ہے۔ عدم برداشت، غیر سنجیدگی، جلدی بازی اور تذلیل و تحقیر کی […]
اصول اور مفادات کے تصادم میں عموما پہلے مفادات کی جیت ہوتی ہے، اسی لیے انسان اکثر مفادات کی طرف بھاگتا ہے: (وکان الانسان عجولا) مفادات حالات کے تابع ہوتے ہیں، حالات بدلتے رہتے ہیں اس لیے مفادات عارضی ہوتے ہیں۔ اصولوں پر قائم رہنے کے لیے ایمان و یقین کے ساتھ جس صبر وشکر […]
برصغیر ہندوپاک میں جماعت اہل حدیث کو جن شخصیتوں کی مبارک کوششوں سے پھیلاؤ اور استحکام نصیب ہوا، ان میں علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ (متوفیٰ ۱۳۰۷ھ) کی شخصیت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالی؍رحمہ اللہ کی ولادت ۱۴؍اکتوبر ۱۸۳۲ء کو ننہال ’’بانس بریلی‘‘ میں ہوئی۔ بچپن ہی […]
مولانا عبد الرؤف خاں ندوی سے شرف ملاقات استاد ذوق کا ایک خوبصورت شعر ہے: اے ذوق کسی ہمدمِ دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقاتِ مسیحا و خضر سے جماعت اہل حدیث ہند کے معروف عالم دین، مصنف، محقق، صحافی اور معرکۃ الآرا کتابی سلسلے ’’کاروان سلف‘‘ کے مصنف و مرتب فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف […]
گھر کا بڑا بیٹا ایک ایسا کردار ہے جو بظاہر سب کے درمیان ہوتا ہے مگر حقیقت میں سب سے زیادہ تنہا ہوتا ہے۔ وہ بچپن ہی سے والدین کی نگاہوں میں توقعات کا ایک الگ مرکز بن جاتا ہے۔ جب چھوٹے بہن بھائی اپنی شرارتوں میں مصروف ہوتے ہیں، تب اس کے کانوں میں […]
موت دنیا کی بے ثباتی اور زندگی کی ناپائیداری کا خاموش اعلان ہے، یہ انسانی زندگی کا سب سے بڑا تلخ مرحلہ ہے۔ اس دردناک لمحے کا عبرتناک پہلو یہ ہے کہ کسی کے جینے اور مرنے سے باہر کی دنیا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، گردش لیل و نہار میں کوئی فرق واقع نہیں […]
تحریر: پروفیسر سعد بن ترکی خثلان ترجمہ: آصف تنویر تیمی پروفیسر سعد بن ترکی خثلان عالم عرب کی مشہور علمی اور دینی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ سعودی عرب کی مشہور یونیورسٹی جامعہ الامام، ریاض کے وہ استاد ہیں۔ حرمین شریفین میں بھی ان کے لکچر ہوتے ہیں۔ اسلامی علوم وفنون میں انھیں غیر معمولی […]
بہار کی سرزمین ہمیشہ سے ہندوستانی سیاست کا محور رہی ہے۔ یہاں کے کھیت کھلیان ہوں یا کارواں در کارواں چلنے والی تحریکیں، ہر دور میں بہار نے ملک کے مستقبل پر اپنی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ ایسے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا حالیہ بہار کا دورہ محض ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ […]
ڈاکٹر عبد الصبور ابو بکر سلفی مدنی اس وقت مرکزی دار العلوم جامعہ سلفیہ بنارس کے شیخ الجامعہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ بجا طور پر ہمارے محترم اس منصب جلیلہ کے اہل ہیں۔اللہ تعالی نے ڈاکٹر عبد الصبور کو گہرے علم ومعرفت کے ساتھ عمدہ ذوق عبادت سے بھی نوازا ہے۔ آپ کا شمار […]
دکتور وسیم محمدی حفظہ اللہ اپنی علمی، ادبی، تجزیاتی اور فاضلانہ اسلوب نگارش کے لیے جانے جاتے ہیں،آپ کی تحریریں اگرچہ لمبی ہوتی ہیں لیکن نظر پڑتے ہی قاری اخیر تک بے اختیار بہتا چلا جاتا ہے،علم کے ساتھ زبان کی لطافت قاری کو جکڑ لیتی ہے،آپ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس پر […]
عصر حاضر کی سیاست کو سمجھنا بہت آسان نہیں ہے۔ اپنی عوام کو خوش کرنے اور اس کی نظروں میں خود کو اہل ثابت کرنے کے لیے حکم راں طبقہ کے لیے معصوموں کی جانوں سے کھیلنا اور بستیوں کو اجاڑدینابائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔ حکم رانوں کی لڑکھڑاتی ہوئی کرسی کے پائے […]
ماضی کے تمام ادوار سے زیادہ اس دور میں علماء وطلبا کی تعداد ہے۔ کسی خاص ملک اور مقام کی تحدید کے بغیر ہر جگہ علماء اور طلبا کی کثرت ہے۔ مسلمانوں کا کوئی ایسا خطہ نہیں جہاں قرآن وحدیث کا عالم نہیں ہے۔ لیکن قابل غور معاملہ یہ ہے کہ علما اور طلبا کی […]
سورج کی تمازت، پاؤں تلے زمیں کی تپش اور بدن پر صرف دو سفید چادریں—نہ کوئی سجاوٹ، نہ کوئی شناخت، نہ کسی امتیاز کا دعویٰ۔ جب لاکھوں انسان—کالے، گورے، عرب، عجم، امیر، غریب، سب—دو سفید چادروں میں ملبوس ایک ہی ورد زبان پر لیے ہوئے لبیک اللهم لبیک... کی صدا میں گم ہیں، تو […]
ڈاکٹر ابو الحیات اشرف مورخہ 22 جون 2025ء کو دہلی میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک ان کی قبر پر نور کی بارش برسائے۔ ان کے گناہوں پر عفو و درگزر کی چادر ڈال دے۔ ان کی خدمات جلیلہ کو قبولیت کا شرف بخشے۔ ان کے اہل خانہ کو صبر وسلوان […]
جامعہ سلفیہ بنارس میں زیر تعلیم رہتے ہوئے جن سینئر،جونیر اور ہم درس احباب سے روابط رہے ان میں خاصی بڑی تعداد ان حضرات کی تھی جن کا تعلق مئو سے تھا۔ دارالاقامہ کے میرے کمرے میں ایک کم عمر خوبصورت نوجوان اپنے شہر مئوکے ساتھیوں سے ملنے کے لیے آیا کرتا تھا، کافی […]
کچھ اور ہی نظر آتا ہے کاروبار جہاں نگاہ شوق اگر ہو شریک بینائی (اقبال) تاریخ و تراجم ایک بہت اہم اور مہتم بالشان فن ہے، کاروان رفتہ کے نقوش کا سراغ لگانے، تاریخ و تراجم پڑھنے، اس کا مطالعہ کرنے اور سابقہ لوگوں کے احوال کی معرفت رکھنے میں بہت سارے فائدے ہیں۔ ان […]
برصغیر پاک وہند کے علمی حلقوں میں مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ (ولادت: یکم اپریل 1953ء) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ آپ کی شخصیت طلبہ وعلماء کے لیے سراپا شفقت اور علم وتحقیق کی خدمت ومعاونت میں ہمہ تن گوش رہتی ہے۔ اسی وجہ سے عرب وعجم کے دعاة ومدرسین ہوں یا […]
شریعتِ مطہرہ نے ہمیں عزتِ نفس کا درس دیا ہے، دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلا کر ذلیل وخوار ہونے سے منع فرمایا ہے۔ خود داری کی ایسی عظیم تعلیم دی ہے کہ اگر جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو الله عزوجل کے حضور ہی دستِ سوال دراز کیا جائے۔ رزق کی تلاش میں پرندوں […]
ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ کی ایک اہم تحصیل اور معروف صنعتی شہر ہے۔ اس کی تاریخی حیثیت اور وجہ تسمیہ کے متعلق دو روایات ہیں: ڈسکہ شہر مغل بادشاہ شاہ جہاں (1592۔1666ء) کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا پہلا نام شاہ جہان آباد تھا۔ ریونیو ریکارڈ کے مطابق علاقے کی زمین داس […]
’’اگر میں رکنِ یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا ہوکر حلفاً کہوں کہ علم وعبادت، زہدو صبر وکرم، خوش اخلاقی اور بُردباری میں نہ زمین نے اپنی آنکھوں سے آپ جیسا کوئی دیکھا، نہ آپ ہی نے آپ جیسا کوئی دیکھا تو میرا حلف نہیں ٹوٹے گا۔ وہ معصوم نہیں لیکن میں نے ان […]
’’جماعت اسلامی کے دین کا خلاصہ‘‘ یہ کتاب ملت اسلامیہ کے مشہور مفکر اسلام جناب صوفی نذیر احمد کاشمیری رحمہ اللہ کی ہے۔میں نے ان کی اس کتاب کو کئی بار الٹ پلٹ کر دیکھا ہے اور ایک بار بالاستیعاب پڑھا ہے۔ ایک ایک عبارت پر غور و فکر کیا ہے اور ہر پیرایۂ بیان […]
یہ مضمون تقریبا دو مہینہ پہلے اس وقت لکھا گیا تھا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ ہوا تھا اور حماس کے لیڈران پورا غزہ تباہ ہونے کے باوجود ایران میں جا کر طوفان اقصی کی کامیابی کا جشن منا رہے تھے۔ (ض ت) سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر […]
خطبہ کا بنیادی مقصد لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا اور الله کے احکام و ممنوعات سے آگاہ کرنا ہے۔ جمعہ کا خطبہ ’امر بالمعروف‘ اور ’نہی عن المنکر‘ کی عملی صورت ہے۔ گرچہ خطبے جلسوں اور کانفرنسوں میں بھی دیے جاتے ہیں۔ لیکن جمعہ کا خطبہ کئی اعتبار سے دیگر خطبوں سے مختلف اور […]
بروز جمعہ۵؍ شوال۱۴۴۶ھ بمطابق ۴؍ مارچ۲۰۲۵ء جمعہ سے کچھ دیر قبل مولانا محبوب الرحمن عمری مدنی کی خبر وفات نے سینکڑوں علماء، طلبہ اور عام لوگوں کو غمگین کردیا اور میرے لیے یہ خبر بڑی حیرت کا باعث بنی کیوں کہ آپ کی وفات سے کچھ گھنٹے پہلے ہی میں نے آپ سے فون پر […]
ہر تعلق میں دو لیئر ہوتے ہیں، قربت ہوتی ہے فاصلے ہوتے ہیں۔ قربت کے ابعاد میں فاصلے کی لکیریں ہوتی بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتی ہیں۔ فاصلوں کی جہات میں قربتوں کے تار ہوتے بھی ہیں اور دکھائی بھی دیتے ہیں۔ یہ دونوں لیئر جس تعلق میں اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہیں […]
عربی تحریر: ڈاکٹر عبد المجید منصور ترجمہ: محمد حامد مدنی [انٹرنیٹ پر رمضان المبارک کے متعلق کچھ تلاش کرتے ہوئے almoslim.net پر امام کو لقمہ دینے کے آداب سے متعلق ڈاکٹر عبد المجید منصور کی ایک بہترین تحریر نظر آئی، جس میں ان آداب کو ذکر کیا گیا ہے جن کا خیال رکھنا لقمہ دینے […]
1948 میں اسرائیل بنا۔ اسرائیل کو 1948 میں ہی ایران نے تسلیم کرلیا۔ دوسرے سال یعنی 1949 میں ترکی نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ قطر نے 1996 میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کیے۔ یہودیوں کی پشت پناہی فوری طور پر روافض نے کی، پھر ان کے حواری اور اخوانیوں نے۔ اسرائیل بنتے […]
اللہ رب العالمین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے مابین معلم بنا کر بھیجا، آپ نے تئیس سال کی ایک لمبی مدت تک لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیم دی اور انھیں بار بار یہ احساس دلایا کہ ان کے پاس اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت […]
اچھے انسان کو برے آدمی کی بھی اچھی اچھی چیزیں ہی دکھائی دیتی ہیں، ہاتھ ملانے میں بدبو کا بھبھکا اتنا نہیں آتا جتنا گلے ملنے پر میل چپک جاتی ہے۔ میل ضروری نہیں ہے کہ دکھائی دے، سفید کتے کی بھی نجاست کہاں دکھائی دیتی ہے۔ اچھا انسان تو راستے میں پڑے ہوئے سور […]
علم حدیث کی تعلیم وتعلم کے لیے علماء اہل حدیث ہند ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں۔ بالخصوص میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے دور میں دور دراز ملکوں سے طلبا ان کے مدرسہ میں آتے اور مختلف علوم وفنون کے ساتھ حدیث کا علم حاصل کرتے تھے۔ میاں صاحب کے شاگردان بلاد ہند […]
مولانا یوسف جمیل جامعی رحمہ اللہ کی شخصیت اہلِ علم، شعراء، دعاۃ و مبلغین، مدارسِ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات، جماعت وجمعیت کے احباب تعلیم یافتہ عوام کے لیے محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ مجھے اپنے مادرِ علمی جامعہ دار السلام عمر آباد میں دورانِ طالبِ علمی فنِ حدیث اور مسابقات میں شرکت کے علاوہ اردو اسلامی […]
شعبان بیدار کے تقریباً ستر مضامین کا مجموعہ "آبشار خیال" ابوالمیزان نے مرتب کیا ہے۔ مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی سے ٢٠٢٣ میں شائع ہونے والی یہ کتاب تین سو چھتیس صفحات پر مشتمل ہے۔ سرورق دیدہ زیب، کاغذ معیاری اور جلد بندی مضبوط ہے۔ شعبان بیدار کے تعارف میں شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ نے […]
چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا(سلفی تحریک کو عالمی سطح پر درپیش فکر اور شناخت کا شدید بحران) جس میں کاتب أبوالأعلی سبحانی صاحب نے سلفی دعوت کے ساتھ ظلم وناانصافی کی حدیں پارکردی ہیں۔ تحریر پڑھ کر پہلا تأثرتو یہی ابھرا کہ چھوٹا منہ بڑی بات […]
مرشد پبلیکیشن، نئی دہلی کے پروپرائٹر عزیزم مولانا عبد القدیر اکثر و بیشتر کسی نہ کسی کتاب کا اور بالخصوص نئی کتاب کا اشتہار یا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک پوسٹ سے ایک نئی کتاب ’’ساکنانِ قریۂ جاں‘‘ کا علم ہوا۔ تین وجوہات سے اس کتاب کو […]
رواں ماہ دسمبر (2024ء) کی 4 اور 5 تاریخ کو جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں میں ایک دو روزہ سیمینار بعنوان "مصارف زکاة" منعقد ہوا جس میں راقم سطور کو بحیثیت سامع شرکت کا موقعہ ملا اور اخیر میں تاثرات کے اظہار کے لیے موقعہ بھی دیا گیا۔ جس کے لیے میں اس سیمینار کی مجلس […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ملکی سطح کی پینتیسویں کانفرنس بعنوان "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کو منعقد ہوئے تقریبا ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور سوشل میڈیا پر آیا مثبت و منفی تبصروں کا ابال بھی قریب قریب تھم چکا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اب کچھ اپنی بھی […]
موبائل کے اسکرین پر ایک انجان نمبر نظر آیا، کال رسیو کیا تو دوسری طرف سے ایک نوجوان کی آواز تھی، بڑی ہی مستحکم آواز میں اس نے مجھے جو کچھ بتایا وہ یہ تھا کہ "میری عمر تقریبا 26 سال ہے، میں بلڈ کینسر کا مریض ہوں، ہندوستان میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا […]
سوشل میڈیا کے عجائب میں سے ایک عجوبہ یہ بھی ہے کہ اس نے بہتیرے خوردوں اور ناکاروں کو بھی اصحاب قلم بنا دیا ہے، جہاں ایک تحریر گردش میں آئی صاحب نے اسے کاپی کیا، نیچے سے اصل کاتب کا نام دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا اور اپنا نام یوں ثبت کر […]
انگریزوں کے دور حکومت سے متعصبین اہل مذہب نے عاملین بالکتاب والسنۃ کو وہابیت کا خطاب ناصواب دے رکھا ہے، جو کہ انگریزوں نے اس پہچان کے لیے اختراع کیا تھا کہ جانیں کہ کون ان کا ہم مشرب اور حامی ہے اور کون اصل ہندوستانی ہے اور صحیح معنوں میں ہندوستان کو انگریزوں کے […]
ایک آدمی جو کم علمی اور احساس کمتری کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی کے معاملات و مسائل میں اپنے نجی موقف کو دل میں دبا کر جیتا ہے وہ اجتماعی بے توجہی کا ایسا مارا ہوتا ہے کہ ہر سماجی ناہمواری پر لفظوں سے پتھراؤ کرتا ہے۔ منکر پر نکیر کی ہر سچویشن میں […]
دلوں کی رقت اور آنکھوں کی کیفیت جانچنے کا کوئی پیمانہ اگرچہ یہ تحریر نہیں ہے مگر موجودہ زمانے میں اچھے اخلاق کی اتنی اعلیٰ مثال جاننے کے بعد بھی اگر کسی کا دل چھلک کر آنکھوں میں نہیں آجاتا تو اسے اپنے روز و شب کے معمولات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ حافظ صاحب […]
چاروں طرف سے دین، عقیدہ، منہج اور علماء حق پر یلغار ہے۔ دین اور عقیدہ کی اصلاح اور خدمت کے نام پرکچھ ایسے لوگ میدان دعوت میں کود پڑے ہیں کہ اصلاح کم اور فساد زیادہ پھیل رہا ہے۔ سادہ لوح لوگ شکوک وشبہات میں مبتلا ہورہے ہیں۔ متشابہات ہی نہیں بلکہ محکمات میں بھی […]
مذہب اسلام کی ایک بہترین تعلیم اپنی زبان کو قابو میں رکھ کر اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا النَّجَاةُ؟ قَالَ: […]
علم اور ہنر میں جو فرق ہے وہ صرف اہل علم جانتے ہیں۔ بات جہاں سے شروع ہونی چاہیے ہنر والوں نے وہی پوائنٹ چھوڑ دیا۔ بلکہ اسی بنیاد پر ردہ چڑھانا شروع کردیا۔ ایک ہاتھ میں کرنی اور دوسرے ہاتھ میں چھینی ہتھوڑی لے کر لیپاپوتی کرنے اور ٹھونکنے ٹھٹھانے سے عمارت مضبوط نہیں […]
کل جمعہ پڑھاکر فارغ ہوا تو ایک کشمیری نوجوان آگے بڑھ کر آیا، عمر تقریبا 25 سے 30 کے درمیان ہوگی، بڑی محبت سے ملا اور کہنے لگا: "مولانا صاحب مجھے معاف کردیجیے، میں آپ سے بہت نفرت کرتا تھا۔" یہ غیر متوقع صورت حال خود میرے لیے تعجب خیز تھی، اس نے گفتگو جاری […]
حضرت مولانا سید محمد اظہر بہاری رحمہ اللہ کی حالات زندگی کی تفصیل تو دستیاب نہیں ہوسکی البتہ آپ رحمہ اللہ کے بارے میں بزرگوں کے اقوال اور بعض مختصر تحریریں ملتی ہیں جن کی مدد سے میں نے کچھ باتیں منظر عام پر لانے کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس تحریر […]
ہر مسلمان کے لیے طلب علم کی فرضیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس تقاضے کی تکمیل میں ہمارے رویے واقعی افراط و تفریط سے پاک نہیں ہیں۔ لیکن اس خرابی سے زیادہ ہمارے سماجی سروکار میں کرپشن ہے۔ مناسب حفاظتی انتظامات اور شرعی اطلاقات و انطباقات نہ ہونے کی وجہ سے صرف تعلیمی اداروں […]
عربی زبان ایک اہم اور عظیم زبان ہے۔ یہ نہ صرف کئی ملکوں میں بولی جانے والی انٹر نیشنل زبان ہے بلکہ یہ قرآن کی بھی زبان ہے۔ حالانکہ اس زبان کے بہت سے تجارتی اور معاشی فوائد بھی ہیں پھر بھی ہمارے یہاں طلبہ کی اکثریت فقط قرآن سمجھنے کے لیے عربی سیکھتی ہے۔ […]
کتاب: راجیو گاندھی: ارمان و فتوحات مصنف: وجاہت حبیب اللہ مترجم:شبیر احمد صدیقی، محمد حارث بن منصور سن اشاعت: ۲۰۲۳ء ناشر: براؤن بک پبلی کیشنز، نئی دہلی صفحات: ۳۵۰ قیمت: ۶۵۰؍روپے سنجے گاندھی کی حادثاتی موت (جون ۱۹۸۰ء) کے بعدراجیو گاندھی ہندستانی سیاست کے مطلع پر نمودار ہوئے اور پہلا انتخاب(جون ۱۹۸۱ء) امیٹھی (اترپردیش) سے […]
میں نے اپنے قلمی سفر کا آغاز 2005 ء میں کیا۔یہ میرے جامعہ امام ابن تیمیہ سے فراغت کا سال ہے۔ میرا پہلا مضمون ماہنامہ الاسلام دہلی میں شائع ہوا۔اس وقت جامعہ کے ’دار الأخبار‘ میں ملک کے بیشتر ماہنامے،پندرہ روزے،ہفت روزے اور سہ ماہی اردو عربی اور انگریزی رسائل وجرائد بلا ناغہ آیا کرتے […]
۲۴؍دسمبر کی کہر آلود صبح تھی، اچانک ٹیلی فون کی گھنٹی بجی اور راشد اخلاق نے یہ خبر دی کہ مجاز صاحب کا انتقال ہو گیا ہے، زبان سے انا للہ و انا الیہ راجعون نکلا اور ان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کے کلمات۔ خبر انہونی نہیں تھی کیوں کہ ان کی […]
جامعہ امام ابن تیمیہ میں ہم نے جن اساتذہ سے کسب فیض کیا ان میں سے ایک استاد محترم شیخ ذکاء اللہ مدنی حفظہ اللہ ہیں۔جامعہ میں ہمارا داخلہ جب ہوا شیخ کی تمام تر گھنٹیاں طالبات (کلیہ خدیجہ الکبری لتعلیم البنات) میں تھیں۔ثانویہ سے مرحلہ فضیلت تک ہم پہنچ گئے لیکن شیخ سے پڑھنے […]
دین کی سمجھ نہ ہو تو دنیا میں بندہ اندھوں سے بھی گیا گزرا ہے۔ آنکھوں سے جسے دکھائی نہیں دیتا وہ اپنے کان، ناک، ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے کئی فائدے حاصل کرسکتا ہے اور متعدد نقصانات سے بچ سکتا ہے۔ فقہ فی الدین سے عاری انسان اپنی کھلی آنکھوں سے دنیا کے […]
بر صغیر کے مشاہیر علماء میں ہمارے شیخ عطاء الرحمن مدنی حفظہ اللہ کا شمار ہوتا ہے۔جامعہ فیض عام مئو اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے اوائل فارغین اور مستفیدین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔بر صغیر کے مدنی علماء میں آپ تنہا ایسے عالم دین ہیں جو جان کی پروا کیے بغیر سمندر میں […]
مبصر: سہیل انجم کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد مصنف: مولانا محمد اسحق بھٹی صفحات: 175 قیمت: 275 روپے ناشر: دانشکدہ پبلی کیشنز، مؤناتھ بھنجن، یوپی مولانا ابوالکلام آزاد کے عاشقوں، مداحوں اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان میں ہر قسم کے لوگ شامل ہیں۔ تعلیم یافتہ […]
استاذِ جلیلِ قدر مولانا شفاء اللہ فیضی ’’ناظم صاحب‘‘ رحمہ اللہ کا انتقال ۷؍نومبر ۱۹۹۷ء کو ہوا۔ آج آپ کی وفات پر ایک لمبا عرصہ گزرچکا ہے۔ اب تک میں نے آپ کی شخصیت کو موضوع بناکر بہت کچھ لکھا، آپ کی شخصیت ہی ایسی تھی کہ آپ پر جتنا لکھا جائے، کم ہے۔ یہ […]
اعداد: ڈاکٹر عبدالعزیز الشایع ترجمہ: آصف تنویر تیمی اگر آپ روزانہ پچاس صفحات مطالعہ کرنے کے شوقین ہیں تو آپ کی یہ بڑی خوش بختی ہے، اور اگر اب تک اس کے عادی نہیں ہیں تو عادت ڈال لیں عنقریب اس کے مثبت اثرات آپ اپنی زندگی میں محسوس کریں گے۔مسلسل انجام دیا جانے والا […]
مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے بانی رکن اور پہلے ناظم اعلی حافظ محمد یعقوب صاحب 17 آگست 2024 کو 91 سال عمر پاکر بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انا لله وانا اليہ راجعون۔ اللهم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ الجنة الفردوس الأعلى۔ آمين حافظ یعقوب صاحب 17 دسمبر 1933 کو جالندھر پنجاب انڈیا میں پیدا […]
تحصیل علم کو کسی خاص وقت یا عمر سے جوڑا نہیں جاسکتا۔ کسی بھی عمر میں علم حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بے شمار ایسے دلائل اور واقعات موجود ہیں کہ لوگوں نے عمر کے آخری حصہ میں تحصیل علم کا آغاز کیا اور وہ اپنے مقصد میں پورے طور پر کامیاب ہوئے۔ عرب ملکوں میں […]
بہت دنوں پہلے جب بڑے بڑے ضلعے ہوا کرتے تھے، تو جھارکھنڈ کا ایک ضلع ’سنتھال پرگنہ‘ تھا، چوں کہ اس ضلع میں آدی واسیوں کی اچھی خاصی آبادی ہمیشہ رہی ہے، اس لیے اس کا یہ نام پڑا ہوگا، ورنہ ’سنتھال پرگنہ‘ کسی گاؤں، جگہ اور قصبہ یاشہر کا نام نہیں رہا ہے، بعد […]
’یادوں کی برات‘جوش ملیح آبادی کی نثری کاوشوں کا ثمرہ ہے۔ یہ ایک عظیم شاعر انقلاب و فطرت کی خودنوشت ہے۔ یہ آپ بیتی ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی و تمدنی زندگی کا دلکش مرقع ہے۔ اس میں وادی گنگ و جمن کے اور سرزمین دکن کے قدیم معاشرے کی خوشنما […]
اسم الکتاب: اسھامات دائرۃ المعارف العثمانیۃ بحیدرآباد الھند فی نشر علوم الحدیث والمشیخات و الأثبات اسم المؤلف: راشد حسن المبارکفوری عدد الصفحات:280 الناشر: دارالمقتبس،بیروت،لبنان،2024 نوآبادیاتی ہندوستان میں مسلمانوں کے نشاطات کا ایک گوشہ اسلامی تراث کے احیا اور اشاعت سے عبارت ہے جس میں مسلم ریاستوں کے علم دوست ذمے داران کی توجہ،برطانوی استعمار
اسلام میں شہادتین کے اقرار کے بعد سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے۔ اسلام میں یہ تصور نہیں کہ کوئی مسلمان بے نمازی ہو سکتا ہے، حتی کہ منافقین بھی نماز ادا کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کی لسٹ میں نام باقی رہے، اور کسی کو ان کے منافق ہونے کا شبہہ نہ ہو۔ قرون […]
درویش صفت، بزرگ عالمِ دین مولانا عبدالباسط ریاضی بروز جمعہ (5 محرم 1446ھ مطابق 12 جولائی 2024ء) تقریبا 82 سال کی عمر میں ہمیں داغ مفارقت دے گئے، إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين۔ آپ کی زندگی زمینی سطح کی مسلسل حرکت و عمل سے عبارت تھی، جو ذمہ […]
سماج کی اصلاح ہر کوئی چاہتا ہے۔ کیونکہ ایک شائستہ معاشرہ، مہذب سماج ہر کسی کے لیے مفید ہے۔ کون ایسا شخص ہے جو عزت و احترام، عافیت و راحت کے ساتھ زندگی گزارنا پسند نہ کرے؟ اور یہ مہذب سماج میں ہی ممکن ہے۔ سماج کی اصلاح کے بہت سے طریقے ہوسکتے ہیں۔ لیکن […]
کتاب: رد عقائد بدعیہتالیف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰتکملہ: سعید عابدیاشاعت: 2023صفحات: 440ناشر: مرشد پبلیکیشن، نئی دہلیرابطہ نمبر: 9990674503 اسلام نے عقائد کی اہمیت پر جتنا زور دیا ہے، مسلمانوں کی اکثریت عقائد کے تئیں اتنی ہی غفلت اور لا پرواہی کی شکار ہے بلکہ مسلمانوں کی اکثریت نے الگ الگ عنوان […]
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱلرَّحۡمَٰنُ(١) عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ(٢) خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ(٣) عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ(٤) یہ سورہ رحمن کی ابتدائی آیات ہیں۔ اس سورت کا مرکزی مضمون ہے: اللہ کی رحمت اور اس کی جانب سے بندوں کو عطا کی گئی بے شمار نعمتیں۔ اسی لیے اس میں آیت فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ کی تکرار ہے۔ یعنی انس وجن [&hellip
امسال فسادی ٹولہ اور ان کے حواری دوران حج سیاسی مظاہروں کا پلان بنارہے تھے لیکن سعودی انٹلجنس نے ان سب کو حج سے پہلے ہی قابو کرلیا تھا۔ ما قدر اللہ وشاء دوران حج ہزار بارہ تیرہ سو حجاج کی موت واقع ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ ان سبھوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین […]
گزشتہ دنوں استاذ گرامی حضرت مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ ورعاه کی طرف سے ان کی چند تالیفات موصول ہوئیں، اس توجہ کے لیے میں حضرت مولانا کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے اس بے نوا کو اپنی توجہات میں شامل رکھا، ملنے کے بعد ہی ارادہ ہوا کہ تشکر […]
برصغیر کی دینی تاریخ میں جو مقام شاہ اسماعیل شہید (۱۱۹۳ھ-۱۲۴۶ھ)کے عالی قدر خانوادے کو حاصل ہے، وہ کسی بیان کا محتاج نہیں۔ شاہ عبدالرحیم(۱۰۵۴ھ - ۱۱۳۱ ھ)، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی(۱۱۱۴ھ-۱۱۷۴ھ)، شاہ عبدالعزیز(۱۱۵۹ھ -۱۲۳۹ھ )، شاہ رفیع الدین(۱۱۶۳ھ-۱۲۳۳ھ)، شاہ عبدالقادر(۱۱۶۶ھ-۱۲۳۰ھ)، شاہ عبدالغنی(متوفی:۱۲۰۳ھ) کی دینی اور علمی خدمات کے اثرات آج بھی موجود
طبیعت میں لاابالی پن ہو تو بندہ دنیا میں ہر بھلائی سے محروم رہتا ہے، نظم و ضبط اور ترتیب و تنظیم ہر چھوٹے بڑے خیر کے حصول کے لیے ضروری شرائط میں سے ہیں۔ ساری عبادتیں بھی یہی درس دیتی ہیں خواہ وہ نماز ہو یا روزہ، زکوٰۃ ہو یا حج۔ تعلیم و تعلم […]
گاؤں کے حالیہ سفر میں عید الاضحی آبائی وطن میں منانی تھی۔ عید کی دلکش صبح آچکی تھی، ہلکی ہلکی بادصبا ساز دل کو چھیڑ رہی تھی، بھولی بسری یادوں کے قافلے دل میں اترنے لگے، دیہات کے عیدی ماحول کی پرانی کسک نے سرشار کردیا، صبح سے لے کر شام تک خوشگوار احساسات کی […]
مئو ناتھ بھنجن کو شعر وشریعت کاشہر کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہی کہا جاتا ہے، یہاں قدم قدم پر شعر وادب کے پارکھ اور فقہ و فتاوی کے ماہرین مل جاتے ہیں جو اپنے اپنے ذوق اور ظرف کے مطابق اسلامی تعلیم و ثقافت کے فروغ اور نئی نسل کی رہ نمائی میں مصروف […]
قربانی ایک مشروع عبادت ہے۔ قرآن وحدیث میں اس کی مشروعیت کے دلائل موجود ہیں۔ سورة الكوثر کی آیت 2، سورة الأنعام کی آیت 162-163 اور سورة الحج کی آیت 34 سے قربانی کی مشروعیت معلوم ہوتی ہے۔ أنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو […]
میں نے نقوی صاحب کو پہلی بار (دسمبر 2000ء) میں دیکھا تھا اور یہی ان سے پہلی ملاقات تھی جس نے مسلسل ملاقاتوں کا جواز پیدا کردیا۔ میں وقفے وقفے سے ان کے گھر جاتا تھا اور ان کی گفتگو سے لطف اندوز ہوا کرتا تھا جو بڑی فکر انگیز اور بصیرت افروز ہوا کرتی […]
اسلام کی علمی تاریخ میں دلائل کے مزاج کو فروغ منہج سلف سے حاصل ہوا ہے، اس طرز فکر نے ایک ایسا شعوری ماحول پیدا کیا کہ ہر کہ و مہ کی زبان پر "ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین" کا مطالبہ ہوتا ہے، دلائل بھی منطقیانہ و فلسفیانہ نہیں بلکہ کتاب و سنت پر مبنی […]
سنت سے انحراف کی تاریخ بڑی قدیم ہے۔ جتنے بھی گمراہ فرقے پیدا ہوئے ان میں ایک مشترک چیز یہ پائی جاتی ہے کہ وہ سنت سے دور ہیں۔عقلی قیاس آرائیاں، منطق وفلسفہ اور جدت پسندی کے چکر میں سنت کا کلی یا جزوی انکار ان کی علامت بن گئی ہے۔ بعض نے جہاں کلی […]
کاکا خاندان عمرآباد(تمل ناڈو) کا کاکا خاندان پورے علاقہ میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اللہ نے انھیں مال ودولت سے نوازا تو اس کے صحیح استعمال کےلیے معروف علمی خانوادہ غزنوی خاندان کے علماء کے مشورہ سے کاکا عمر رحمہ اللہ نے دینی ادارہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کی1924 میں بنیاد رکھی۔ خاندان کے مردوں […]
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيفًا (الاسراء:۱۰۴) والجماعة بركة والفرقة عذاب 7 /اکتوبر2023ء کو فلسطینی مزاحمتی جماعت‘‘حماس’’ کی عسکری ونگ ‘‘کتائب عز الدین القسام’’ کے مجاہدین نے آپریشن ‘‘طوفان الاقصی’’ کی شکل میں صہیونی ریاست کے ایک بڑے حصے پر زمینی اور ہوائی حملہ کیا اور یہ حملہ اتنااچانک اور بھیانک تھا کہ صہیونی […]
جماعت اہل حدیث کے ایک ممتاز صاحبِ قلم ابن احمد نقوی بھی چل بسے۔ انھوں نے 89 سال کی عمر میں آٹھ مئی بروز بدھ نئی دہلی کے غفور نگر، جامعہ نگر کے اپنے مکان میں آخری سانس لی۔ پس ماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کا […]
پیاروں کی محفل ہی ایسی ہوتی ہے کہ کوئی ایک اٹھ جائے تو محفل میں چپ سی لگ جاتی ہے، گذشتہ دو تین سالوں میں اتنے علما رخصت ہوئے کہ چمنستان علم سونا سونا نظر آنے لگا، مولانا محمد مدنی استاد جامعہ سلفیہ کا چٹ پٹ دنیا سے جانا ان کے تمام احباب کے لیے […]
رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان بخشش و مغفرت کا مہینہ ہے۔ رمضان مہینہ ہے اپنے ایمان کو بڑھانے کا۔ رمضان مہینہ ہے تقویٰ کو پختہ کرنے کا۔ اپنی بگڑی رب کے حضور پیش کر کے سنوار لینے کا مہینہ ہے۔ اپنے روٹھے رب کو رو رو کر منا لینے کا مہینہ ہے۔ […]
اردو ایک ہم زبان ہے۔ اور اس کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اپنی لطافت و چاشنی کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے۔ اردو زبان کئی ممالک میں بولی اور پڑھی جاتی ہے۔ سب سے اہم یہ کہ یہ ہماری مادری زبان ہے۔ اہل زبان ہمیشہ سے اس کی خدمت کرتے […]
کل شام چھ بجے میرے ماموں زاد بھائی مولانا حسان صاحب سلفی ناظم دارا الدعوۃ لال گوپال گنج الہ آباد کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملی مرحومہ رشتہ میں میری بہن ہوتی تھیں، نہایت دین دار خاتون تھیں، عمر کے آخری پڑاؤ میں شریک حیات کا جدا ہوجا نے کا صدمہ بے حد اذیت […]
فرد کے مقابلے میں جماعت کی بڑی اہمیت ہے۔ بسا اوقات اجتماعی طور پر وہ کام ہو سکتا ہے جس کا انفرادی طور پر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے جماعات و جمعیات اور مراکز و تنظیمات کا قوم و ملت کی تعلیمی، اقتصادی،سماجی اور سیاسی ترقی میں ہمیشہ […]
چڑیا اپنے چوزوں کے لیے گھونسلا بناتی ہے، ادھر ادھر سے دانہ چگ کر لاتی ہے اور ان کی چونچ میں ڈالتی ہے، جب چوزے کچھ بڑے ہونے لگتے ہیں اور ان کے پر آنا شروع ہو جاتے ہیں تو چڑیا انھیں پر تولنا اور پھر پرواز کرنا سکھانے لگتی ہے۔اگر چڑیا عمر بھر چوزوں […]
مولانا ارشد مدنی صاحب جمعیت علماء ہند کے صدر، دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور مسلک دیوبند کے صف اول کے عالم دین اور ترجمان ہیں، آپ نے حالیہ ایک ویڈیو میں اپنے طلبہ کو یہ دعوت دی ہے کہ وہ آنکھ بند کرکے دیوبندی مسلک کے خلیفہ ثانی مولانا رشید احمد گنگوہی کی […]
گناہ انسان کے دل، ضمیر اور حیا کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور پھر دھیرے دھیرے انسان ڈھیٹ اور بے حیا بن جاتا ہے، گناہوں کی شناعت کی حس دل ودماغ سے رخصت ہو جاتی ہے، سیاہ وسفید کی تمیز انسان کھو بیٹھتا ہے اور پھر معصیت میں اس قدر غرق ہوتا ہے کہ اس […]
جامعہ سلفیہ بنارس نے گذشتہ چند سالوں میں اپنے کئی قابل قدر، با صلاحیت اور لائق وفائق اساتذہ کو کھویا ہے، ماضی قریب میں مولانا علی حسین سلفی،مولانا نعیم الدین مدنی، مولانا محمد بن عبد القیوم مدنی، ماسٹر احمد حسین بستوی رحمہم اللہ یکے بعد دیگرے داغ مفارقت دے گئے، ان سے کچھ پہلے […]
اثرات و نتائج کا انحصار نیتوں پر ہوتا ہے۔ نیتوں کے مطابق ہی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔ عوام الناس کی اصلاح مقصود ہو تو کتاب و سنت کی روشنی میں صحابہ کرام اور اسلاف عظام کا طرز عمل موجود ہے۔ ہر سماج میں علماء کرام کی طرح اصحاب ثروت بھی کم ہوتے ہیں۔ پھر […]
اس تحریر میں کراماتِ اولیاء کے شرعی ضوابط، کرامت اور شیطانی حرکت میں فرق، تصوف کی حقیقت، قدیم صوفیا اور متاخرین صوفیا میں فرق، تزکیۃ نفس کا شرعی طریقہ وغیرہ مباحث بھی موجود ہیں۔ چند دن پہلے ڈاکٹر حافظ زبیر نے امام لالکائی -رحمہ اللہ- (متوفی 418ھ) اور ان کی عظیم تالیف ”شرح أصول اعتقاد […]
زندگی ایک درسگاہ ہے، آدمی سیکھنا چاہے تو روز مرہ کے معمولات بھی بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور زندگی کی بھاگ دوڑ میں آس پاس کے واقعات و حوادث آدمی کو کئی طرح کی سیکھ دے جاتے ہیں۔ یہ ماہِ شعبان ہے جس میں عموما مدارسِ اسلامیہ میں امتحان کا موسم ہوتا ہے، اسی […]
رحمۃ للعالمین (عربی، تین مجلدات) مصنف: قاضی سلیمان منصور پوری مترجم: ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری، عبدالسلام عین الحق سلفی تقدیم و تعلیق: شیخ صلاح الدین مقبول احمد صفحات مجموعی:1801 ناشر: دارالایلاف الدولیۃ، الکویت، 2024 تقریباً ایک صدی پرانی بات ہے۔ 29؍مئی کا دن تھا اور 1930 کا سال۔ جدے سے ایک بحری جہاز قافلۂ حجاج […]
آگ گرمی دیتی ہے اور جلاکر راکھ بھی کردیتی ہے۔ ہوا سفوکیشن سے بچاتی ہے اور توڑ مروڑ کر بھی رکھ دیتی ہے۔ پانی زندگی دیتا ہے اور ڈبوکر مار بھی ڈالتا ہے۔ انسان بھی اللہ کی ان تینوں سہولتوں کا اپنی سمجھ اور ضرورت کے حساب سے غلط اور صحیح دونوں استعمال کرسکتا ہے۔ […]
وسطیت اور اعتدال دور حاضر میں استعمال کی جانے والی سب سے خوبصورت اور پرکشش اصطلاح ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے مظلوم اصطلاح ہے۔ اس کی مظلومیت کا یہ حال ہے کہ اسے کفار ومشرکین اور یہود ونصاری کے ساتھ ساتھ منحرف افکار کے حاملین اپنے مذموم مقاصد کے لیے خوب استعمال کرتے ہیں۔ […]
دینی علم کی اہمیت وفضیلت ہر صاحب ایمان واسلام کے نزدیک دو دو چار کی طرح واضح اور روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ توحید، رسالت، نماز، روزہ، زکات، حج اور معاشرت کے دیگر اسلامی آداب و احکام کا ضروری و بنیادی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ایک مسلمان کو اگر توحید […]
کتاب:فہم حدیث کے بنیادی اصول مصنف:ڈاکٹرعبدالصبور ابو بکر سن اشاعت:2023 صفحات:344 قیمت:430 روپے ناشر:ادارۃ البحوث الاسلامیۃ،جامعہ سلفیہ بنارس ’’حدیث فہمی کے منضبط اصول پر اردو میں ایک سنجیدہ علمی کتاب‘‘ (پیش لفظ، محمد ابوالقاسم فاروقی ص:12) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر کو حدیث کہتے ہیں اورحدیث اسلامی شریعت کا […]
صابر گھر کا بڑا بیٹا تھا۔ اس سے چھوٹے تین بہنیں اور دو بھائی تھے۔ والد دن رات محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتے، گھر کا بڑا ہونے کے ناطے صابر کے کندھوں پر کئی ذمہ داریاں تھیں۔ ابو کا ہاتھ بٹانے کے لیے بہت کم عمر میں اسے گاؤں سے شہرجانا پڑا۔ کئی […]
زندگی کا فلسفہ جتنا آسان ہے اتنا ہی مشکل، سہل انگاروں کے لیے یہ ایک حسین خواب ہے لیکن انھیں نہیں معلوم کہ نیند ٹوٹنے پر یہ خواب ریزہ ریزہ ہو جائیں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خواب ہی تو ہے جس کی تعبیر ممات ارضی ہے جو فنا کی مثیل ہے، وہ بے […]
ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے،ایک صاحبِ قلم کا دوسرے صاحبِ قلم سے ایک دوست کا دوسرے قابلِ فخر دوست سے محبت کرنا دین کا تقاضہ ہے۔یہ اور بات ہے کہ دینی محبت کے بجائے آج کے زمانے میں حسد اور جلن زیادہ پایا جاتا ہے۔ مجھے ہمیشہ اپنے ذی علم وعمل دوستوں سے قربت […]
ہمارے یہاں خرید وفروخت کی ایک صورت یہ ہےکہ جس کے پاس تالاب ہوتا ہے، وہ اس میں مچھلیاں پالتا ہے، یا بارش اور سیلاب کی وجہ سے اس میں خود ہی مچھلیاں آجاتی ہیں، جب اس میں مچھلیاں بڑی ہوجاتی ہیں تو وہ مچھلیوں کو تالاب میں ہی کسی آدمی سےبیچ دیتا ہے، حالانکہ […]
گذشتہ ماہ کے بالکل اخیر میں دو دنوں کے لیے دہلی جانا ہوا۔دو دنوں میں سے ایک دن ٹرین کی غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے بہت سارے پروگرام درہم برہم ہوگئے۔ایک دن ہی بچا۔ جلدی جلدی اپنا سارا کام مکمل کیا۔چند گھنٹوں کے لیے مکتبہ ترجمان اردو بازار […]
دنیا میں اکثر کام اکثریت ایک ہی طرز پر کرتی ہے۔ عوام و خواص دونوں اسی اکثریت کا حصہ ہیں۔ خواص میں جو اہل علم ہوتے ہیں وہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ تقریر ہو یا تحریر، ایک ہی طرح کی سرگرمیوں سے دنیا پاٹ دیتے ہیں۔ اکثریت بے راہ روی کی عادی ہوتی […]
انسان چاہے کسی بھی مذہب کا پیروکار ہو، حتی کہ ملحد اور لبرل ہی کیوں نہ ہو اسے نکاح کی ضرورت ہے۔ یہ انسان کی فطری ضرورت ہے، اور ہر مذہب و معاشرے میں اس کے کچھ طور طریقے ہیں، رسم ورواج ہیں، قواعد وضوابط ہیں، جن کی روشنی میں ہونے والی شادی کو سماج […]
20 دسمبر 2023 بروز بدھ یوپی کے شہر بہرائچ میں جمعیة العلماء اترپردیش کے سکریٹری حضرت حافظ محمد سعید اختر صاحب نوری کی زیر نگرانی ایک پروگرام بعنوان "رد غیر مقلدیت" منعقد ہوا جس کا مقصد خود ان کے اپنے الفاظ میں " فتنہ غیر مقلدیت کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام اور قرآن […]
کتاب: آبشار خیال(مجموعۂ مقالات شعبان بیدار) مرتب: ابوالمیزان صفحات: 336 قیمت: 550 سن اشاعت: 2023 ناشر: مرشد پبلی کیشن،شاہین باغ،نئی دہلی ’آبشار خیال‘شعبان بیدار کے متنوع مضامین کا مجموعہ ہے اوریہ تنوع موضوعات تک محدود نہیں ہے بلکہ مضامین کے حجم میں بھی نظرآتا ہے۔ مضامین کازیادہ تر حصہ تخلیقی ہے لیکن عربی اور […]
انسان کو اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عقل ایک عظیم ترین نعمت ہے، اسی عقل کی بنیاد پر وہ جانوروں سے ممتاز ہے، اسی عقل کے ذریعے خیر و شر، نفع و نقصان اور حق و باطل میں تمیز کرپاتا ہے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عقل ہی انسان کے مکلف ہونے کی […]
مسلمان جو ایک غالب قوم تھی وہ مغلوب ہوچکی ہے،یہ ایک مؤثر قوم تھی اب متاثر ہوچکی ہے،مغرب کی تقلید کا رونا تو پوری امت رو رہی ہے،ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت کے بھی اس قوم میں طرفدار پیدا ہوچکے ہیں،دوسرے فتنوں کی بات ہی کیا؟اس سے گلوخلاصی کے لیے ذہن سازی پر ایک دور گذر […]
آج (٢٦ نومبر ٢٠٢٣) خبر آئی کہ استاذ محترم شیخ عبداللہ مراد اس دار فانی کو چھوڑ گئے اور آج ہی بعد نماز ظہر مسجد نبوی میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ إنا لله وإنا إليه راجعون غفر الله له وأسكنه فسيح جناته آمين شیخ عبداللہ مراد رحمہ الله نے ہمیں جامعہ […]
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے،انسانی زندگی کا کوئی گوشہ اس کی رہنمائی سے خالی نہیں ہے،اسی لیے وہ دنیا کے تمام مذاہب اور جدید افکار ونظریات کے سلسلے میں یہ واضح نقطۂ نظر رکھتا ہے کہ وہ انسان کی اس اعتدال وتوازن کے ساتھ رہنمائی نہیں کرسکتے، جو وہ کرسکتا ہے،اس کی نظر میں […]
عبداللہ المدیفر سعودی عرب کے ایک جواں سال جرنلسٹ ہیں، وہ ٹی وی اینکر اور پریزنٹر کے طور پر بڑی اچھی شناخت رکھتے ہیں، روتانا خلیجیة نامی چینل پر "الليوان" "في الصميم" اور "في الصورة" جیسے پروگراموں کے حوالے سے خصوصی شہرت کے حامل ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب میں مختلف حوالوں سے شہرت رکھنے […]
میں، میرے لیے، میرے پاس، یہ تین باتیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا اطلاق اپنی جائز حدود کے اندر ہو تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن جب ان کا استعمال اپنی حدوں سے متجاوز ہو جائے تو یہ انسان کی ہلاکت و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ ان الفاظ میں سے ہیں جن […]
انسان کی انفرادی نفسیات کی طرح قوموں کی بھی اجتماعی نفسیات ہوتی ہیں، جس طرح زندگی کے بدلتے حالات انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے رہتے ہیں اسی طرح عروج و زوال کا اثر قوموں کی اجتماعی نفسیات پر بھی ہوتا ہے۔اور اکثراس قوم کے افراد کی اکثریت یا ایک بڑی تعداد ایک جیسی کیفیت […]
۱۵؍اپریل۲۰۲۳ء مطابق ۲۳؍رمضان۱۴۴۴ھ کو صبح دس بجے جب یہ خبر ملی کہ شیخ محمد صاحب مدنی بنارسی اس دنیائے دوں کو چھوڑ کر عالم جاودانی کی طرف رخت سفر باندھ چکے ہیں تو دل اس خبر کو قبول کرنے اور برداشت کرنے کے لیے تیار نہ ہوا۔ سوچا کہ ہوسکتا ہے کوئی غلط فہمی ہو […]
سفر کو وسیلہ ظفر کہا گیا ہے۔ سفر کے دوران بہت سے لوگوں سے ملاقات اور بات چیت ہوتی ہے۔ تجربات و مشاہدات ہوتے ہیں۔ مسافر کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ دل و دماغ کے بند دریچے کھلتے ہیں اور معلومات کی تازہ ہوائیں طبیعت میں فرحت و انبساط کا […]
محبت اور جنون میں فرق ہوتا ہے۔محبت جنون نہیں ہوتی، جنون محبت نہیں ہوتا۔ محبت ایک پیارا، ایک لطیف جذبہ ہے جبکہ جنون ایک مذموم صفت، ایک بری لت، ایک مہلک بیماری ہے۔ محبت سکون ہے، جنون بے چینی۔محبت راحت ہے،جنون گھٹن۔محبت نرم خو ہوتی ہے اورجنون سنگ […]
کسی بھی حدیث کی قبولیت کے لیے محدثین کرام نے درج ذیل چھ شرطیں رکھی ہیں: ۱۔روات عادل ہوں۔ ۲۔ضابط ہوں (یعنی غلطیوں اور بہ کثرت غفلت سے پاک ہوں)۔ ۳۔سند متصل ہو۔ ۴۔ضعف خفیف (مثلًا سند میں خفیف یا خفی انقطاع ہو، یا کوئی راوی مستور ہو) کی صورت میں متعدد طرق سے وارد […]
ہر طرح کی تعریف و توصیف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور درود و سلام نازل ہو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کے ذریعہ ہمیں ہر خیر و بھلائی حاصل ہوئی اور آپ سے محبت کرنا ایمان کا حصہ قرار پایا۔ وہ دل جس میں اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم […]
سامعین کے احوال و کوائف، ان کے معیار علم اور مقتضائے وقت کا پاس و لحاظ خطابت کے بنیادی آداب میں سے ہے۔ ایسا انداز تکلم اختیار کرنا جو سامعین کے دائرۂ فہم سے خارج ہو خطابت کی توہین ہے۔ مریض پیٹ درد کی شکایت کرے اور ڈاکٹر اسے آنکھ درد کی دوا دے تو […]
ہم نے بچپن میں جھارکھنڈ کے جن علمائے کبار کے متعلق یہ سنا تھا کہ وہ بڑے عالم اور با صلاحیت وباکمال انسان ہیں، اور پھر اُن کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کر کے علوم ومعارف کی تحصیل کا زریں موقع میسر ہوا، اُن میں ایک نمایاں نام استاذِ مکرم مولانا مفتی محمد جرجیس سلفی […]